بہار

والدین کی خدمت کونین کی سعادت کا باعث ہے: لئیق احمد نقشبندی

رمڈیہا میں منعقد ہوئی عظمت والدین کانفرنس، خدمت والدین مقبول عبادت

مدرسہ باغ محمدی ہرپور رائے ہرسدھی مشرقی چمپارن کے پرنسپل مولانا اختر علی ناز قادری کی والدہ مرحومہ کی ایصال ثواب کے لیے رمڈیہا چکیا میں عظمت والدین کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت حافظ محمد شمس الحق حیدری خطیب و امام جامع مسجد رمڈیہا نے فرمائی اور نظامت کے فرائض نقیب اہلسنت مولانا افضل حسین حیدری نے انجام دیے جبکہ شاعر اسلام جناب جمشید ساحل بریلوی,قاری آفتاب عالم چمپارنی,مزمل حسین جھارکھنڈ نے حمد و نعت کے اشعار پیش کیے سرپرست اجلاس پیر طیقت حضرت مولانا سید شاہ لئیق احمد نقشبندی سجادہ نشیں خانقاہ نصیریہ سلطان گنج پٹنہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آقائے دوعالم سرور مدینہ راحت قلب و سینہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ تمہاری جنت تمہارے ماں کے قدموں کے نیچے ہے اور والدین کا سایہ اولاد کے لیے بہت بڑی نعمت ہے والدین کی دعاؤں سے انسان کونین کی سعادت سے مالا مال ہوتا ہے اور ماں کی نیک دعاؤں کے صدقے مصائب و پریشانی سے آزادی حاصل کرلیتا ہے والدین کی رضا و خوشنودی میں اللہ و رسول کی رضا و خوشنودی پوشیدہ ہے اور بغیر رضائے والدین کے انسان کی کوئی عبادت مقبول بارگاہ خداوندی نہیں ہوسکتی ہے موجودہ دور میں نوجوانوں کا اخلاق و کردار اس قدر خراب ہوتا جارہا ہے جہاں ماں کی قدر و عظمت ختم ہوتی جارہی ہے جو نہایت افسوسناک ہے ہمیں اپنےاخلاق و کردار کو بہتر بنانے اور احکامات الہیہ و شریعت محمدیہ پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ مولانا ناز محمد قادری نے کہا کہ ماں جیسی قیمتی نعمت و دولت اس دنیا میں نہیں مل سکتی ہے دنیا کی تمام آشائس و زیبائش ماں کی ممتا کے بغیر نامکمل ہے ماں کی عظمت ہمارے پیغمبر نے بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کی ناک خاک آلود ہو جس نے والدین کو یا ان میں سے کسی ایک کو ضعیفی کے عالم میں پائے اور ان کی خدمت کرکے جنت میں اپنا گھر نہ بنائے اس لیے خدمت والدین میں ہرگز سستی و لاپرواہی نہ کی جائے بلکہ ان کی دعائیں حاصل کرکے کونین کی سعادتیں حاصل کی جائیں اس موقع سے مولانا خطیب اللہ حیدری, حافظ نثار عالم, مولوی شمیم, مولانا فاروق احمد , مولانا سعید اللہ رضوی , محمد فیض اختر,برکت علی انصاری,تنویر احمد سرپنچ,نبی حسن, محمد انور علی, محمد رحمت علی , محمد حشمت علی, محمد اصغر علی, محمد افضل علی, محمد فیض سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے