مذہبی گلیاروں سے

حضرت گیسودراز بندہ نواز علیہ الرحمہ کی جوار رحمت میں پیغام حق کانفرنسں کا انعقاد: علامہ مشتاق احمد نظامی کو ملی خلافت، ایک غیر مسلم نے اپنایا مذہب اسلام


قاضی القضاةفی الھند، جانشین حضور تاج الشریعہ، قائد ملت حضرت علامہ محمد عسجد رضا خان قادری مد ظلہ العالی کی سرپرستی میں ایک عظیم الشان پیغام حق کانفرنسں منعقد ہوئ ، کانفرنس میں خصوصی خطاب مناظر اہل سنت، سیف رضا حضرت علامہ عبد المصطفی صدیقی حشمتی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کا ہوا ، حضور قائد ملت نے مسلک اعلی حضرت کے سچے نقیب و ترجمان حضرت علامہ مشتاق احمد صاحب قبلہ نظامی کو سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کی اجازت و خلافت عطا فرمائی ، دکن کے علاقہ میں علامہ مشتاق احمد صاحب قبلہ نظامی کی بیش بہا دینی خدمتیں ہیں ، خصوصیت کے ساتھ آپ کو مرکز اہل سنت بریلی شریف کا سچا وفادار کی حثیت سے جانا اور پہچانا جاتا ہے ، اس موقع پر حضرت سیف رضا علامہ عبد المصطفی صدیقی حشمتی صاحب قبلہ مد ظلہ العالی نے آپ کو مبارکباد پیش کی۔
اس کانفرنس میں حضور قائد ملت مد ظلہ العالی کے دست حق پرست پر ایک غیر مسلم نے اسلام قبول کیا جسکا آپ نے عبد اللہ نام رکھا اور اسلام و سنیت پر قائم رہنے کی دعاؤں سے نوازا ۔

فقط
عالم رضا ازہری
ردولی شریف ضلع بارہ بنکی

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے