سنی تنظیم العلماء گوونڈی نے شاندار استقبال کیا
پریس ریلیز
ممبئی
عروس البلاد ممبئی عظمیٰ کے مشہور عالم دین بہترین فکر و تدبر کے مالک حضرت علامہ حافظ سید اطہر علی صاحب ناظم اعلیٰ سنی دارالعلوم محمدیہ محمد علی روڈ ممبئی کو مہاراشٹر اسٹیٹ وقف بورڈ کا ممبر،نامزد کیا گیا ہے جس پر شہر کی، علمی و ادبی مذہبی و سماجی تنظیموں میں خوشی کا ماحول پایا جارہا ہے مزید نامزدگی کے بعد سے ہی مبارکبادیوں کا سلسلہ شروع ہے آج 7نومبر 2021کو علاقہ
سبربن
گوونڈی کی مشہور تنظیم سنی تنظیم العلماء نے منقعدہ تحفظ ناموس رسالت اجلاس جس میں سوسے زائد علماء و حفاظ موجود تھے آپ کا شاندار استقبال کیا گیا
اس موقع پر نومنتخبہ ممبر نباض ملت حضرت علامہ سید اطہر علی صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
مہاراشٹر میں وقف بورڈ کی کافی اراضی ہے جس کا صحیح استعمال کیا جائے تو کافی حد تک مسلمانوں کی پریشانی دور کی جاسکتی ہے مزید دیگر ریاستوں کی طرح
یہاں کے ائمہ مساجد وموذنین کی تنخواہیں بورڈ کے ذریعے دی جاسکتی ہیں
انہوں نے کہا کہ انکی پوری کوشش ہوگی کہ وقف بورڈ کے مختلف مسائل مناسب اور شفاف طریقے سے حل ہو مزید وقف کی زمینوں اور جائیدادوں پر ناجائز قبضہ جات ہیں انہیں ختم کرکے وقف کی آمدنی کا استعمال ملت کی فلاح و بہبود کے لئے کیا جائے
ممبئی کی علمی و ادبی مذہبی شخصیات نے بھی خوشی واطمینان کا اظہار کیا ہے
ہانڈی والی مسجد کے خطیب و امام شہزادہ شیر ملت مولانا اعجاز احمد کشمیری نے کہا کہ حضرت حافظ سید اطہر علی صاحب کی قیادت میں ترقیاتی امور بڑی تیزی سے انجام پائیں گے
سنی تنظیم العلماء کے چیئرمین مفتی عثمان اشرف شیدا اشرفی نے مذکورہ نامزدگی پر کہا کہ حضرت صدق و اخلاص کے ساتھ وقف کی عظمت و رفعت کو دوبالا کرنے میں مخلصانہ جدو جہد کریں گے
تحریک علماء اہلسنت گوونڈی کے صدر مولانا جہانگیر القادری ونائب صدر قاری محمد توفیق اعظمی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ اللّٰہ کرے کہ آپ کا انتخاب ملت اسلامیہ بالخصوص جماعت اہلسنت کیلئے نفع بخش ثابت ہو
جمعیت کے صدر قاری عبد الرحمٰن ضیائ نے کہا کہ سید صاحب کی شکل میں بورڈ کو ایک مخلص اور تعمیری ذہن و دماغ والا عالم دین ملا ہے جو مہاراشٹرا اسٹیٹ وقف بورڈ کیلئے خوش بختی کی علامت ہے اس لیے قوی امید ہے کہ آپ کے دور ممبری میں وقف بورڈ نئ بلندیوں پر پہنچے اور عوامی بہبود کے کام احسن طریقے سے انجام پائیں
نوجوان سیاسی لیڈر
شفیق شیخ گوونڈی نے کہا کہ آپ کا انتخاب وقف بورڈ کیلئے نیک فال ثابت ہو تاکہ پریشاں حال علماء و موذنین کو فائدہ حاصل ہو