نئی دہلی: ہماری آواز/ 18 دسمبر (پریس ریلیز) مغربی بنگال سے نوکر شاہوں کو مرکز میں واپس بلانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جمعہ کے روز ممتا بنرجی کی حمایت میں سامنے آئے آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مرکز اور مغربی بنگال کی ممتا بنرجی حکومت ایک دوسرے کے سامنے کھڑی ہیں ۔
گزشتہ کچھ دونوں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا کے قافلے پر حملے کے بعد مرکز نے انڈین پولیس سروس کے تین افسران کو دہلی واپس بلایا ، لیکن ممتا حکومت نے انہیں بھیجنے سے انکار کردیا۔
مسٹر کیجریوال نے آج اس معاملے پر ممتا بنرجی کی حمایت کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ۔