دہلی

مشرقی دہلی کے میئر نے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی


 نئی دلی۔ 25 جنوری۔ ایم  این این۔ آج یوم جمہوریہ کے موقع پر مشرقی دلی کے  میئر شیام سندر اگروال نے مشرقی دہلی کے مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی ۔ اس  دوران  انہوں نے ی گیتا سینئر سیکنڈری اسکول، میونسپل کارپوریشن پرائمری اسکول راج گڑھ کالونی، چاند محلہ، رگھوور پورہ نمبر۔ 1 اور مارجنل بینڈ، نیو سیلم پور کے کل 8 اسکولوں میں پرچم کشائی کی گئی۔ اسکول کے انچارج جناب یشپال جی، مسٹر کیرتی کمار، محترمہ کملیش گوسوامی، مسٹر وپن متل وغیرہ نے پروگرام میں حصہ لیا اور پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ سکول کے طلباء نے حب الوطنی پر مبنی نظمیں، ملی نغمے اور   کلچرل پروگرام  پیش کئے۔  میونسپل پرائمری اسکول ایسٹ لکشمی مارکیٹ میں پرچم کشائی کے بعد بچوں میں انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئی۔ پرچم کشائی کے پروگرام کے دوران ودیالیہ کلیان سمیتی کے ممبران مسٹر امرت پال سنگھ، محترمہ کنچن شرما وغیرہ موجود تھے۔ زوم میٹنگ کے ذریعے پروگرام کے دوران بہت سے معززین بھی موجود تھے۔میئر شیام سندر اگروال نے کہا کہ آزادی کا امرت مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ اسی لیے انہوں نے تمام اساتذہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسکول میں پڑھنے والے تمام بچوں کو واٹس ایپ اور ایس ایم ایس کے ذریعے پیغام دیں کہ وہ کل ہونے والی یوم جمہوریہ کی پریڈ کو ٹی وی پر ضرور دیکھیں کیونکہ پریڈ کے اندر دکھایا گیا ہے کہ ہمارے ملک کی شان و شوکت فوجی طاقت میں کتنا اضافہ ہوا ہے، ملک میں کتنی ترقی ہوئی ہے اور کون سے علاقے کس وجہ سے مشہور ہیں اور ان کی خصوصیات کیا ہیں؟ اس سے بچوں کے علم میں اضافہ ہوگا اور انہیں اپنے ملک کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔گوگل میٹ کے ذریعے ہزاروں اسکولی بچوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے