کان پور: ہماری آواز (نامہ نگار) 16دمبر
خانوادہ برکاتیہ کے چشم و چراغ شیخ طریقت شہزادہ حضور احسن العلماء ۔ حضرت علامہ الحاج الشاہ سید محمد افضل میاں صاحب قادری برکاتی (آئی۔پی۔ایس۔ آفیسر) کے وصال پر مدرسہ دارالعلوم ضیائے مصطفی فہیم آباد کالونی کانپور میں محفل ایصال ثواب کا پروگرام زیر صدارت حضرت علامہ قاری سید محمد ابوسعید برکاتی صاحب (پرنسپل مدرسہ ہذا) منعقد ہوا نظامت مدرسہ ہذا کے کہنہ مشق مدرس ادیب شہیر مولانا مفتی محمد تحسین رضاقادری برکاتی نے فرمائی تلاوت قرآن حافظ محمد شفیع العالم مدرس مدرسہ ہذا نے فرمائی۔ جبکہ منظوم خراج حضرت مولانا محمد خیبر عالم نوری استاذ مدرسہ ہذا نے پیش فرمایا۔ شیخ طریقت حضرت مولانا سید فضل کریم صاحب فریدی اور حضرت مولانا یعقوب خان رحمانی مولانا ابوظفر اشرفی مولانا تنویر احمد نے اپنے اپنے انداز میں بارگاہ سید افضل میاں علیہ الرحمتہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔
حضرت مولانا محمد تحسین رضا قادری نے اپنے بیان میں کہا کہ حضرت الشاہ سید محمد افضل میاں قادری برکاتی مارہروی علیہ الرحمۃ والرضوان کا وصال یقینا جماعت اہل سنت کے لیے ایک ناقابل تلافی خسارہ ہے
جو مستقبل قریب میں پر ہونا مشکل نظر آرہا ہے
حضرت علیہ الرحمہ کی ذات بابرکت پوری دنیاے اسلام و سنیت کے مابین بین الاقوامی شہرت کی حامل تھی جو اہل سنت کو روتا بلکتا چھوڑ کر مالک حقیقی کی بارگاہ میں جا پہونچے
اس عظیم حادثہ فاجعہ کا فقیر قادری محمد تحسین رضا غفرلہ کو قلبی و روحی صدمہ ہے لیکن مرضی مولا از ہمہ اولیٰ کے تحت صبر کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے
اخیر میں قل شریف کا اہتمام ہوا اور مدرسہ ہذا کے صدر المدرسین و ناظم اعلیٰ معمار برکاتیت مبلغ مسلک اعلیٰ حضرت حضرت علامہ الحاج مولانا قاری سید محمد ابو سعید صاحب قادری بر کاتی مدظلہ العالی کی دعائیہ کلمات پر محفل ایصال ثواب کا اختتام پزیر ہوا۔
کووڈ 19 کے پیش نظر مختصر افراد کی موجود گی میں شرکاء میں حافظ محمد اسرار چشتی، ماسٹر یاسر خان برکاتی، ماسٹر محمد شاذاب خان وارثی، محمد شمیم خان گڈو، محمد احمد رضا، مولانا عبد اللطیف اشرفی، مولانا مظہر حسین نوری، مولانا خیر الدین مصباحی قادری اور مولانا محمد تیسیر الدین رفاعی کے نام شامل ہیں۔