(علی گڑھ 18/دسمبر، ضیاء الرحمن) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار آئی پی ایس سید محمد افضل صاحب کی یاد میں ایک محفل کا آغاز ہوا جس میں یاد افضل کتاب کا اجراء ہوا اور البرکات ایس ایم افضل ہیلتھ کیئر کا افتتاح ہوا.
البرکات ایس ایم افضل ہیلتھ کیئر انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں بتایا گیا کہ یہ سید محمد افضل صاحب کی یاد میں قائم کیا گیا ہے جس میں بہت ہی کم فیس میں کورسیز کرائے جارہے ہیں، اس میں انگلش اور پرسنالٹی ڈپلومینٹ کا خاص خیال رکھا گیا ہے، فی الحال دو کورسیز چل رہے ہیں (1) E. M. T.
(Emergency medical technician).
(2) G. D. A (General Duty Assistant)
E. M. T
چھ مہینے کا کورس ہے اس میں ایڈمیشن کے لیے بارہویں پاس چاہیے
اور G. D. A تین مہینے کا کورس ہے اس میں ایڈمیشن کے لیے دسویں پاس چاہیے.
مزید یہ کہ یاد افضل میں مختلف مقامات سے آنے والے مہمانان حضرات نے ایس ایم افضل صاحب کے بارے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا.
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور صاحب نے ایس ایم افضل کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خوش مزاجی اور بےباکی کسی کو بھی ان کا دیوانہ بنادیتی ہے.
ڈاکٹر سنجے بھارگو ندیشک ورون ہاسپٹل علی گڑھ نے کہا کہ ایس ایم افضل مصیبت میں بھی اپنا وقت خوشی خوشی گزارا کرتے تھے.
جناب منوج یادو (آئی پی ایس) اسپیشل ڈائریکٹر وزارت داخلہ بھارت سرکار نے کہا ایس ایم افضل کے ساتھ میرا جتنا بھی ساتھ رہا ہے وہ ایک یادیں بن کر آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے.
البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر سید محمد اشرف صاحب نے کہا کہ یاد افضل سے ہم لوگوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ زندگی صرف ایک بار ملتی ہے تو کیوں نہ اس زندگی کو ایسے گزاریں کہ ہماری زندگی دوسروں کے لیے خوشی کا سبب بن سکے.
البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے جوائنٹ سیکریٹری جناب ڈاکٹر احمد مجتبی صدیقی نے تمام مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم افضل کے ساتھ شاعری کرنا اور سننا بہت عمدہ تھا.
مزید انہوں نے کہا کہ ہم نےایس ایم افضل کی یاد میں مختلف اسکولوں کے درمیان تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی ایس کے سینئر ونگ نے پہلا مقام حاصل کیا اس کے علاوہ البرکات پبلک اسکول کے مختلف شعبوں کےدرمیان بیت بازی کا مقابلہ ہواجس میں البرکات قادریہ گرلس اسکول نے پہلا مقام حاصل کیا کے.
اس سے قبل البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر پروفیسر سید محمد امین میاں قادری نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور کا استقبال پھولوں کا گلدستہ اور شال اوڑھا کر کیا. ڈاکٹر سنجے بھاگور ندیشک ورون ہاسپٹل علی گڑھ کا استقبال البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے نائب صدر سید محمد اشرف صاحب نے کیا. جناب منوج یادو اسپیشل ڈائریکٹر وزارت داخلہ بھارت سرکار کا استقبال ایس ایم افضل کے چھوٹے بھائی جناب سید نجیب حیدر نوری صاحب نے پھولوں کا گلدستہ دے کر کیا.
اس موقع پر سید محمد امان، سید محمد عثمان ،سید محمد نبیل،پروفیسر پرویز طالب، سید محمد برکات حیدر، سیدہ راشدہ صاحبہ، صبیحہ خان صاحبہ، طاہرہ حسین صاحبہ، تبسم ثقلین صاحبہ، ڈاکٹر احمر امام، ان کے علاوہ اے ایم یو کے ماہرین تعلیم اور البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی کے سبھی اراکین و اساتذہ موجود تھے. علی گڑھ اور باہر سے بڑی تعداد میں ایس ایم افضل صاحب کے بہت سارے دوست اور چاہنے والے موجود تھے۔

زیر اہتمام :
البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی.
ضیاء الرحمن امجدی