حیدرآباد 9/ نومبر(راست) جس کسی کو اخروی و دنیوی کامیابی مطلوب ہے اس کے لئے حضوراقدس صلی اللہ علہ وسلم سے محبت اور اتباع کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے محبوب ہیں،وہ خود بھی آپ پر رحمتیں نازل فرماتا ہے،اس کے فرشتے بھی درود و سلام بھیجتے ہیں اور اہل ایمان کو بھی اس نے حکم دیا ہے کہ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کریں، حضور اقدس صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اللہ تعالیٰ کی اطاعت ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی اللہ کی نافرمانی ہے۔اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعویٰ کرتا ہے تو وہ محبت اس وقت تک سچی قرار نہیں پاتی جب تک کہ وہ اللہ تعالیٰ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم سے بے پناہ محبت اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہر معاملہ میں اتباع نہ کرے۔بات سمجھنی چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے محبت لازمی ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم سے محبت کا تقاضا یہی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کی اطاعت اور پیروی کی جائے اور اپنی تمام زندگی کو آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی سیرت کے سانچے میں ڈھال لیا جائے نبیرۂ حضرت سید زرد علی شاہ مہاجر مکی سیف دکن حضرت علامہ سید محمد علی قادری الہاشمی المعروف ممشاد پاشاہ مدظلہ سجادہ نشین خانقاہ حمادیہ و صدر نشین مرکزی مجلس قادریہ نے الانصار فاؤنڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام ہفتہ 6/ نومبر کی شب ریاست نگر مارکیٹ میں منعقدہ عظیم الشان 9 ویں سالانہ محفل نعت مصطفٰی سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا نور القراء مولانا حافظ محمد نور نقشبندی کی تلاوت قرآن پاک اور شیخ احمد مصطفٰی اور ان کے ہمنواؤں کی خوبصورت حمد سے محفل نعت کا آغاز ہوا پیر طریقت حضرت مولانا سید شاہ محمد رفیع الدین قادری شرفی سجادہ نشین حضرت سید علیم الدین شرفی علیہ الرحمہ نے سرپرستی، حضرت مولانا سید احمد پاشاہ قادری زرین کلاہ معزز رکن اسمبلی و معتمد کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے نگرانی اور حضرت مولانا قاضی ابواللیث شاہ محمد غضنفر علی قریشی اسد ثنائی صدر نشین الانصار فاؤنڈیشن و ناظم اعلی دارالعلوم ابوالحسنات نے صدارت کی جناب مرزا سلیم بیگ کارپوریٹر ریاست نگر نے خطب? استقبالیہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ آج میلاد جلوس کے عنوان سے ہمارے نوجوان جس طرح کا ہلا گلا کرتے ہیں اور شریعت کے منافی بد اعمالیوں میں مبتلا ہوتے ہیں موجودہ حالات میں اس سے پرہیز کی ضرورت ہے نوجوانوں کو چاہئے کہ حضور اقدس کی محبت کے چراغ اپنے سینوں میں روشن کریں اور مذہبی جلوسوں میں اسلامی اقدار کا پاس و لحاظ رکھیں مفسر قرآن حضرت علامہ شاہ محمد فصیح الدین نظامی، حضرت مولانا ابو عمار عرفان اللہ شاہ نوری سیفی، حضرت مولانا ڈاکٹر میر اکبر علی افتخاری، جناب ڈاکٹر یوسف نقشبندی، جناب محمد شمس الدین، جناب میر معظم علی، قاری محمد غوث محی الدین قادری، جناب ابرار احمد واجد، حافظ احمد حسین نقشبندی نے بحیثیت مہمانان خصوصی شرکت کی مسرز مولانا جلیل احمد نظامی، جناب اسد اللہ شریف، جناب سید عمران مصطفٰی حسینی چیرمین سما نشید گروپ، جناب شعیب احمد قادری، قاری سید فیض حسین کے علاوہ سما نشید گروپ کے اراکین نے منفرد انداز میں نعت و منقبت پیش کر کے سماں باندھ دیا جناب ارباز ہاسمانی نے خوبصورت انداز میں نظامت کے فرائض انجام دیے سما نشید گروپ کے سلام اور صدر محفل مولانا قاضی اسد ثنائی کی دعا پر رات دیر گئے اس کامیاب محفل نعت کا اختتام عمل میں آیا
متعلقہ مضامین
حضرت خواجہ غریب نواز کی تعلیمات کے ذریعہ بیرونی وداخلی فتنوں کا قلع قمع ممکن
امت مسلمہ صوفیا کے مشن کو اپنائے: مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب حیدرآباد 19فروری (راست) سرزمین ہند کے لوگوں کونورہدایت سے روشناس کروانے، ظلم و ستم سے نجات دلانے اور لوگوں کے عقائد کی اصلاح کرنے والے عظیم صوفیا میں حضرت خواجہ غریب نواز ؒکا نام نامی بہت نمایاں ہے۔آپؓ نے اصلاح و تبلیغ کے […]
کاماریڈی ٹاؤن کے جیوادان اسکول میں 6 سالہ مسلم بچی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ، عوامی احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
کاماریڈی 24/ ستمبر (نامہ نگار) کاماریڈی ٹاؤن میں ایک خانگی جیوادان نامی اسکول کے پی ٹی ٹیچر ناگا راجو نے 6 سالہ لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات کی، اس واقعہ کی اطلاع پر صدر نشین بلدیہ اندوپریا چندرا شیکھر ریڈی، ارکان بلدیہ محمد سلیم الدین، محمد امجد، عمران محی الدین، محمد نذیر الدین، سید عظمت […]
ویلنٹائن کے نام پر فحاشی کو عام کرنے کی سازش؛ نوجوانوں کو چوکنا رہنے کی ضرورت: مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب
حیدرآباد: 12 فروری (راست) ہر گناہ برا اور اس کے اثرات بھی برے ہیں، لیکن کچھ گناہ اتنے برے ہیں کہ ان کے نتائج و عواقب نہایت ہی سنگین اور تباہ کرنے والے ہیں ایسے ہی بدترین گناہوں میں سے ایک زنا سنگین اور قبیح ترین گناہ ہے، اسلام ہی نہیں بلکہ تمام آسمانی مذاہب […]


