ادبی گلیاروں سے بارہ بنکی مذہبی گلیاروں سے

قرآن کے دشمن ہمیشہ ذلیل و رسوا ہو ئے ہیں: مفتی ارشد الرحمٰن

مدرسہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم کے جلسہ دستار بندی سے علماء کا خطاب

دریاباد بارہ بنکی : (پریس ریلیز) قصبہ دریاآباد کے عظیم الشان ادارے مدرسہ گلشن مدینہ سرتاج العلوم و جامعہ امّ سلمہ للبنات اور ام سلمہ جونیر ہائی اسکول کے بانئ سرپرست پیر طریقت استاذالشعرا حضرت سید آفتاب عالم گوہر واحدی صاحب قبلہ کی جانب سے جلسہ دستار بندہ و عالمی نعتیہ مشاعرہ منعقد ہوا جلسے کی سرپرستی عالم جلیل فاضل باوقار مفتئ چمپارن حضرت مفتی کلام الدین کلیمی صاحب قبلہ نے فرمائی
صدارت مقرر خصوصی حضرت علامہ مفتی ارشد الرحمٰن صاحب قبلہ نے فرمائی جبکی
نظامت فرائض محبوب رضا شبنم رضوی مہسی شریف نے انجام دئے, اسی موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ارشد الرحمٰن نے کہا کہ جو قومیں اپنے رشتے کو مذہبی احکامات سے کمزور کر لیتی ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا انہوں نے طلبہ کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ ایک عظیم ادارہ کے عظیم فارغین ہیں اس لئے آپ اپنے اخلاق وکردار کو ایسے سانچے میں ڈھالنے کا کام انجام دیں کہ آپ کو دیکھ کر عوام الناس کے دل ودماغ میں اس ادارہ کی عظمت کا احساس دوبالا ہو انہوں نے کہا کہ ملک کے طول وعرض میں پھیلے یہ دینی ادارے قرآن کی حفاظت کا مقبول ومحفوظ ذریعہ ہیں اس لئے آپ اپنی فکروں میں مدارس کی نیک نامی اور قرآن کی ترویج واشاعت کا جذبہ پیدا کریں انہوں نے کہا کہ امت کا موجودہ منظر نامہ اور ان کی اجتماعی پریشانیاں خود کو قرآن سے دور کر لینے کا نتیجہ ہے اور یہ بھی یاد رکھیئے کہ جب تک آپ قرآنی احکامات کو اپنی زندگی میں شامل نہیں کریں گے اس وقت تک سماج میں خوشگوار تبدیلی رو نما نہیں ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ جب سے ہم نے قرآن کو چھوڑا ہے معاشرے میں قسم قسم کے جھگڑے جنم لینے لگے ہیں حالاں کہ اسلام نے آپسی اتحاد اور محبت کا درس دیا ہے اور قرآن کی تعلیم یہ ہے ہم ایک امت بن کر زندگی گزاریں انہوں نے کہا کہ جب تک دین ہماری زندگی میں شامل نہ ہو اور وہ بازاروں میں چلتا پھرتا نظر نہ آئے اس وقت تک سماجی اصلاح کی امید کر نا خواب ہوگا کیونکہ دین کسی دیوار پر لکھی تحریر کا نام نہیں بلکہ اس طریقہ زندگی کا نام ہے جو آقا نے ہمیں سکھایا اور بہت شعرائے کرام کی حاضری ہوئی بالخصوص بزمِ حضور آفتابِ ملت کے چیف ایڈیٹر قاری شاداب متینی علیمی تنویری سدھارتھ نگری مقیم حال واپی گجرات،مولانا انظار الحسن سیتا مڑھی مفتی قمر الزماں مصباحی مظفرپوری، سید عبد الحمید کانپوری،مولانا سرتاج سکندر پوری، معظم، دوست پوری،عزیر عالم تحسینی ممبئی مولانا رمضان امجدی مہراج گنج،شمس الحق علیمی، عرفان نظامی سدھارتھ نگری، مہتاب ناروی کوشامبی،رمضان علی رضوی مہراج گنج، مولانا شہباز حیرت چشتی، سید خورشید سہسرامی، عارف رضا عارف ہزاری باغ، اقبال احمد وافی گریڈیہ جھارکھنڈ، یعقوب عالم برکاتی گریڈیہ جھارکھنڈ، نایاب کعمار الہ آبادی، شمشاد نیپالی، اشتیاق اشرفی مہراج گنج،شمس زکریاوی بارہ بنکی، آصف رضا کانپوری، صدام حسین نازاں، نوشاد نظامی چھپراوی، فیضان رضا حمیدی، شہرت اورنگ آبادی، خورشید الاسلام مہراج گنج،محمد رضا مسعودی، عبد الرحمن جامی لکھنوی،جمیل خیر آبادی،فیصل کانپوری،ذاکر اظہری بارہ بنکی ودیگر شعرائے کرام و علماء کرام سمیت قرب جوار کے بھی لوگ کثیر تعداد میں موجود رہے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے