اعظم گڑھ

اعظم گڑھ کا نام بدلنے والوں کا نام بدل دیں گے: اکھلیش یادو

اعظم گڑھ، ہماری آواز(نامہ نگار) 15 دسمبر
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھش یادو نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیونتم سمرتھن کی قیمت کو دوگنا کریں۔ اکھلیش یادو جو رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے کے بعد دوسری مرتبہ اپنے پارلیمانی حلقے میں پہنچے ، نے کہا کہ بی۔جے۔پی۔ نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ اب نیونتم سمرتھن کی قیمت کو کم از کم دوگنا کرے۔ انہوں نے کہا لیکن یہاںتو ایم۔ایس۔پی۔ کے مطالبہ پر جیل میں ڈالا جارہا ہے۔ وہیں اعظم گڑھ کا نام تبدیل کرنے کے عمل کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نام تبدیل کرنے والوں کا نام بدل دیںگے۔ہرا کے چونگی میں سابق وزیر درگا پرساد یادو کی رہائش گاہ پر ان کے بیٹے کی ازدواجی تقریب میں شرکت کے دوران اکھلیش نے کہا کہ بی۔جے۔پی۔ حکومت نے اعظم خان پر جھوٹا مقدمہ چلایا ہے اور یہیں کام پوری ریاست میں ہورہا ہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے