بارہ بنکی

دھاگے کی اضافی قیمت سے بنکروں کے سامنے زبردست مشکلات کا سامنا: تفضل حسین انصاری

بارہ بنکی: 9نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
حکومت کی ناقص پالیسی کے سبب بنکر آج اپنی بدحالی پر آنسو بہا رہا ہے،بی جے پی حکومت میں اس قدر مہنگائی عروج پر ہے کہ عام آدمی پریشان ہو چکا ہے،سبزی سے لیکر بجلی اور گیس کے دام آسمان سے باتیں کررہے ہیں۔ غریب آدمی کا پیٹ پالنا دشوار ہوگیا ہے،اس قدر بے روزگاری ہے کہ نوجوان پلائن کرنے اوربارہ بنکی کا بنکر طبقہ اپنا پشتینی کاروبار چھوڑ نے پر مجبور ہے،جو بنکر کپڑا بناتے ہیں اس سے لوگوں کا تن ڈھکتا ہے آج مہنگائی کی وجہ سے خود ننگا ہورہا ہے،دھاگہ کے دام ہوں یا کلر، مال پیک کرنے والی پنی سبھی پر 25 سے 30 فیصد قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے لیکن دھاگہ سے تیار مال ابھی پارٹیاں پہلے کے ریٹ پر ہی مانگ رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار بنکر ادھیکار سنگٹھن کے صدر تفضل حسین انصاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہیں۔
انہوں نے کہاکہ دھاگہ پر 60 روپئے کلو دام میں اضافہ ہوا ہے اس حساب سے تیار مال پر 8 روپئے قیمت بڑھنا چاہئے لیکن وہ تو ہو نہیں رہا ہے،انہوں نے کہاکہ دھاگہ کی قیمت پر آگ لگنے کی کئی وجہ ہیں ایک تو مہنگائی پر سرکارکا کوئی کنٹرول نہیں ہے، دوسرے کوئلے کی کمی اور مہنگا،و تیسرے ہمارے ملک ہندوستان سے دھاگہ 40 فیصد چائنا اور امریکہ اسپورٹ ہورہا ہے ہم لوگوں کو دھاگہ مل ہی نہیں رہا ہے،جب دھاگہ مارکیٹ میں ملے گا نہیں تو کیسے کارخانے چلیں گے،مسٹر تفضل نے کہا کہ ایک ماہ کا عرصہ گزرگیا ہے دھاگہ پر قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے تخفیف ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہے،جس سے چھوٹا بڑا بنکر سبھی پریشان ہے، خاص کر چھوٹے بنکرکواپنے مستقبل پررونا آرہاہے۔اگر کچھ دن اور ایسا رہا تو ایکدم بنکروں کے کارخانے بند ہوجائیں گے، ان کے چولہے ٹھنڈے اور برتن پلٹ جائیں گے، بھکمری کاشکار ہونے لگے گیں اور جب یہ حالات ہوجائیں گے تو بنکر خودکشی پر آجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دوسال سے بنکروں کی بجلی سبسڈی کے لئے ہم سبھی بنکر جدوجہد کررہے ہیں لیکن حکومت صرف یقین دہانی کراکر دوڑا رہی ہے۔ حالانکہ معلوم ہوا ہے مارچ 2021 تک کی سبسڈی کا تحریری حکم نامہ محکمہ کے پاس بہت جلد آنے والا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا بنکر طبقہ اتنا پریشان ہے لیکن جو بڑے بنکر ہمارے ضلع میں ہیں وہ لوگ اپنے لب ہلانے کو ابھی تک تیار نہیں ہیں۔جبکہ کئی لوگ بنکروں کے نام پر ایسوسی ایشن، سنگٹھن،سبھا چلا کر بنکر نیتا بنے ہوئے ہیں۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دھاگہ کی مہنگائی پر حکومت کنٹرول کرے،اور اسپورٹ پہلے کی طرح شروع کرکے بنکروں کو ملنے والا ڈرا بیگ دے اور سابقہ حکومت کی طرح بنکروں کیلئے پاور لوم اسکیم کا نظم کرے جس میں کم سے کم چار لوم اور مفت بجلی بنکروں کو مہیا کرے۔مسٹر انصاری نے آخر میں کہا بنکر ادھیکار سنگٹھن بہت جلد ضلع سطح پر دھرنامظاہرہ کے ساتھ ایک میمورنڈم ڈی ایم کو سوپنے کی تیاری بنا رہا ہے۔
٭٭٭

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے