پرتاپ گڑھ: ہماری آواز (ضیاء المصطفیٰ ثقافی) 18 دسمبر// رسول پاک کی ذات تمام امت مسلمہ کے لیے مشعلہ راہ ہے اور تمام مخلوقات میں برتروبالا ہے کوئ اپ کی شان میں گستاخی کرتاہے تو وہ اللہ رب العزت سے اعلان جنگ کرتاہے اور جو اللہ تعالی سے اعلان جنگ کا اعلان کرے اسکے ہلاکت وبربادی میں کوئ شک وشبہ نہیں ہے ایسے لوگوں کی ہلاکت کی تاریخ ابو لہب اور ابوجہل سے لیکر آج تک موجود ہے، مذکورہ باتوں کا اظہار خیال مہمان خصوصی مفتی شاہ نواز عالم ازہری پرتاپ گڑھی یوپی نے مظفرپور ضلع کے اورائ تھانہ حلقہ کے مقصود پور میں جشن عید میلاد النبی میں مجمع سے خطاب کرتے ہوئے کہا مزید انہوں نے نبی کی سیرت پہ مدلل ومفصل مجمع سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ نبی کی سیرت ہمارے مشعلہ ہے نبی کی زندگی ہمارے لئے نمونہ عمل ہے، جیسا کہ اللہ تعالی قرآن کریم میں اعلان فرمارہا ہے اے لوگوں رسول پاک کی زندگی تمہارے لئے نمونہ عمل ہے انہوں نے کہا کہ آج مسلمان جگہ جگہ پریشانی کا سامنا کررہا ہے اور مسلمان اور اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش میں دشمنان اسلام دین ورات لگے ہوئے ہیں اس کی اص وجہ ہے کہ ہم نے نبی کی سیرت اور اسلاف کی تاریخ کو بھلادیا ہے اور ہم نے نبی کی سنت پہ عمل کرنا چھوڑدیا ہے اگرآج بھی ہم نبی کی سنت اور سیرت پہ عمل کریں تو کامیابی ہماری قدم چومے گی، انہوں نے کہا کہ آج ملک میں لوجہاد کے نام پہ تو کبھی ملک کا غدار کہ کر مسلمانوں کو پریشان کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کو ملک میں دہشت گردی کا نام دیا جارہا ہے اس وقت ضروری ہے کہ ہم سب اللہ تعالی اور رسول کے فرامین پہ عمل کرکے اسلام کا صحیح پیغام پہونچانے کی ۔آج بھی ہم اپنے نبی کی سنت وسیرت پہ عمل کرنا شروع کردیں تو اللہ تعالی مسلمانوں کو کھویا وقار وعزت واپس عطا فرمادےگا، پٹنہ ادارہ شرعیہ سے آئے ہوئے مفتی ڈاکٹر ممتاز عالم نظامی نے علم کے موضوع پہ خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ کے رسول نے فرمایا کہ علم حاصل کرو علم سیکھنا ہر مرد وعورت پہ فرض ہے، لیکن آج مسلمان علم سے کتنا دور ہے اور علم سے دور ہونے کی وجہ سے ہم ناکام ہیں کیونکہ کوئ بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ہے، جہاں آج مسلمان دینی علم سے دور ہے وہی عصری علوم سے بھی کورے ہیں جس کی وجہ ہم ہر جگہ ناکام ہوتے ہیں اور ہمیں شرمندگی محسوس کرنی پڑتی ہے اور ملک میں ہر میدان میں مسلمان کو کمزور سمجھا جاتا ہے صرف علم سے دور ہونے کی وجہ سے ہم سب کامیابی چاہتے ہیں تو ہمیں دینی وعصری دونوں علوم سے آراستہ وپیراستہ ہونا پڑےگا، مولانا محمود ریاض رضوی نے کہا کہ مسلمان سب سے پہلے اپنے اعمال کا محاسبہ کریں اپنے اعمال کا جائزہ لیں آج ہر جگہ مسلمان کو شرمندہ ورسوائ کا سامنا کرنا پڑتا ہے صرف ہمارے اعمال کی وجہ سے اگر ہم اللہ اسکے رسول کے فرامین پہ عمل کریں اور اپنے گنایوں پہ شرمندہ ہوکر اللہ کے بارگاہ میں توبہ کریں اور نبی کی سیرت وسنت پہ عمل پیرا ہوجائے تو کامیابی ہماری قدم چومے گی اور اللہ تعالی مسلمانوں کا کھویا ہوا وقار وعزت عطا فرمادےگا،اس موقع پہ نظامت کے فرائض انجام مولانا محبوب مصباحی فیضی نے دیا جبکہ پروگرام کا آغاز مولانا جامی قمر ازہری کے تلاوت پاک سے ہوا اور مفتی منظر الہ آبادی اور مولانا صدام حسین علیمی نے بارگاہ رسالت میں نعت ومنقبت کے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ سرپرستی جانشین شیر بہار مفتی ارشد رضوی اور قیادت مولانا عبد الستار رضوی نے انجام دیا اور مولانا فضل رسول کے دعا پہ جلسہ کا اختتام ہوا اور ملک میں امن وشانتی کی دعا ہوئی۔
متعلقہ مضامین
سید محمد افضل میاں برکاتی کے انتقال پرملال پر مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد (علی گڑھ) میں تعزیتی نشست
سید محمد افضل میاں برکاتی صاحب کا انتقال جماعت اہل سنت کا عظیم خسارہ: علماے کرام علی گڑھ : ہماری آواز (ضیاءالرحمن امجدی)18/دسمبر// کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد (وحید نگر)علی گڑھ میں ایک تعزیتی محفل منعقد ہوئی جس میں حضرت سید محمد […]
وہی چلا جس کی ملت کو ضرورت تھی
جماعت اہلسنت و جماعت کے معروف و مشہور عالم دین ‘خطیب بے بدل’ تعلیمی تنظیمی تعمیری امور میں ماہر ‘عالم گر ‘ملت و مذہب کے ہمدرد ‘ محافظ سنیت ‘ دین اسلام مذہب اہلسنت ومسلک اعلی حضرت کے عظیم داعی ‘ پیکر علوم و فنون حضرت العلام مولانا الحاج حفیظ اللہ قادری اشرفی علیہ الرحمہ […]
افق ادب کے درخشندہ ستاروں کا ٹوٹنا جہان ادب کے لیے نیک فال نہیں
عظیم صحافی ریاض عظیم آبادی,ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی,فکشن نگار مشرف عالم ذوقی,شاعرہ ادیبہ محترمہ تبسم فاطمہ,سلطان تغزل سلطان اختر,مشہور افسانہ نگار انجم عثمانی اور پروفیسر مولابخش کے انتقال سے اردو داں طبقہ سوگوار,عوامی اردو نفاذ کمیٹی کے زیراہتمام فیض اردو اکیڈمی کیسریا میں منعقد ہوئی تعزیتی نشست موتی ہاری: 22اپریل، ہماری آواز(عاقب چشتی) عظیم صحافی […]