بہار

نتیش کو آر۔جے۔ڈی۔ کی طرف سے دعوت؛ آپ کو بی۔جے۔پی۔ نے پھنسا لیا ہے، این۔ڈی۔اے۔ چھوڑ ہمارا ساتھ دیں

پٹنہ، ہماری آواز(نامہ نگار)15 دسمبر
بہار میں نئی حکومت کے قیام کے بعد سیاسی گلیاروں میں ابھی تک خاموشی چھائی ہوئی تھی لیکن اب بیان بازی کے ذریعہ اس خاموشی کو ٹوڑنے کا سلسلہ شروع ہورہا ہے۔ جہاں کل کانگریس نے این۔ڈی۔اے۔ اتحاد کا حصہ رہنے والے جیتن رام مانجھی کو اپنے ساتھ آنے کی پیش کش کی، وہیں اب آر۔جے۔ڈی۔ نے نتیش کمار کو بھی بی۔جے۔پی۔ سے علیحدگی کا مشورہ دے دیا۔ آر۔جے۔ڈی۔ کا دعوی ہے کہ نتیش کمار بی۔جے۔پی۔ کے چکرویو میں پھنس گئے ہیں۔
آر۔جے۔ڈی۔ کے ایم۔ایل۔اے۔ اور لالو یادو کے قریبی بھائی وریندر نے کہا ہے کہ نتیش کمار کو بی۔جے۔پی۔ ہر طرف سے گھیر کر انہیں پھنسانا چاہتی ہے۔ آر جے ڈی کے ایم ایل اے نے کہا ہے کہ بی جے پی کا مقصد نتیش کمار کی شاخ کو ختم کرنا ہے۔صرف یہی نہیں بھائی وریندر نے کہا کہ نتیش کمار اور لالو پرساد نے مل کر پہلے کام کیا ہے۔ یہ دونوں ہی 74 کی تحریک کے رہنما رہ چکے ہیں۔ ہمیں نتیش کمار سے ہمدردی ہے۔ لہذا ہم آپ کو مشورہ دے رہے ہیں کہ بی جے پی چھوڑ دیں اور آگے آئیں۔مزید آر جے ڈی کے ایم ایل اے نے کھلے طور پرکہا ہے کہ نتیش کمار کو این۔ڈی۔اے۔ سے علیحدگی اختیار کرنی چاہئے اور مہاگٹھ بندھن کا ساتھ دینا چاہئے۔ بھائی وریندر نے کہا ہے کہ ہم انہیں مشورے بھی دے رہے ہیں اور ان کا خیرمقدم بھی کریں گے۔
جرائم پر بہار حکومت پر حملہ کرتے ہوئے بھائی وریندر نے کہا کہ حکومت کی بدعنوانی سے متعلق کوئی پالیسی نہیں ہے۔ نتیش حکومت کے پاس کوئی طاقت نہیں ہے ، جو بھی ہے سب بی۔جے۔پی۔ کے دائرے میں ہے ، ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔ انہیں وزیراعلیٰ کا عہدہ قبول ہی نہیں کرنا چاہئے تھا ، وہ کس منہ سے وزیراعلیٰ بنے ہیں یہ تو وہی بتائیں گے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے