نئی دہلی (ایجنسی)15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ مؤخر کر دیا گیا ہے۔ درحقیقت، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) نے کہا ہے کہ وہ ابھی اس بارے میں سوچ بچار کر رہا ہے ،اور جلد ہی بین الاقوامی مسافر پرواز کی خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کی نئی قسم جسے اومیکرون کا نا م دیا گیا ہے ، کے نمودار کئے جانے کے پیش نظر صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ فی الحال 15 دسمبر سے بین الاقوامی پروازیں شروع نہیں ہوں گی۔ آئندہ تاریخ کو صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔قبل ازیں شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا تھا کہ 15 دسمبر سے تجارتی بین الاقوامی مسافر خدمات کو دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں وزارت داخلہ، وزارت خارجہ اور صحت خاندانی بہبود کی وزارت سے مشاورت کی گئی تھی۔ اس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 15 دسمبر 2021 سے تجارتی بین الاقوامی مسافر خدمات دوبارہ شروع کی جاسکتی ہیں۔ وزارت داخلہ ممالک کی تین فہرستیں تیار کرے گی۔ اسی بنیاد پر بین الاقوامی پروازیں چلائی جائیں گی، تاہم اس کے بعد کرونا کی نئی قسم ’اومیکرون‘ کا ڈ ھنڈورا پیٹ دیا گیا ، جس کے باعث صورتحال بدل گئی ۔وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے ہانگ کانگ اور اسرائیل کو بھی ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے جہاں سے مسافروں کو اضافی پیرامیٹرز کی تعمیل کرنی ہوگی۔ ان میں یورپی ممالک بشمول برطانیہ، جنوبی افریقہ، برازیل، بنگلہ دیش، بوٹسوانا، چین، ماریشس، نیوزی لینڈ، زمبابوے، سنگاپور، ہانگ کانگ اور صیہونی ناپاک ریاست اسرائیل شامل ہے۔