تعلیمی گلیاروں سے علی گڑھ

البرکات سیرت مقابلے میں طلباء کرام نے اچھی پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا: ضیاء الرحمن امجدی

علی گڑھ: 06 نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
البرکات پبلک اسکول میں ہرسال کی طرح اس سال بھی سالانہ سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم انعامی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں علی گڑھ وقرب وجوار کے مدارس کے طلباء نے قرأت ، نعت پاک، تقریر، مضمون نویسی میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی، جس میں مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد ،علی گڑھ اور مدرسہ خواجہ غریب نواز کبیر کالونی علی گڑھ کے طلباء نے نمایاں کامیابی حاصل کی۔
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے سات طلباء کو انعامات سے نوازا گیا، نعت رسول سینئر کیٹیگری میں دوسری پوزیشن محمد بلال، تقریر سینیئر میں پہلی پوزیشن محمد سالم اور تقریر جونیئر میں پہلی پوزیشن محمد طارق. مضمون نویسی سینئر میں تیسری پوزیشن محمد انس، مضمون نویسی جونیئر میں محمد مونس اور نعت پاک میں ترغیبی انعام محمد حسن، محمد فیضان قابل ذکر ہیں۔
مدرسہ خواجہ غریب نواز کے چودہ طلباء نے انعامات حاصل کیئے، قرأت سینئر کیٹیگری میں پہلی پوزیشن محمد صدرالوری، تیسری پوزیشن محمد فرقان. نعت پاک سینئر میں تیسری پوزیشن محمد صدرالوری. تقریر سینئر میں تیسری پوزیشن محمد حسین. مضمون نویسی سینئر میں پہلی پوزیشن محمد فیضان، دوسری پوزیشن محمد فرقان.
قرات جونیئر پہلی پوزیشن محمد عامر، دوسری پوزیشن سیف رضا، مضمون نویسی جونیئر میں پہلی پوزیشن محمد ارمان، تیسری پوزیشن سید حمزہ طارق. نعت پاک میں دوسری پوزیشن سید عامر علی، تیسری پوزیشن عبد الباسط. تقریر جونیئر میں دوسری پوزیشن مشرف، تیسری پوزیشن محمد شارق.
ان دونوں مدرسوں کے اساتذہ مولانا ضیاءالرحمن امجدی، مولانا غلام مرسلین اشرفی ،مولانا سید اوصاف علی مجددی، قاری اسلام برکاتی، قاری شعیب رضا کی انتھک محنت کی بدولت طلباء نے سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم انعامی مقابلہ میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ ان دونوں مدرسوں کے علاوہ مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری، مدرسہ گلشن برکات شہنشاہ آباد، مدرسہ قادریہ چشتیہ ذاکر نگر جیون گڑھ کے طلباء نے بھی اپنے اساتذہ کی کاوش اور محنت کی بدولت کافی انعامات حاصل کیئے۔ تقسیمِ انعامات کے بعد مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ ضیاء الرحمن امجدی صاحب نے کہا کہ البرکات سیرت رسول صلی اللہ علیہ وسلم مقابلے میں طلباء نے اچھی پوزیشن حاصل کرکے ادارے اور والدین کا نام روشن کیا۔
تمام مدارس کے ذمہ داران نے کامیاب ہونے والے تمام طلباء کو دعاؤں سے نوازتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

مدرسہ اصلاح معاشرہ، تعلیم آباد ،علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے