انتقال و تعزیت راجستھان

حضرت سید محمد افضل میاں مارہروی کے لیے مجلس ایصال ثواب

باڑمیر: ہماری آواز(محمد شمیم نوری) 16دمسبر

ہندوستان کی مشہور ومعروف اور عظیم خانقاہ”خانقاہ عالیہ قادریہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ”کی عظیم شخصیت شہزادۂ حضور احسن العلماء،برادرحضرت امین ملّت مدّظلّہ العالی کے وصال کی خبر جیسے ہی دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں آئی، ادارہ میں موجود مکمل اسٹاف اور طلبہ سوگوار ہو گئے،اور آج صبح آپ کی یاد میں ایک تعزیتی مجلس منعقد ہوئی،جس میں سبھی موجوداساتذہ وطلبہ نے پہلے ان کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی قرآن خوانی کی بعدہ تقریباً ۱۱ بجے اجتماعی فاتحہ خوانی اور حضرت کی مغفرت اور بلندئیِ درجات کے لیے دعائیں کی گئیں-
اللّٰہ وحدہ لاشریک آپ کی جملہ دینی وملّی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر اعلیٰ علّیّین میں جگہ عطافرمائے،اور اپنے محبوبین میں شامل فرمائے،آپ کے جملہ پسماندگان[خانوادۂ برکاتیہ کے جملہ افراد،مریدین،معتقدین،متوسلین اور متعلقین]کو صبرجمیل واجرجزیل بخشے!

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے