بہار مذہبی گلیاروں سے

نوری رضوی جامع مسجد کوئلی میں رسالہ تحفظِ ناموسِ رسالت کا اجرا

آج مؤرخہ۵/ جمادی الاول ۱۴۴۳ھ مطابق ۱۰/ دسمبر ۲۰۲۱ء بروز جمعہ رسول گنج عرف کوئلی کی نوری رضوی جامع مسجد میں شمالی بہار کی عظیم دینی وعلمی درس گاہ جامعہ ضیائیہ فیض الرضا ددری کے شیخ الحدیث و صدرالمدسین استاذ الاساتذہ، ماہر علوم و فنون حضرت علامہ و مولانا مفتی محمد راحت احسان برکاتی صاحب قبلہ کی آمد ہوئی ـ آپ نے جمعہ کی نماز سے قبل تحفظِ ناموسِ رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر بہت ہی عمدہ و جامع خطاب فرمایا ـ قوم کو حضور علیہ السلام کی محبت و عقیدت اور جانِ جاناں علیہ السلام کی عزت و ناموس پر جاں نثاری کا درس دیا اور فرمایا کہ حضور سے ہماری عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ ہم حضور کی عظمت و ناموس پر انگشت نمائی کسی حال میں برداشت نہ کریں اور حتی الامکان اس کے خلاف کھڑے ہوجائیں ـ حضور علیہ السلام کی عزت و ناموس کا تحفظ ہمارے لیے دارین کی سعادتوں کا وسیلہ ہے ـ
ساتھ ہی ششماہی رسالہ تحفظِ ناموسِ رسالت کا اجرا بھی فرمایا ـ رسالہ کے بانی حضرت علامہ مولانا محمد شریف الحق رضوی صاحب قبلہ کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے تحفظِ ناموسِ رسالت رسالہ کے نکالنے پر ان کو مبارک باد پیش فرمائی اور خوب دعاؤں سے نوازا ـ راقم الحروف (محمدعامرحسین مصباحی) کی بھی حوصلہ افزائی فرماکر دعاؤں سے نوازا ـ
یہ رسالہ اسیرِ تحفظِ ناموسِ رسالت، ارشد المشائخ حضرت علامہ پیر ابوالبرکات محمد ارشد سبحانی مجددی، نقش بندی، قادری ، رضوی دام ظلہ علینا کی سرپرستی اور استاذ العلما، ناشرِ مسلکِ اعلیٰ حضرت حضرت علامہ مفتی محمدراحت احسان برکاتی صاحب قبلہ کی نگرانی میں جاری ہوا اور ہوتا رہے گا ان شاء اللہ العزیز!
نماز سے قبل جامع مسجد کے اوپری حصے میں ٹائلس وغیرہ کا کام دیکھ کر خوشی کا اظہار فرمایا اور گاؤں والوں کو بھی مبارک باد پیش کی ـ

گزارش:- ششماہی رسالہ تحفظِ ناموسِ رسالت طباعت کے مرحلے سے گزر کر آچکی ہے اور اس کا اجرا بھی ہوچکا ہے اس لیے مطالعہ کے خواہش مند حضرات سے گزارش ہے کہ رسالہ درجِ ذیل نمبرات پر رابطہ کرکے منگوالیں ـ

حضرت مولانا شریف الحق رضوی مدظلہ
+91 76548 33082

از: محمدعامرحسین مصباحی
رسول گنج عرف کوئلی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے