مدرسہ تیغیہ امام العلوم رضا نگر ببھنولیا ترکولیا میں منعقد ہوئی سرور عالم کانفرنس و جشن دستار بندی
موتی ہاری: ہماری آواز(عاقب چشتی)
مدرسہ تیغیہ امام العوم رضا نگر ببھنولیا ترکولیا مشرقی چمپارن بہار کے احاطہ میں سالانہ سرور عالم کانفرنس و جشن دستار بندی کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مفتی ممتاز رضا ازہری پرنسپل مدرسہ ہذا اور قیادت مولانا نثار احمد برکاتی نے فرمائی جبکہ نظامت کے فرائض مولانا غلام مذکر خان نے انجام دیے جبکہ اس موقع سے حافظ احمد رضا,حافظ ارباز رضا,حافظ محمد شاہد رضا,حافظ مرغوب عالم,حافظ محمد تنظیر,حافظ محمد ارمان رضا,حافظ محمد عباد رضا,حافظ عبدالرحیم,حافظ محمد ظفیر عالم,حافظ محمد شعیب رضا کے سروں پر علماء و مشائخ کے مقدس ہاتھوں سے دستار حفظ باندھا گیا اس موقع سے حضرت علامہ مفتی شہریار رضوی پورنیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مقدس کائنات کے لیے ایک مستحکم نظام حیات ہے جو آج بھی مشعل راہ ہدایت و نجات ہے قرآن پاک کا زبانی حفظ کرلینا قران پاک کا عظیم مجزہ ہے قرآن پاک کو حفظ کرنے والے افراد کی یہ خوش نصیبی ہے کہ ان کے والدین کے سروں پر بروز محشر تاج زریں رکھا جائے گا جس کی چمک دمک کو دیکھ کر دوسرے افراد تعجب کرینگے اور پوچھینگے یہ کون لوگ ہیں تو جواب ملے گا یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنی اولاد کو حافظ قرآن بنایا تھا اور حفاظ کرام اپنے خاندان کے افراد کی شفاعت کرینگے اس لیے قرآن پاک کی عظمت کا خیال رکھیں اور اس کے احکامات پر سختی سے عمل پیرا ہوجائیں اور اپنے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں جبکہ خطیب اسلام مفتی محمد فاروق خان رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن کی پیروی ترک کرکے ہم آج ہر محاذ پر ناکام ہیں اور عالمی سطح پر ہماری تنزلی کی سب سے بڑی وجہ آقائے کریم کی اطاعت و پیروی کرنا چھوڑ دیا ہے ورنہ ہماری تاریخ سب سے منور رہی ہے اور ہر محاذ پر ہم کامیاب رہے ہیں اس ترقی یافتہ دور میں ہم دینی و عصری تعلیمات سے کوسوں دور ہیں جو نہایت افسوسناک ہے جبکہ قرآن پاک پہلی آیت مقدسہ نے ہی ہمیں پڑھنے کا حکم دیا ہے جبکہ شاعر اسلام ندیم رضا فیضی ہزاریباغ, جناب توقیر رضا الہ آبادی نے حمد و نعت کے اشعار پیش کرتے ہوئے کہا کہ "دولہا بنے ہیں حافظ قرآن دیکھیے,یہ ہیں رسول پاک کے مہمان دیکھیے”
اس موقع سے ڈاکٹر اقبال احمد چترویدی,پیر طریقت حضرت نجیب میاں کاظمی قادری برکاتی سمیت ملک کے مشاہیر علماء و مشائخ نے شرکت کی اس موقع سے مولانا جاوید عالم نظامی,مولانا منظر علیمی,مولانا ذاکر حسین امجدی,مولانا جوید عالم اشفاقی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
