آندھرا پردیش: ہماری آواز(ضیاء الرحمٰن امجدی) 16 دسمبر// ضلع پرکاشم کے پوڈیلی میں مختلف صوبوں سے بی ایڈ امتحان کے لیے تشریف لائے علماے کرام و دیگر حضرات نے حضرت سید محمد افضل میاں قادری برکاتی صاحب کی انتقال کی خبر سن کر اظہار تعزیت کے لئے بروز بدھ بعد نماز فجر محفل پاک کااہتمام کیا، محفل کاآغاز مولانا غلام غوث جامعی کی تلاوتِ سے ہوا، نعت پاک مولانا شہاب الدین نے پیش کی. محفل پاک سے خطاب کرتے ہوئے ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ حضرت سید محمد افضل میاں برکاتی صاحب حضور احسن العلماء سید مصطفی حیدر حسن علیہ الرحمۃ کے تیسرے صاحبزادے ہیں آپ کی ولادت 11 مارچ 1964ء میں مارہرہ شریف میں ہوئی. قرآن مجید گھر کے بزرگوں سے پڑھا، آپ خاندان برکات کے چشم و چراغ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی صلاحیت و لیاقت کی بنیاد پہ ایک انجمن تھے، آپ نے یوپی بورڈ سے ہائی اسکول اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ سے ایل ایل بی. ایل ایل ایم. بی اے آنرس کیا اور پھر آئی پی ایس بنے ۔ہندوستان کی دو عظیم یونیورسٹیوں (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی) کے رجسٹرار رہے، مختلف اوقات میں ڈی آئی جی، ایس پی(گوالیار، راجگڑھ،. چھتر پور،) اے ایس پی (جبل پور بھوپال) اور مدھیہ پردیش پولیس میں اے ڈی جی کے عہدے پر فائز رہے ۔مزید انہوں نے کہا کہ حضرت البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے بانی بھی تھے، آپ کافی دنوں سے علیل تھے آپ کی شفایابی کے لیے ہندوستان اور بیرونی ممالک میں کافی دعائیں کی گئی، مگر افسوس آپ ہمیں داغ مفارقت دے کر مالک حقیقی سے جاملے. آخرمیں مولانا علام غوث جامعی صاحب نے حضرت کی مغفرت کے دعا کی اور محفل کا اختتام عمل میں آیا. اس موقع پر مولانا اجمل صاحب،محمد احتشام بھاگلپور، محمد صابر، محمد نوشاد بہار موجود تھے.
متعلقہ مضامین
روزہ کی مقصدیت کو تمام سال پیش نظر رکھا جائے! مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب
روزہ سے تمام طبی وجسمانی ضروریات کی تکمیل حیدرآباد 8 اپریل (راست) مسلمانوں پر فرض کردہ فرائض میں سے ایک روزہ ہے،اہل اسلام کے نزدیک روزہ کا مفہوم یہ ہے کہ آدمی نفسانی ہوا و ہوس اور جنسی خواہشوں میں بہک کر غلط راہ پر نہ پڑے اور اپنے اندر موجود ضبط اور ثابت قدمی […]
شمس الرحمن فاروقی کا انتقال،اردو زبان و ادب کا بڑا نقصان: ممبئی کے ادبی حلقوں میں گہرے رنج وغم کا اظہار
ممبئی: ہماری آواز، 25 دسمبر// مشہور ومعروف اردوشاعر،نقاد اور مصنف اور محمد حسین آزاد کی مشہور زمانہ کتاب آب حیات کے انگریزی مترجم ڈاکٹر شمس الرحمن فاروقی کے آج الہ آباد میں انتقال کی خبر کے بعد ممبئی کے اردو ادبی حلقوں میں گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ برصغیر ہندوپاک […]
نئی نسلوں کو اسلامی تاریخ سے واقف کروانے کی ضرورت۔ جلسہ یوم الفرقان سے علماء کا خطاب
جذبہ بدر باقی رہے تو ہمہ وقت نصرت الٰہی حیدرآباد 20 اپریل (پریس نوٹ) غزوۂ بدر کوکئی اعتبار سے فوقیت حاصل ہے، اسے کفر و اسلام کا پہلا معرکہ ہونے کا شرف حاصل ہے، خود حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے غزوہ بدر کو ایک فیصلہ کن معرکہ قرار دیا اور قرآن مجید نے […]

