ایودھیا بلرام پور

فیضی برادران کے لیے انتہائی غم ناک خبر، نہیں رہے مفتی ابوطالب صاحب

سلطان پور/بلرام پور: 22پور دسمبر، ہماری آواز
سوشل ذرائع سے یہ خبر موصول ہوئی کہ مایہ ناز خطیب و ادیب حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ نوری فاضل فیض الرسول و استاذ جامعہ نورالعلوم کنہٹی سلطان پور کا دیر رات تقریبا 1 بجے انتقال ہوگیا۔ انا للہ وان الیہ راجعون۔۔۔حضرت مفتی صاحب اس وقت سے آئی۔سی۔او۔ میں تھے جب ان کا ایک پروگرام سے واپس آتے ہوئے اکسیڈنٹ ہوگیا تھا۔
معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حضرت کی نماز جنازہ ان ہے آبائی وطن موضع اینٹئی، رام پور اترولہ ضلع بلرام پور میں ادا کی جائے گی۔

آپ ایک باصلاحیت ذی استعداد عالم دین، مدرس و مصنف تھے۔ آپ کے انتقال سے عالم سنیت بالخصوص فیضی بردران کو ایک دھچکا سا لگا ہے۔ عوام و خواص میں یکساں مقبولیت رکھنے والے مفتی صاحب کے انتقال سے غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

علماے کرام مسلسل تعزیت پیش کر رہے ہیں۔ ذیل میں علماے کرام کے سوگوار قلموں سے قلبی تاثرات نقل کیئے جارہے ہیں۔۔۔۔۔

اللہ رب العزت حضرت علامہ ابوطالب کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین
نہایت با صلاحیت عالم دین تھے، کئی کتابوں کے مصنف تھے، قادرالکلام خطیب و عمدہ ادیب تھے ، ہر سال شرعی کونسل آف انڈیا بریلی شریف کے سیمینار میں مقالے کے ساتھ شرکت فرماتے، بحثوں میں حصہ لیتے، خوش مزاج و خوش کلام تھے، پابند شریعت و متبع سنت تھے، مسلک اعلحضرت کے سچے داعی و ترجمان تھے، اور حضور محدث کبیر کے حامی ومداح بھی، فیض الرسول براؤں شریف کے مایہ ناز فضلاء میں شمار کئے جاتے تھے ، رات کو پروگرام کرکے موٹر-سائیکل سے لوٹ رہے تھے ، کسی چار چکہ گاڑی والے نے پکڈنڈی راستے پر رات کی تاریکی میں ماردیا اس وقت سے لیکر اب تک کوما ہی میں رہے، اللہ تعالیٰ انکی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطافرماے آمین
شمشاد احمد مصباحی جامعہ امجدیہ گھوسی مئو
22 دسمبر سنہ 2021

حضرت مفتی شمشاد احمد مصباحی، گھوسی

محب محترم حضرت علامہ مفتی ابو طالب فیضی کے سانحہ ارتحال کی افسوس ناک خبر سے بے انتہا صدمہ ہوا اللہ تعالی اپنے پیارے حبیب صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کے صدقے وطفیل مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند فرمائے آمین نیز ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

شریک غم جمال احمد خان رضوی براؤں شریف

حضرت مولانا جمال احمد خان رضوی براؤں شریف

انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے میں حضرت مفتی صاحب کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

حضرت مولانا علی حسن علوی ازہری، پرنسپل فیض الرسول براؤں شریف

انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ کبیرا
یہ اطلاع دنیائے سنیت کیلئے عمومی فیضی برادران کیلئے خصوصی طور پہ دکھ و درد کی ہے کہ فخر مرکزی درسگاہ و خانقاہ فیض الرسول براوں شریف شہرہ آفاق قابل رشک محرر مصنف خطیب بے بدل ادیب لاجواب اعلی مدرس مورخ حضرت العلام مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی علیہ الرحمہ دار فانی سے دار بقاکی جانب رخصت ہوگئے
ان کا جانا عوام و خواص میں گہرا اثر چھوڑتا قلمی و تحریری تدریسی دنیا میں صدقہ جاریہ کا نہ مٹنے والا نقوش بکھیرتا نظر آرہاہے
مفتی صاحب علیہ الرحمہ نے ہر انداز سے دین اسلام مذہب اہلسنت مسلک اعلی حضرت کی بھر پور ترجمانی ونشر و اشاعت کی لاثانی خدمت کی ہے- ان کے جانے سے ایک عالم سوگوار ہے ۔
دلی دعاہیکہ اللہ عزوجل اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقہ و طفیل حضرت علیہ الرحمہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین معتقدین و اہل خانہ کو صبر جمیل و ہمت عظیم نصیب فرمائے
آمین ثم آمین
یارب العالمین جل جلالہ
و صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم
گدااپنے کریم کا
شاکرالقادری فیضی
نزیل حیدرآباد

حضرت مفتی شاکرالقادری فیضی، راجستھان

نہایت افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث دار العلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور متوطن اینٹئی رامپور اترولہ ضلع بلرام پور کا انتقال ہوگیا ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
حضرت مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی علیہ الرحمہ انتہائی باصلاحیت اور 40سالہ تجربہ کار مدرس اور کئی کتابوں کے مصنف تھے ان میں سے آپ کی تصنیف عرفان الصیغہ شرح علم الصیغہ بہت مشہور ہے مفتی صاحب علیہ الرحمہ نہایت ملنسار متواضع خردنواز اور عاشق شعیب الاولیاعلیہ الرحمہ تھے کئ سلاسل سے خلافت حاصل تھی مگر بالخصوص سلسلہ رضویہ کی اور مسلک اعلی حضرت کے ناشر ومبلغ تھے اور دار العلوم فیض الرسول براون شریف کے قدیم ترین اور ممتاز فارغین میں سے تھے اللہ پاک حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین
العبد محمد شمس القمر قادری فیضی دار العلوم بہار شاہ قندھاری بازار فیض آباد یو پی

حضرت مفتی محمد شمس القمر قادری فیضی

زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے

بعد نماز فجر حضرت علامہ مفتی شمس القمر صاحب قبلہ فیضی استاذ دارالعلوم بہارشاہ فیض آباد کے ذریعہ رنج و غم سے پر یہ خبر موصول ہوئی کہ بڑے ہی کرم فرما حضرت علامہ مولانا مفتی ابوطالب صاحب قبلہ نوری استاذ جامعہ نورالعلوم، کنہٹی سلطان پور کا تقریباً 1بجے انتقال ہوگیا ہے۔ خبر سنتے ہی گویا غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا اور یک لخت حضرت مفتی صاحب قبلہ رحمہ اللہ کی وہ ساری مہربانیاں نوازشیں اور حوصلہ بخش کلمات سامنے آگئے جو آپ کا طرہ امتیاز تھا۔
آپ وقت کے مایہ ناز عالم، مفتی، محقق، مدرس تھے اور ہمہ وقت خطابت و صحافت کے ساتھ تنظیمی و تحریکیوں کاموں میں سرگرم عمل رہا کرتے تھے۔ اصاغر نوازی اور اکابر شناسی، وقت ملاقات چہرے کی بشاشت آپ کے حسن اخلاق و کردار کی گواہی دیتی تھی۔ راقم کے اوپر آپ ہمیشہ کرم فرمائیاں فرماتے رہیں اور راقم کے خدمات کو عملی طور پر سراہتے تھے؛ دارالعلوم سے شائع ہونے والے سہ ماہی امام احمد رضا میگزین میں ہمیشہ آپ تحریری و اشاعتی تعاون فرماتے رہے، میگزین کی سیکڑوں کاپیاں منگوا لیتے اور احباب میں تقسیم فرماتے۔
حضرت کے انتقال سے جہاں اہل سنت و الجماعت کا ایک بڑا خسارہ ہوا ہے وہیں ہم اپنے ایک محسن و کرم فرما سے محروم ہوگئے۔ ہم اپنے ادارہ کے جملہ اراکین و اساتذہ وطلبا کی جانب سے تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت آپ کی خدمات کو قبول و مقبول فرماتے ہوئے آپ کی خوب خوب مغفرت اور بلندی درجات عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریمﷺ

شریک غم: (مولانا) صاحب علی یارعلوی چترویدی
پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور سدھارتھ نگر یو۔پی۔

حضرت مولانا صاحب علی چترویدی، بندیشرپور سدھارتھ نگر

اظہار تعزیت۔۔۔سوشل میڈیا کے ذریعے افسوس ناک خبر ملی کہ،جماعت اہلسنت کے باصلاحیت عالم دین ومفتی،حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب فیضی شیخ الحدیث دار العلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور متوطن ایںٹئ رامپور اترولہ ضلع بلرام پور کا انتقال ہوگیا ۔اناللہ وانا الیہ راجعون، مفتی ابوطالب صاحب فیضی علیہ الرحمہ نہایت مخلص اور ملنسار، باصلاحیت عالم دین ومفتی ،تجربہ کار مدرس اور کئی کتابوں کے مصنف تھے،اللہ رب العزت حضرت مفتی ابوطالب فیضی علیہ الرحمہ کوجنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ،پس ماندگان کو صبر جمیل واجرجزیل عطا فرمائے آمین۔نورالہدی مصباحی گورکھپور ی روزنامہ راشٹریہ سہارا گورکھپور ایڈیشن &رکن مجلسِ شوریٰ جامعہ اشرفیہ مبارک پور

قاری نورالہدیٰ مصباحی، سینئر صحافی روزنامہ راشٹریہ سہارا گورھ پور ایڈیشن

وہی چراغِ بجھا جس کی لو قیامت تھی
جماعت اہلسنت کےایک قدآور عالم دین عاشق حضور شعیب الاولیاء ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت علامہ و مولانا مفتی ابو طالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث دارالعلوم نورالعلوم کنہٹی سلطان پور کا انتقال ہو گیا
إنا لله وإنا إليه راجعون
اللهم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله ووسع مدخله وأدخله الجنة وأعذه من عذاب القبر وعذاب النار
اللہ رب العزت جل جلالہ اپنے حبیبِ پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کےصدقہ وتوسل حضرتِ مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ والرضوان کی بے حساب مغفرت فرماکرمکین جنت بنائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطافرمائے آمین یارب العالمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

عرش پہ دھومیں مچی وہ مومن صالح ملا
فرش پہ ماتم اٹھے وہ طیب وطاہر گیا
خاک ہو کر عشق میں آرام سے سونا ملا
دین کی اکسیر ہے الفت رسول اللہ کی
ابر رحمت انکی مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے

شریک غم
محمداحسان احمد قادری چشتی یارعلوی ارشدی( صدرالمدرسین) دارالعلوم اھلسنت نورالعلوم ٹنڈوا سدھارتھ نگر 9838144589

مولانا محمد احسان قادری فیضی

عرش پہ دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا

یوں تو اس دارفانی میں لوگ روز آ تے جاتے ہیں

جانے والوں کی زیادہ تر لوگوں کو خبر ہی نہیں ہوتی اور نہ ان کی طرف کوئی توجہ دیتا ہے
مگرکچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جن کے چلے جانے کا دکھ سب کو ہوتا ہےاور کمی کا احساس ہوتاہے انھیں حضرات میں فاضلین فیض الرسول میں
ان چنندہ شخصیتوں میں حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب فیضی شیخ الحدیث دارالعلوم نورالعلوم کنہٹی سلطانپور کی شخصیت ہے(آ پ کا گذشتہ کل وصال ہوگیا ۔۔۔۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔) جن پر
خاص انعام خداوند ی کا نزول ہوتا ہے
آ پ بہترین اخلاق کے مالک تھے
بحمدہ تعالیٰ تقریر وتدریس اور تحریر میں بہت مہارت رکھتے تھے
دوران خطاب لب ولہجہ اتنادلفریب ہوتا کہ کم پڑھے لکھے
لوگ بالخصوص عوام اہلسنت متاثر ہوئے بنا نہ رہتی
خدائے بزرگ وبرتر نے آ پ کوبےپناہ صلاحیتوں سے نوازا تھا اس لئے عوام آ پ کی خطابت سے مستفید ہونے میں
اپنا بلند اقبال سمجھتی تھی
۔۔۔۔ بہرحال ہرایک کو اس دنیا سے کوچ کرنا ہے مگر کچھ چیزیں ہیں جو نہ فنا ہونے والی ہیں وہ ہیں نیک اعمال اور دینی
خدمات جس کی وجہ سے ایسے
حضرات ہمیشہ یاد کئے جاتے رہیں گے ۔
اللہ جل مجدہ کی بارگاہ میں دعا ہےکہ ان کی دینی خدمات
قبول فرمائے ان کی مغفرت فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
شریک غم
اسلام الدین احمد انجم فیضی خادم جامعہ خدیجہ الکبری مسلم نسواں کا لج پپرا ادائی گوراچوکی گونڈہ یوپی

مولانا اسلام الدین انجم فیضی، گونڈہ

اظہار تعزیت
اس عالم رنگ و بو میں جو آیا ہے وہ ضرور سفر آخرت اختیار کرے گا، لیکن بہتیرے آئے، گئے، آرہے ہیں، جارہے ہیں اور آئیں گے، جائیں گےمگر سب آنے جانے والے برابر نہیں، کچھ جانے والے ایسے بھی رہے کہ اب ان کی آل اولاد بھی انھیں نہیں جانتی، کیوں کہ کسی بھی زاویے سے ان کا کوئی کارنامہ نہیں رہا، وہیں کچھ ایسے بھی گئے کہ آل و اولاد ہی کی کیا تخصیص انھیں زمانہ، اہل دنیا اور صفحات تاریخ بھی بھلانے کے لیے تیار نہیں، ان کے عظیم کارناموں کی بنیاد پر۔
انھیں نہ بھلائی جانے والی شخصیات میں حضرت علامہ مفتی ابوطالب فیضی نوراللہ مرقدہ (سابق شیخ الحدیث دارالعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور، متوطن اینٹئ رام پور اترولہ ضلع بلرام پور کی ذات والاصفات بھی ہے۔
بلاشبہ موصوف انتہائی باصلاحیت اور 40/ سالہ تجربہ کار مدرس اور کئی کتابوں کے مصنف تھے، ان میں سے آپ کی تصنیف عرفان الصیغہ شرح علم الصیغہ بہت مشہور ہے۔ اس کے علاوہ تاریخ و سیرت پر بھی آپ کی متعدد کتابیں منظرعام پر آئیں مثلاً سوانح مظہر شعیب الاولیاء۔ اس کتاب میں آپ نے حضرت "خلیفہ صاحب” کی حیات، خدمات اور دیگر مصرفیات کا تفصیلی جائزہ لیا ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔
آپ نہایت خلیق و ملنسار، متواضع، خردہ نواز، انتہائی متصلب عالم دین اور مسلک اعلیٰ حضرت کے بے لوث ناشر ومبلغ تھے۔
آپ دار العلوم فیض الرسول براؤں شریف کے قدیم ترین اور ممتاز فارغین میں سے ایک بڑے محاسن و کمالات کے حامل تھے۔ حتی الامکان میرا یہ کہنا صد فی صد بجا ہوگا کہ "دارالعلوم فیض الرسول کو آپ کی ذات پر بڑا ناز تھا”
راقم الحروف کی مختلف مقامات پر متعدد ملاقاتیں رہیں، بہت کچھ پندو نصائح اور معلومات افزا افکار سے مشرف فرمایا، جن کا بیان اس مختصرسے تعزیت نامے میں مشکل ہے۔ اس حقیر کی خوہش و گزارش پر کچھ تحریریں بھی سپرد قرطاس فرمایا، خود راقم کی چند کتابوں کے لیے دعائیہ کلمات اور تأثرات سے بھی نوازا۔ خیر!
رب قدیر موصوف کو تمام دینی خدمات کا بہتر صلہ عطا فمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور اور آپ کے اہل خانہ نیز روحانی اولاد (تلامذہ) کو صبرجمیل کی توفیق رفیق بخشے۔
آمین بجاہ سیدالانبیاء والمرسین۔

شریک غم
ازہرالقادری
جامعہ اہل سنت امدادالعلوم مٹہنا، کھنڈسری، سدھارتھ نگر یوپی۔

مولانا کلام احمد ازہرالقادری، مشیراعلیٰ ہماری آواز سدھارتھ نگر

إنا لله و إنا إليه راجعون
لله ما أعطى و لله ما أخذ.

إنَّ اللهَ لا يقبضُ العلمَ انتزاعًا ينتزعُهُ منَ النَّاسِ ، ولَكن يقبضُ العلمَ بقبضِ العُلماءِ.
آه ايک اور علم كا آفتاب غروب هوگیا۔
اللهم اغفر له و ارحمه و اسكنه في جناتك النعيم.
و اجعل قبره روضة من رياض الجنه.
و ألهم أهله وذويه الصبر والسلوان.

شاهد رضا فيضي ثقافي
جامعة الأزهر الشريف، مصر

مولانا شاہد رضا فیضی ازہری، اسلامی اسکالر: جامعہ ازہر، مصر

انا اللہ وانا الیہ راجعون خدائے قدوس اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضرت مفتی صاحب قبلہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اس پر اجرجزیل عطا فرمائے آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
سوگوار ۔۔۔محمد معین اختر جیلانی استاذ دارالعوام فیض الرسول براؤں شریف

مولانا معین اختر جیلانی، براؤں شریف

انا للہ وانا الیہ راجعون
مولیٰ کریم اپنے حبیب پاک صاحب لولاک شافع عصیاں صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور انکے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطاء فرمائے
محمد انوار رضا فیضی

مولانا انوار رضا فیضی

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
اللَّه رب العزت اپنے حبیب رحمت دوعالمــــــــــمﷺ کےصدقےمیں حضرت علامہ مفتى ابوطالب صاحب قبلہ فیضی کےگناہ صغائر وکباٸرکومعاف فرماۓ درجات بلند فرماۓ اپنــے قرب خاص میں جگہ مرحمت فرماۓ لواحقین کو صبرجمیل واجرجزیل عطافرماۓ
آمین بجاہالنّبی الکریمﷺ
شریک غم: معراج احمد فیضی صدرالمدرسین جامعه انوارالعلوم تلسی پور بلرامپور

مولانا معراج احمد فیضی، بلرام پور

چل دئیےتم آنکھ میں اشکوں کادریاچھوڑ کر

آج صبح سویرے بعدنماز فجرجیسے ہی موبائل کے وھاٹ شاپ میسیزکوکھولا تو سب سے پہلے قلب وجگرکو دھلادینے کے بعد آنکھوں کو اشک بار کردینے والی دردناک خبر پڑھ کر جسم پرلرزہ طاری ہوگیا کہ جماعت اہل سنت کی ایک قداور شخصیت ماہرعلوم وفنون ،خطیب ہردلعزیز، عمدة المدرسین، ادیب شہیر حضرت علامہ *مولانا مفتی ابوطالب* صاحب قبلہ رات تقریباٌ ایک بجے اس دار فانی سے دار جاودانی کی طرف کوچ کرگئے۔ اناللہ وانا الیہ راجعون

یوں توحضرت بیشمار خوبیوں کے مالک تھے لیکن آپ کی منکسرالمزاجی، اصاغر نوازی، خودداری، سادہ لوحی، صوفی مزاجی، تبسم ریزی وغیرہا ایسی بہت سی خوبیاں آپ کے اندر تھیں جس سے کہ آج کے اپنے ہمعصروں میں آپ کی ایک الگ ہی شناخت اور پہچان تھی۔

آپ ایک منجھے منجھائے مدرس کے ساتھ ساتھ بہترین خطیب، کہنہ مشق مفتی اور ایک جیدقلم کار اور مصنف بھی تھے۔

ایک سال عرس حضور حجة العلم کے موقع سے پرسیا میں تشریف لائے توکہنے لگے کہ بڑےدنوں سے تمناتھی استاذ گرامی کے عرس میں شرکت کرنے کی سوآج وہ تمنا بھی پوری ہوگئی لیکن یہ دیکھ کر بہت ہی اچھالگاکہ عرس بڑے ہی سادگی اورشرعی حدود کی پابندیوں کے ساتھ جس طرح حضورحجة العلم اپنی حیات میں بیجا رسم و رواج کے مخالف تھے آج بھی وہی جھلک اور وہی دھمک آپ کے دیار میں نظر آرہی ہے۔

پروردگار عالم جل مجدہ الکریم اپنے محبوب پاک علیہ التحیة والثناء و کل اولیائے کرام وبزرگان عظام کے صدقہ وطفیل حضرت کی تمام دینی خدمتوں کوقبول ومقبول فرماکر آپ کے لئے ذریعہ بخشش و نجات بنائے اور اپنے محبوبوں کے زمرے میں حشرفرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام ومرتبہ عطافرمائے۔ اور آپ کے جملہ پسماندگان کوصبرجمیل عطافرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم علیہ الصلاة والتسلیم

ابررحمت آپ کی قبر پر گہر باری کرے
حشرتک شان کریمی ناز برداری کرے

محمدفضل حق نوری
دارالعلوم اہل سنت اظہارالعلوم
مقام وپوسٹ ارجی سدھارتھ نگریوپی

انّاللّٰه وانّاالیه راجعون
اللّٰہ تعالیٰ اپنے خصوصی فضل اور اپنے مقبولان بارگاہ کے صدقے حضرت کی جملہ خدمات دینیہ اپنی بارگاہ میں قبول فرماکر بے حساب وکتاب مغفرت فرماکر اپنے جواررحمت میں جگہ عطافرمائے،آپ کے جملہ پسماندگان(اہل خانہ، احباب وتلامذہ اور جملہ متعلقین ومعتقدین)کو صبرجمیل واجرجزیل مرحمت فرمائے-
آمین بجاہ سیّدالمرسلین[صلّی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم]
محمدشمیم احمدنوری مصباحی!
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف-

مولانا شمیم احمد مصباحی، راجستھان

انا للہ وانا الیہ را جعون
حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی کے انتقال پُر ملال کی خبر بذریعۂ واٹس ایپ ملی
جس سے شدید رنج و غم کا ماحول پیدا ہوگیا لیکن نوشتۂ قدرت پر سب بے بس اور لاچار ہیں اس غم اور مصیبت کی گھڑی میں ہم لوگ حضرت علامہ موصوف علیہ الرحمۃ کے اہل خانہ کیساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں
رب قدیر کی بارگاہ میں دعا ہیکہ مولٰی تعالٰی پنجتن پاک کے صدقہ و طفیل حضرت کی مغفرت فرمائے, اپنی جوار رحمت میں جگہ عنایت فرمائے اور پسماندگان بالخصوص حضرت کے صاحبزادگان اور انکی اہلیہ صاحبہ کو صبر و شکر کی توفیق بخشے نیز مصیبت پر ثواب عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ والہ و سلم
شریک غم- سراج الدین احمد نظامی استاذ دارالعلوم بہار شاہ قندھاری بازار فیض آباد ایودھیا

مولانا سراج الدین احمد نظامی، فیض آباد

انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالیٰ حضرت مفتی صاحب کی بے حساب مغفرت فرمائے

مولانا ضیاءالمصطفیٰ ضیاؔ فیضی، راجکوٹ گجرات

انا اللہ وانا الیہ راجعون
خدائے قدوس اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے حضرت مفتی صاحب قبلہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل اور اس پر اجر عطا فرمائے آمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم
سوگوار ۔۔۔محمد منیب فاروقی حبیبی فیضی
خطیب امام نئی مسجد ونگراں عام مدرسہ عربیہ غوث العلوم بالپور بازار ضلع گونڈہ

مولانا منیب فیضی، گونڈہ

إنا لله وإنا إليه راجعو ن
اللہ رب العزت جل جلالہ اپنے حبیبِ پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کےصدقہ وتوسل حضرتِ مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ والرضوان کی بے حساب مغفرت فرماکرمکین جنت بنائے اورجملہ پسماندگان کو صبر جمیل و اجر جزیل عطافرمائے آمین یارب العالمین بجاہ سیدالمرسلین صلی اللہ تعالی علیہ وسلم

شریک غم
الطاف رضا نیپال
خادم۔ دارالعلوم امام احمد رضا بندیشر پور اسکا بازار سدھارتھ نگر ۔ یوپی

مولانا الطاف رضا نیپالی

آہ گلشن فیض الرسول کا ایک اور پھول مرجھا گیا
طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے رات نیند بہت کم آٸ فجر کی نماز پڑھ کر بستر پر لیٹ گیا گھنٹیاں بجتی رہیں اور شاید یہ وہاٹش ایپ کی ہی گھنٹیاں تھیں مجھے احساس ہوتا رہا کہ لگتا ہے کسی اہم شخصیت کا وصال پرملال ہوا ہے
طبیعت میں جب تھوڑی سی بہتری آٸ اور موباٸل اٹھایا تویہ جانکاہ خبر پڑھنے میں آٸ کہ شان افاضل فیض الرسول جامع اشتات العلوم مرحوم ومغفورحضرت علامہ مولانا مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث ومفتی دارالعلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور (وطن عزیز )اینٹئی رامپور اترولہ بلرامپور کا وصال پر ملال ہوگیا إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
مفتی صاحب بہت ہی نیک طبیعت، منکسر المزاج ،اور پاکیزہ ذہنیت کے مالک تھے اس طرح اچانک ہمارے درمیان سے رخصت ہوجانا بہت ہی تکلیف دہ ہے مگر مشیت الٰہیہ کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کے علاوہ چارہ ہی کیا ہے
رب قدیر اپنے حبیب پاک صاحب لولاک ﷺکے طفیل غریق رحمت ونور فرماکر درجات بلند سے بلند تر فرماۓ اور تمام پسماندگان ووابستگان اور لواحقین کو صبر جمیل اور اجر جزیل وبے مثیل عطا فرماۓ آمین ثم آمین
شریک غم : اظہار احمد فیضی دارالعلوم اہلسنت یار علویہ فیض الرسول نوڈہوا سکھوانی مہراجگنج

مولانا اظہار احمد فیضی، مہراج گنج

اناللہ وانا الیہ راجعون
اللّٰہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے میں مفتی ابو طالب صاحب کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے
اور اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے
شریک غم محمد شاہ عالم مہراجگنجوی نائب پرنسپل دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور سدھارتھ نگر

حافظ شاہ عالم رضوی

بہت ہی افسوس کے ساتھ یہ جانکاہ خبر دی جارہی ہے کہ جماعت اہل سنت کے معروف عالم دین مایہ نازخطیب حضرت مفتی ابوطالب صاحب فیضی اپنے مالک حقیقی سے آج رات جا ملے ان کے ساتھ کئ پروگرام میں شریک رہا نہایت منکسرالمزاج خوش اخلاق تھے اللہ پاک ان کے درجات کو بلند کرے ان گھر والوں کو صبر جمیل عطا کرے ۔
حافظ (مولانا) محمد ایوب قادری بانی جامعہ فضل حق اکیڈمی امہوا چوراہا سدھارتھ نگر

آہ اب مصلح قوم نہ رہے۔ صبح ایک آوز کانوں میں گونجی اباابا نہ رہے میں چونک گیا معلوم ہوا حضرت مفتی ابوطالب فیضی صاحب کے بچے ہیں اللہ اکبر حضرت مفتی صاحب ایک حادثے کے شکار ہوگئے تھے تب سے مسلسل زیر علاج تھے آخر ۲۲ دسمبر کی رات ایک بجے اپنے رب کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے مفتی صاحب سے ہمارے گھریلو مراسم تھے کافی لگاؤ رکھتے تھے آج میرے گھر میں ماتم بچھا ہے ۔دعا ہے مولا اپنے حبیب کے طفیل حضرت قبلہ کو جنت کی بہار عطا کرے اور ان کے بچوں کو صبر کی توفیق بخشے آمین ۔
ناچیز مولانا اطہر علی فیضی ۔خادم مدرسہ نورالعلوم کنہٹی سلطانپور

عرش پر دھومیں مچیں وہ مومن صالح ملا
فرش سے ماتم اٹھے وہ طیب وطاہرگیا
افسوس ناک خبر سنکر دل تڑپ گیا جماعت اہلسنت کا ایک عظیم عالم دین جو ہم سے رخصت ہوگئے
علامہ مفتی صاحب نیک دل و ملنسار خوش مجاز باعمل عالم دین تھے کئ درسی وغیر درسی کتابوں کے مصنف بھی تھے
اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں دعا ہے کہ مفتی صاحب کے درجات کو بلند فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین یارب العالمین
شریک غم۔۔۔عطاءالرحمان قادری فیضی
جامعہ عربیہ اہلسنت مظفرالعلوم

مولانا عطاءالرحمٰن قادری فیضی، سرسیا سدھارتھ نگر

آہ حضرت مفتی ابو طالب نوری فیضی اب ہمارے درمیان نہ‌رہے
گذشتہ شب طویل علالت کے بعد علم و فضل کا یہ جگمگاتہ ہو آفتاب ہمارے درمیان سے دار بقا کو کوچ کر گیا علماء ‌اھلسنت میں ممتاز مقام کے حامل تھے تدریس وتحریر وعظ وخطابت میں ید طولی رکھتے تھے مرکزی ادارہ دارالعلوم اہلسنت کے قابل فخر قدیم فارغین میں آپ کا منفرد مقام تھا میزان وعلم الصیغہ کے شارح و حیات مظہر شعیب الاولیاء دیگر کتابوں کے مصنف تھے ایک وقت دارالعلوم نور محمدی بھاونگر گجرات و‌داردالعلوم نور العلوم کنہٹی سلطانپور یوپی کی اہم ذمہ‌داریوں‌کا بوجھ اٹھاکر بحسن و خوبی نبھا رہے تھے اللہ تعالی غریق رحمت فرماے۔

مفتی غلام معین الدین چشتی، ممبئی

آہ ! مفتی ابوطالب علیہ الرحمہ !
فیض الرسول براوں شریف اور جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں میرے ہم سبق ساتھیوں میں سے تھے
محرم الحرام میں دس روزہ خطابات کیلئیے اکثر تشریف لایا کرتے تھے اور ضرور مجھ عاصی پر معاصی کو شرف لقاءعطا فرمایا کرتے تھے
بارگاہ ایزدی میں دست بدعاء ہوں
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل
نام غفار ہے تیرا یا رب
جو بادہ کش تھے پرانے وہ اٹھتے جاتے ہیں
کہیں سے آب بقاء دوام لا ساقی
میری سسرال گرام دھسواں میں ناچیز جاتا تھا تو گاہے گاہے وہاں بھی ملاقات ہوتی تھی
لیکن اب نہیں ہو پائے گی
ابر رحمت انکی مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے

مولانا عزیز احمد ملک، ممبئی

انا للہ و انا الیہ راجعون پرورگارارض و سما حضرت مفتی ابو طالب علیہ الرحمہ کو کروٹ کروٹ جنت مین اعلی سے اعلی مقام عطا فرماۓ أمین
حضرت مفتی صاحب قبلہ کی ذات ستودہ صفات اہل علم پہ مخفی نہین اپنے ہم عصرون ایک مقام حاصل تھافقیر کیساتھ لگ بھگ نو سال تک دارالعلوم نور محمدی بھاٶ نگر گجرات مین درس وتدریس موقع میسر تھا اپنے اور پراۓ نہایت عزت کرتے تھے الحاصل جو خصوصیت ایک حقیقی عالم ربانی مین موجود ہونی چاہیۓ وہ ساری خصوصیات بدرجہ اتم أپ کی ذات مین موجود تھین اللہ رب العزت ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرماۓ أمین

مولانا شمس قادری فیضی

فرش سے ماتم اٹھےوہ طیب و طاہر گیا
علامہ مفتی ابو طالب فیضی کا انتقال ملت کا عظیم خسارہ ہے مفتی صاحب کے انتقال کی خبر نے دل و دماغ کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا سکتہ طاری ہو گیا فاضلین فیض الرسول میں نمایاں مقام حاصل تھا ہم تمام فیضی برادران کیلئے خصوصا اور۔أہل سنت وجماعت کے لئے عظیم حادثہ ہے جنکے سینے میں سنیت کادرد تھا جن کے علمی و ادبی خدمات پر ااہل سنت کو ناز تھا افسوس فیض الرسول کا وہ مایہ ناز فرزند ہم سے رخصت ہو گیا آنا للہ وانا الیہ رجعون
اللہ رب العزت اپنے حبیب کے صدقے میں مفتی صاحب کے گناہوں کی مغفرت۔
فرما کر جنت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
آمین بجاہ سید المرسلین
سوگوار
عبداللہ عارف صدیقی جنرل سکریٹری سنی علماء بورڈ اترپردیش

مولانا عبداللہ عارف صدیقی

تعزیت مسنونہ!!!

نہایت افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ ممتاز العلماء حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث دار العلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور (متوطن اینٹئ رامپور اترولہ ضلع بلرام پور کا انتقال پر ملال ہوگیا!!
انا للہ و انا الیہ راجعون !!
آپ کا ابھی کچھ دن پیشتر اکسڈینٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کافی سخت تکلیفیں آئی تھیں۔اور اب طویل علالت کے بعد آپ کے انتقال کی خبر موصول ہوئی!!

حضرت مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی علیہ الرحمہ انتہائی باصلاحیت اور 40سالہ تجربہ کار مدرس اور کئی کتابوں کے مصنف تھے ان میں سے آپ کی تصنیف عرفان الصیغہ شرح علم الصیغہ بہت مشہور و معروف ہے مفتی صاحب علیہ الرحمہ نہایت ملنسار متواضع خردنواز اور عاشق حضور شعیب الاولیاعلیہ الرحمہ تھے کئی سلاسل سے خلافت حاصل تھی مگر بالخصوص سلسلہ رضویہ کی اور مسلک اعلی حضرت کے ناشر و مبلغ تھے اور دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کے قدیم ترین اور ممتاز فارغین میں سے تھے ۔۔ایم ایس او،کے جملہ اراکین آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ پاک حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔۔اللہ عز وجل اہل خانہ کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے، آمین ثم آمین

سوگوار: (مولانا) محمدقمرانجم قادری فیضی
صدر مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا،ضلع بلرام پور یوپی
مدیراعلی مجلہ جام میر بلگرام شریف ضلع ہردوئی یوپی

مولانا قمر انجم فیضی، سب ایڈیٹر ہماری آواز

إنا للّٰہ و إنا إلیہ راجعون
اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔

حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ اپنی جماعت کے إیک زبردست عالم، حاضر جواب مفتی،کتب متداولہ پر گہری نظر رکھنے والے مدرس، مخلص مبلغ اور کئی کتابوں کے مصنف تھے
آپکی رحلت جماعت اہل سنت کے لیے ایک عظیم سانحہ ہے. علمی وادبی حلقوں میں تا قیام قیامت دنیا آپ کو یاد رکھے گی

دعا ہے کہ رب کریم اپنی شان کریمی کے صدقے ان کی بے حساب مغفرت فرمائے. اور اہل خانہ، محبین اور متعلقین کو صبر جمیل و اجر جزیل عطا فرمائے اور حضرت مفتی صاحب علیہ الرحمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین

سوگوار عبدالمصطفیٰ ازہری
خادم جامعہ حنفیہ رضویہ إٹوا سدھارتھ نگر یوپی

مولانا عبدالمصطفیٰ ازہری

آنکھیں روروکےسجانے والے
جانےوالےنہیں آنے والے

جوبھی دارفانی میں آیاہےاس کو ضرور ایک دن داربقاکی طرف کوچ کرناہے۔یہ مسلمہ حقیقت ہے جس سےکسی کوبھی انکار نہیں ہے۔مگرانہیں میں کچھ موتیں ایسی ہوتی ہیں جسے سن کربندہ انتہائی رنجیدہ ہےاس کادل حسرت و افسوس سےپژمردہ ہونے لگتاہے۔چنانچہ آج بتاریخ ٢٢دسمبر٢٠٢١مطابق١٧جمادی الاولی ١٤٤٣بروزبدھ بعد نماز فجر معمولات سے فارغ ہونے کے بعد موبائل کانیٹ چالوکیاتوواحدی مشن گروپ میں محب گرامی حضرت مولانا قمرانجم فیضی صاحب کاتعزیت مسنونہ کاپوسٹ نظرآیابڑی تیزی سے کھولاتو ممتاز العلماء عمدۃ الخطباءمصنف کتب کثیرہ عاشق حضور شعیب الاولیاءحضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث دار العلوم نور العلوم کنہٹی سلطان پور (متوطن سرھیا اینٹئ رامپور اترولہ ضلع بلرام پور کا انتقال پر ملال ہوگیا!
انا للہ و انا الیہ راجعون !!
آپ کا ابھی کچھ دن پیشتر اکسڈینٹ ہوگیا تھا جس کی وجہ سے کافی چوٹ لگی تھی۔ آج طویل علالت کے بعد آپ دارفانی سے داربقاکی طرف کوچ کر گئے۔
حضرت مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی علیہ الرحمہ انتہائی باصلاحیت تجربہ کار مدرس عمدہ ادیب وخطیب اورکئی کتابوں کے مصنف تھے(عرفان الصرف شرحِ میزان الصرف،عرفان الصیغہ شرح علم الصیغہ،حیات مظھر شعیب الاولیاء،)بھت مقبول ومشہور ہے۔آپ مسلک اعلحضرت کے سچے ترجمان ومبلغ تھے۔ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف سے بےپناہ محبت کرتے ہمیشہ مادرعلمی دارالعلوم فیض الرسول کے اساتذہ کرام کے تذکرے کرتے ہرچھوٹی بڑی تقریب میں پابندی کے ساتھ حاضرہوتےاوراپنی عقیدتوں ومحبتوں کاخراج پیش کرتے،فیضی برادران سےبےحدمحبت کرتےخوب حوصلہ افزائی،دعاؤں سےنوازتے مفتی صاحب علیہ الرحمہ نہایت ملنسار متواضع خردنواز اور عاشق حضور شعیب الاولیاعلیہ الرحمہ اور دارالعلوم فیض الرسول کےسچے بہی خواہ تھے۔آپ مادر علمی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کے قدیم ترین اور ممتاز فارغین میں سے تھے ۔۔رضااکیڈمی ،کے جملہ ممبران،اراکین آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ پاک حضرت علامہ مفتی ابوطالب صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔۔اللہ عز وجل اہل خانہ کو صبر جمیل اجر جزیل عطا فرمائے، آمین ثم آمین

محمد اسرار احمد فیضی واحدی

صدر رضااکیڈمی گونڈہ

پرنسپل دارالعلوم اہلسنت حشمت العلوم گایٔیڈیہ چمروپور بلرام پور

مولانا اسرار احمد فیضی، گونڈہ

آہ! طالب العلماء کہاں چل دئیے
آج صبح یہ جانکاہ، دل سوز ،روح فرساں خبر بذریعہ واٹس ایپ ملی کہ طالب العلماء و الاولیاء حضرت علامہ مولانا مفتی الحاج الشاہ ابو طالب علیہ الرحمہ شیخ الحدیث دارالعلوم کنہٹی سلطان پور اس دنیا میں نہیں رہے
انا لله و انا اليه راجعون
حضور مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ مختلف خصوصیات کے حامل ایک مرد مجاہد تھے درس و تدریس،تحریروتقریراور تصنیف و تالیف آپ کا خاص مشغلہ تھا علماء اور مشائخ سے بےپناہ محبت فرماتے تھے مدارس کے جلسوں اور خانقاہوں کے اعراس میں بے لوث شرکت فرماتے تھے بلا تفریق ادنی واعلی ہر عالم سے عاجزانہ گفتگو فرماتے تھے منکسر المزاجی آپ کی پہچان تھی خانقاہ عالیہ قادریہ محبوبیہ متینہ تنویریہ کے ہر چھوٹی بڑی تقریب میں آپ سے ملاقات ہوتی تھی پیر صاحب قبلہ سے دیوانگی کی حد تک محبت فرماتے تھے جتنی دیر آستانہ پر قیام رہتا پیر صاحب کےذکر سے زبان تر رہتی سفر وحضر میں صوم وصلاۃ کے پابند تھے آپ جب بھی کسی عالم یا پیر کو مجلسی گفتگو میں یاد کرتے تو خیر سے یاد کرتے ان کے علاوہ بہت ساری خوبیوں کے مالک تھے
اللہ تعالیٰ اپنے حبیب کے صدقے میں حضرت کے درجات کو بلند فرمائے پسماندگان کو صبر جمیل واجر جزیل عطا فرمائے
آمین یا ربّ العالمین
سوگواران! محمد حیدر رضا ازہری ودیگر اساتذہ و اراکین مدرسہ اشرف العلوم پورہ گوہر رانی گنج امیٹھی یوپی

مولانا حیدر رضا ازہری، امیٹھی

انا للہ وانا الیہ رجعون
مولائے کریم اپنے حبیب کے صدقۂ وتوصل مفتی صاحب مرحوم کی بال بال مغفرت فرمائے.آمین
یارب العلمین بجاہ النبی الکریم .جل جلالہ وصلی اللہ علیہ وسلم.

مولانا مجیب احمد فیضی، رکن:ہماری آواز بلرام پور

انا للہ و الیہ راجعون یا اللہ اپنے رحم و کرم سے حضرت کی مغفرت فرما اور اہل خانہ و متعلقین کو صبر جمیل عطا فرما آمین ثم آمین

مولانا شرف الدین نوری، مہراج گنج

انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ اپنے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے و طفیل مفتی صاحب مرحوم کے تمام صغائر و کبائر گناہوں کو معاف فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے درجات بلند کرے پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے
آمین یارب العلمین بجاہ سید المرسلین صلی اللہ علیہ وسلم
شریک غم، اخلاق احمد نظامی مقام و پوسٹ گلرہا مہنداول سنت کبیر نگر

قاری اخلاق احمد نظامی، سنت کبیر نگر

بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رُت ہی بدل گئی
ایک شخص پورے ہند کو ویران کر گیا

آہ حضرت مفتی ابوطالب فیضی صاحب

یہ قانون قدرت ہے کہ ہر ذی روح کو موت کا مزہ چکھناپڑتا ہے اور دنیائے فانی میں چند یوم عارضی گزارنے کے بعد توشۂ آخرت کے ساتھ ابدی دنیا کی طرف رخت سفر باندھنا ہے لیکن کچھ ہستیاں ایسی بھی ہوتی ہیں جن کی زندگی قوم وملت کی امانت ہوجاتی ہے ان کی رحلت سے علمی ،سماجی ومعاشرتی زندگی میں ایک خلاء پیدا ہوجاتا ہے اور زمانہ مدتوں ان کی کمی محسوس کرتا ہے ایسی ہی ایک معتبر اور دلپذیر شخصیت جید مفتی وعالم دین حضرت مولانا مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث جامعہ نورالعلوم کنہٹی سلطانپور آج بتاریخ ۲۲دسمبر ۲۰۲۱ ایک بجے شب ہم سے جدا ہوگئے حضرت مفتی صاحب کی رحلت کو جماعت اہلسنت کے عوام وخواص تا عرصہ فراموش نہ کرسکیں گے ہمیشہ انھیں یاد رکھا جائے گا حضرت مفتی صاحب ایک متبحر عالم دین تھے بالخصوص تحریر وتقریر کے شہسوار تھے اللہ تعالی نے علم کے ساتھ ساتھ آپ کو عمل کی دولت سے بھی مالامال کیا تھا آپ جہاں بھی رہے سرکار براؤں شریف حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے سچے اور وفادار غلام بن کر رہے اور مادر علمی دارالعلوم فیض الرسول کے ہمیشہ گن گاتے رہے یہی وجہ ہے کہ مفکر اسلام حضرت علامہ پیر الحاج غلام عبدالقادر علوی صاحب قبلہ مد ظلہ النورانی سجادہ نشین خانقاہ یارعلویہ وناظم اعلی دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کی نگاہوں میں ،دعاؤوں میں آپ ہمیشہ بنے رہے حضرت مفتی صاحب کا انتقال ملت کا ایک عظیم خسارہ ہے اللہ رب العزت حضور سرکار شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ کے صدقے میں حضرت مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی علیہ الرحمہ کی بے حساب مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے ،پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔۔۔۔۔

موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دنیا میں سبھی آئے ہیں مرنے کے لیئے

شریک غم
اشتیاق احمد قادری
خادم مدرسہ شیخ العالم صابریہ چشتیہ حق پلازہ ابرار نگر لکھنو

مولانا اشتیاق احمد قادری، لکھنؤ

تعزیت نامہ
انَّ اللهَ لا يقبضُ العلمَ انتزاعًا ينتزعُهُ منَ النَّاسِ ، ولَكن يقبضُ العلمَ بقبضِ العُلماءِ.
کافی غم و اندوہ والی خبر موصول ہوئی کہ جماعت اہل سنت کے ایک عظیم عالم دین ناشر مسلک اعلی حضرت عاشق حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ حضرت علامہ و مولانا مفتی ابوطالب صاحب قبلہ فیضی شیخ الحدیث دارالعلوم اہل سنت نور العلوم کنہٹی سلطان پور متوطن اینٹئی رامپور اترولہ ضلع بلرامپور دنیائے فانی کو داغ مفارقت دے گئے
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ 40 سالہ تجربہ کار مدرس اور کئی کتابوں کے مصنف بھی تھے ان کی تصنیفات میں سب سے زیادہ مشہور و معروف کتاب عرفان الصیغہ شرح علم الصیغہ و خطبات فیضی ہے۔
بلاشبہ حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کی رحلت دنیائے سنیت کے لئے عمومی اور فیضی برادران کے لئے خصوصی ناقابل تلافی نقصان ہے کیونکہ حضرت مفتی صاحب قبلہ دار العلوم اہل سنت فیض الرسول براؤں شریف کے قدیم ترین اور ممتاز فارغین میں سے تھے۔
تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفئر سوسائٹی کے جملہ اراکین و مبلغین آپ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
اللہ رب العزت اپنے حبیب مختار دوعالم ﷺ کے توسل سے آپ کو غریق رحمت فرمائے آپ کے درجات کو بلند فرمائے جنت الفردوس میں اعلی سے اعلی مقام عطا فرمائے جملہ اہل خانہ کو صبر جمیل اور اجر جزیل عطا فرمائے آمین آمین آمین یارب العٰلمین بجاہ سید المرسلین ﷺ
ابر رحمت ان کی مرقد پر گہر باری کرے
حشر تک شان کریمی ناز برداری کرے
منجانب۔تحریک اصلاح معاشرہ اینڈ ویلفیر سوسائٹی

(مرسلہ:مولانا غلام محمد صدیقی فیضی)

اناللہ وانا الیہ راجعون اللہ پاک حضرت مفتی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ کو جنت الفردوس میں اعلٰی سے اعلی مقام عطافرمائے اور انکے بچوں کو صبر جمیل عطافرمائے
آخرالزماں فیضی نائب امام مسجد جمالیہ غوثیہ کاجوپاڑہ ابینونگر بوریولی ممبئی ایسٹ

اناللہ واناالیہ راجعون
کل من علیہافان ویبقیٰ وجہ ربک ذوالجلال والاکرام
خطیب اہلسنت حضرت مولاناابوطالب نوری صاحب مرحوم ومغفور کی رحلت دنیائےاہلسنت باالخصوص شمالی مشرقی یوپی کےسنیوں کےلئے کےلئےواقعتاانتہائی خسران عظیم ہیے
مولانامرحوم کےمختلف اوصاف حسنہ میں ایک وصف حسن خطابت بھی تھاجس کےذریعہ عوام اہلسنت کی ارواح شادابی حاصل کرتی تھیں
آپ ہندستان کےمرکزی ادارہ یادگارحضورشعیب الاولیاءعلیہ الرحمہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف کےذی استعدادتلامذہ سےتھے ادخلہ اللہ فی جنت وعیون بمنہ وکرمہ ورافتہ
محمدحبیب الرحمٰن علوی مداری
خادم افتاء جامعہ ضیاءالاسلام
مہتمم: دارالعلوم اسلامیہ علویہ گلشن فاطمہ جھہراؤں، سدھارتھنگر یوپی

انا للٰہ وانا الیہ راجعون
مولائے کریم اپنے حبیب صلی اللٰہ علیہ وسلم کے طفیل حضرت علامہ مفتی ابو طالب صاحب قبلہ کی بے حساب مغفرت فرمائے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اہل خانہ وجملہ لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق دے آمین یا ارحم الراحمین .شریک غم عبدالقدوس فیضی

مولانا عبدالقدوس فیضی

نوٹ:- یہاں ان علماے کرام کے تاثرات نقل کیئے گئے ہیں جن کے تعزیتی پیغام پر ہماری آواز ٹیم کی نظر پڑی۔ جن کے تاثرات نقل نہ کیئے گئے ہوں ان سے معذرت کے ساتھ گزارش ہے کہ وہ اپنا پیغام ہماری آواز کے وہاٹس ایپ پہ ارسال فرمادیں۔ شکریہ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے