بہار

جامعہ ملک العلماء میں منعقد ہوئی غوث الوریٰ کانفرنس

سیدنا عبدالقادر جیلانی نے اپنی پوری زندگی دین کی تبلیغ میں گزاری: ناز محمد قادری

موتیہاری (عاقب چشتی)

پیران پیر روشن ضمیر حضرت سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاک رضی اللہ عنہ نے صدق و صفا عدل و وفا کا درس دیا اور کذب گوئی سے پرہیز کرنے تاکید کی اور بڑے بڑے گناہگاروں کو اپنے دامن کرم میں لیکر نیک دل انسان بنادیا اس لیے آپ کی تعلیمات کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے مذکورہ باتیں جامعہ ملک العلماء چرگاہاں ترکولیا میں منعقدہ جشن غوث الوریٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ باغ محمدی کے پرنسپل مولانا ناز محمد قادری نے کہی اور مزید بتایا کہ پیکر صدق و صفا شہنشاہ بغداد سرتاج اولیاء سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانی غوث پاک رضی اللہ تعالی عنہ اسوۂ رحمت دوعالم کی تنویر بن کر تشریف لائے اور مادر شکم میں ہی قرآن مجید کے اٹھارہ پارہ حفظ کرلیے تھے اور خرق عادت کرامات کا ظہور عہد طفلی سے ہی شروع ہوگیا تھا جبکہ جامعہ ملک العلماء کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمود عالم رضوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مقدس میں اللہ عزوجل نے ان اولیائے کرام کی عظمتوں کو بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ خبردار بیشک اللہ کے ولیوں کے نہ کوئی خوف ہے نہ کوئی حزن و ملال اور یہ وہ صالحین کی مقدس جماعتیں ہیں جن پر اللہ عزوجل نے اپنا انعام و اکرام فرمایا ہے غوث پاک نے اپنی خداداد صلاحیت و استعداد کا بھرپور استعمال دین حق کی تبلیغ و اشاعت میں صرف کی اور آپ کے مجمع بیان میں ستر ستر ہزار افراد شریک ہوتے اور خطاب نایاب سن کر اس قدر روتے کہ بہتوں پر غشی طاری ہوجاتی اور زیادہ تر خطاب خشیت الہی کے موضوع پر ہوتا اور یہی وجہ ہے کہ لاکھوں گم گشتۂ راہ صراط مستقیم پر گامزن ہوگئے محی الدین عبد القادر جیلانی نے صداقت و حقانیت کی عظیم تاریخ رقم فرمائی اور جب حصول تعلیم کے لیے گیلان شہر سے بغداد جارہے تھے تو آپ کی والدہ سیدہ بی بی ام الخیر فاطمہ نے وصیت و نصیحت فرمائی کہ میرے جگر پارہ محی الدین کسی بھی مصیبت آن پڑے لیکن جھوٹ قطعا نہ بولنا جب جنگل میں ڈاکوؤں نے قافلہ کو لوٹا اور آپ سے پوچھا کہ کیا تمہارے پاس بھی کچھ ہے تو آپ نے بلاتامل سچی بات کہ دی اور پوچھنے پر یہ بھی بتایا کہ میرے جبہ میں میری ماں نے سل کر چالیس اشرفیاں رکھی ہیں اور میری ماں نے یہ نصیحت کی ہے کہ ہرگز کبھی جھوٹ نہ بولنا یہ معاملہ دیکھ کر ڈاکوؤں کے سردار نے توبہ استغفار کیا اور اپنے گناہوں سے باز آکر یاد الہی میں مصروف ہوگیا اس لیے جو لوگ خود کو دیوانگان غوث و خواجہ کہتے ہیں ان کا سب سے اہم فریضہ یہ ہے کسی بھی صورت میں جھوٹ کا سہارا نہ لیں لیکن افسوس صد افسوس کہ کذب گوئی,حسد,کینہ,بغض و عناد,غیبت و چغلخوری مسلمانوں کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے ہرچہار جانب ہماری ناکامی کی اصل وجہ طریق مصطفوی و پیغامات اولیاء پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے اس موقع سے شاعر اسلام آفتاب عالم نعمانی ,شاعر اسلام حافظ عبد الباری نے حمد و نعت اور منقبت پاک پیش کیا جبکہ مولانا استخار عالم رضوی,مولانا سعید اللہ قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ باغ محمدی نے بھی خطاب کیا اس موقع سے صدر اجلاس مولانا غلام غوث جان قادری, مولانا تبریز عالم موتیہاری,مولانا نیاز احمد برکاتی سمیت سینکڑوں فرزندان توحید موجود تھے

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے