(علی گڑھ 22/دسمبر، ضیاء الرحمن امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں حضرت سید بدیع الدین زندہ شاہ قطب المدار رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں محفل کا انعقاد ہوا جس میں نعت ومنقبت پڑھی گئی. مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طالب علم محمد حسن رضا سرکار اعلیحضرت علیہ الرحمۃ کا لکھا ہوا عمدہ کلام سب سے اولی واعلی ہمارا نبی پیش کیا بعدہ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ مولانا سید اوصاف علی مجددی نے منقبت پیش کی.
مولانا غلام مرسلین اشرفی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جُمادَی الاُولٰی اسلامی سال کا پانچواں مہینہ ہے۔ اس میں بے شمار صَحابۂ کرام، علمائے اسلام اور اَولیائے عظام کا وِصال ہوا، ان میں ایک بڑے ولی کا نام قُطبُ المَدار، حضرت سیّد بَدیعُ الدین احمد شاہ مَدار علیہ الرحمہ ہے، ان کی ولادت غالباً 716ھ میں ہوئی۔ آپ عُلوم و فُنون میں ماہر، پابندِ شریعت، ولیِ کامل، عارف باللہ اور اَکابر اَولیا سے ہیں۔ 18جُمادَی الاُولٰی840ھ میں وِصال فرمایا، آپ کا مَزار مُبارک دارُالنُّور مکن پور (ضلع کان پور، مشرقی یوپی) ہند میں مَرجعِ خلائق ہے۔
نظامت کے فرائض مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ ضیاءالرحمن امجدی نے انجام دیے.
آخر میں مولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحب کی دعا سے محفل کا اختتام ہوا۔