رضانگر نیاٹولہ ڈمراہ سورجاپور کشنگنج بہار ۱۱ربیع الآخر ۱۴۴۳ھ مطابق 16نومبر 2021 شادی اور گیارہویں شریف کے موقع سے جشن غوث الوریٰ کا انعقاد ہوا
*سرپرستی* مولانا نوشاد رضا رضوی صاحب پرنسپل دارالعلوم صمد یہ مھوبا یوپی
*صدارت* مولانا مفتی صابررضامحب القادری نعیمی نے فرمائی
حضرت مولاناحافظ مظہر القادری ناظم اعلیٰ دارالعلوم چشتیہ مناٹولی دالکولہ اتردیناجپور نے اپنے خطاب میں فرمایا شادی نکاح کے تقاریب بالکل سادگی کے ساتھ ہو خرافات لہو ولعب گیت گانے اور فضول خرچی سے پاک ہو یہی ﷲ عزوجل اور اس کے رسول ﷺ کو مطلوب ہے؛ مولانا مفتی رضاء الباری بائسی نے بھی شادی کے احکام سے لوگوں کو روشناس فرمایا مولانا نذرالاسلام اتردیناجپور نے سرکار غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی رضی ﷲ تعالیٰ عنہ کی شان وعظمت ان کے اتباع شریعت پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو شریعت پر عمل کرنے کی تلقین کی مولانا جمیل اختر رضوی اتردیناجپور نے موجودہ بے راہ روی اور مذموم مراسم کی مذمت پر گفتگو فرمائی مولانا احمدرضا عارفی نے تاریخ اور اسلاف کی روش کے حوالے سے سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی خواجہ معین الدین چشتی اعلیٰ حضرت فاضل بریلوی کے نام اور کام کی مثالیں دیکر نوجوانوں میں انقلاب کی روح پھونکنے کی کوشش کی اور فرمایا بغیر کوشش کے کچھ نہیں ملتا اور ﷲ کسی جد وجہد کو ضائع ہونے نہیں دیتا ہم کچھ ایسا کرجائیں کہ لوگ دعائیں دینے پر مجبور ہوں
شاعر اسلام مولانا نعیم رشیدی پورنوی نے نعت و منقبت کے اشعار پڑھ کر محظوظ فرمایا
دراصل مفتی محب القادری کی ہمشیرہ ہمراہ مفتی غلام محمد ہاشمی مصباحی اور ان کے بھائی جاوید عالم قادری کی شادی کے موقع سے پیشگی یہ تقریب منعقد ہوئی
کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور مجموعی طور پر اس جشن بہاراں نے سب کو متاثر کیا
مولانا صدام حسین نعمانی کشنگنج حافظ فیاض عالم اشرفی سرن پوکھر قاری تحسین رضا رضوی سمستی پور مولانا معراج عزیزی مولانا عادل رضا مولوی ندیم اختر حافظ طارق انور حافظ سرمد رضا حافظ مسعود رضا بائسی وغیرہ عوام وخواص کے علاوہ *منتظمین محفل* غلام رسول صاحب محمد جہانگیر عالم محمد جاوید عالم محمد ساجد عالم محمد عبدالماجد محمد فیروز محمد محمود اشرف محمد نسیم اختر وغیرہ شریک رہے
صلاۃ وسلام قل شریف اور مولانا مظہر القادری کی دعا پر محفل کا اختتام ہوا
جناب محمد امین الدین اور حافظ محمد محبوب رضا نورﷲ مرقدہما کی مغفرت اور بھائی بہن کی ازدواجی زندگی کی بہتری کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ پھر نیاز لنگر سے سب کی ضیافت کی گئی۔

محمد صدام حسین نعمانی کشنگنجوی