بہار سماجی گلیاروں سے

ڈاکٹر عقیل احمد کے چچا ڈاکٹر کمال حسین ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور ایم ایل اے ڈاکٹر شمیم احمد کے علاوہ مختلف سر کردہ شخصیات کا اظہار تعزیت

موتیہاری (عاقب چشتی)
آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر،صحافی ڈاکٹر عقیل احمد کے چچا ڈاکٹر کمال حسین کی وفات مؤرخہ 14.12.2021 بروز منگل کو 11 بجے شب میں حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے ہوگئ۔جن کے جنازے کی نماز ان کے آبائی قبرستان سسونیا میں امارت شرعیہ موتیہاری مشرقی چمپارن کے قاضی مفتی ریاض احمد قاسمی نے پڑھائی۔مرحوم ایک سماجی کارکن اور نیک دل انسان تھے جن کی وفات سے گاؤں سمیت قرب وجوار میں رنج و غم کا موحول ہے۔ اس موقع سے ایم ایل سی ڈاکٹر خالد انور نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد کمال حسین مرحوم ایک سچے دِل انسان اور معروف شخصیت کے مالک تھے اچانک ان کی وفات سے مجھے ذاتی طور پر گہرا صدمہ پہنچا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ایم ایل اے ڈاکٹر شمیم احمد صاحب نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا میں بنفس نفیس مرحوم کے تجہیز و تکفین میں شریک تھا جنازے میں عوام الناس کا اژدہام دیکھکر مجھے محسوس ہوا کہ پورا علاقہ مرحوم کی محبت میں الٹ گیا ہے۔یقینا یہ ایک نیک صفت انسان ہونے کی دلیل ہے۔اس موقع سے سینئر صحافی عزیر انجم نے کہا کہ ڈاکٹر محمد کمال حسین ہمارے سسونیا گاؤں کی نمائندہ شخصیت تھی جو ہم سے جدا ہوگئی۔ان کی گوناگوں خصوصیات میں ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ وہ صوم و صلوٰۃ کے پابند اور مخلص انسان تھے مہمان نوازی ان کا خاص وصف تھا افسوس کہ ایک مہمان نواز انسان ہم سے جدا ہوگیا۔ روزنامہ سمے ایکسپریس کے ایڈیٹر عبد الرحمن تیمی نے کہا کہ برادر عقیل احمد کے چچا ڈاکٹر کمال حسین کی وفات سے مجھے کافی صدمہ ہوا ہے میں ڈاکٹر عقیل احمد غم میں برابر کا شریک ہوں۔رب کریم سے دعا گو ہوں کہ باری تعالیٰ ان کی لغزشوں کو معاف فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صحافی ڈاکٹر عقیل احمد نے غم وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مرحوم نے عمر مستعار کے 55 بہاریں دیکھیں اور مسلسل اپنا نگاہ کرم وسیع رکھا۔اللہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کا نعم البدل عطا فرمائے آمین۔اس موقع سے تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں ماسٹر اسرار الحق، آل بہار اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد امان اللہ،تنظیمی سیکریٹری، صحافی عزیر سالم،خازن فیروز عالم، ضلع صدر نعیم الدین سلفی،جوائنٹ سیکریٹری مہر عالم،میڈیا انچارج محمد اسرافیل،سابق مکھیا ڈاکٹر عتیق الرحمن،ڈاکٹر اخلاق احمد،ڈاکٹر سمیر احمد، انجنئیر رضی احمد،ڈاکٹر سعید الرحمن، مکھیا محمد صلوات اللہ وغیرہم کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے تعزیت کا اظہار کیا۔مرحوم کی جنازہ میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے