دہلی سیاسی گلیاروں سے

بجٹ میں ملک کی دولت کو سرمایہ دار دوستوں میں بانٹنے کا انتظام : راہل

ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بجٹ 2021-22 میں حکومت پر غریب اور عام آدمی کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں حکومت نے ملک کی دولت کو اپنے سرمایہ دار دوستوں میں تقسیم کرنے کا مکمل انتظام کیا ہے […]

سیاسی گلیاروں سے

کسانوں کے لئے بجٹ میں کوئی راحت نہیں: نریش کمار

ہماری آواز/نئی دہلی ،یکم فروری (پریس ریلیز) کانگریس کے سینئر رہنما ڈاکٹر نریش کمار نے لوک سبھا میں پیر کو پیش عام بجٹ 2021-22 کو کسانوں کے لئے "اونٹ کے منہ میں زیرہ” قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں کو کوئی راحت نہیں دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں […]

دہلی

گاؤں اور کسانوں کو مرکز میں رکھ کر بجٹ بنایا گیا ہے: مودی

ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا ہے کہ 2020,21 کا بجٹ گاؤں اور کسانوں کو مرکز میں رکھ کر بنایا گیا ہے پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ایک غیر معمولی […]

سیاسی گلیاروں سے قومی خبریں

یونین بجٹ 2021-22 کو مرکزی کابینہ نے منظوری دی، نرملا نے پیش کی تیسری بجٹ

نئی دہلی،یکم فروری (ایجنسی) مرکزی کابینہ نے پیر کو عام بجٹ 22-2021 کو منظوری دےدی۔وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مالی سال 22-2021 کو منظوری دی گئی۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے مرکزی بجٹ کابینہ کے سامنے رکھا۔اس سے پہلے محترمہ سیتارمن […]

قومی خبریں

ترنگے کی بےحرمتی ملک کے لیے افسوسناک: مودی

ہماری آواز/نئی دہلی، 31 جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو کہا کہ 26 جنوری کو لال قلعہ پر ترنگے کی بے حرمتی سے پورے ملک کو کافی دکھ ہوا لیکن ہمیں آنے والے وقت کو نئی امید اور نئے طریقے سے ابھرنا ہے مسٹر مودی نے اکاش وانی پر اپنے ماہانہ پروگرام […]

سیاسی گلیاروں سے قومی خبریں

کسان تحریک کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری پر بھڑکے راہل اور پرینکا

دہلی،31 جنوری/ ہماری آواز(ایجنسی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کسان تحریک کوریج کرنے والے صحافیوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف ایف۔آئی۔آر۔ درج کرنے پر حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت سچ بولنے والوں سے ڈرتی ہے اس لیء وہ سچے صحافیوں کی آواز […]

دہلی

زرعی قوانین پر حکومت کھلے دماغ سے غور کر رہی ہے: مودی

ہماری آواز/نئی دہلی، 30جنوری (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے تحریک چلا رہے کسانوں کو بات چیت کی پیشکش دہراتے ہوئے آج کہا کہ حکومت زرعی اصلاحات قوانین کے معاملہ میں اپنی 22جنوری کی تجویز پر اب بھی قائم ہے اور وزیر زراعت کو ایک فون کال کرکے بات چیت کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ مسٹر […]

دہلی میرٹھ

ہنگامی دفعات کے مطابق سندھو، غازی آباد اور ٹکری بارڈر پر انٹرنیٹ خدمات دو دن کے لیے پھر ہوئیں بند

ہماری آواز/نئی دہلی، 30جنوری (پریس ریلیز) کسانوں کے دھرنے کے مقامات پر پھر سے جمع ہونے کے پیش نظر مرکزی وزارت داخلہ نے آج ایک بار پھر ہنگامی دفعات کا استعمال کرتے ہوے دارالحکومت کی سرحدوں سے متصل سندھو بارڈر، غازی پور اور ٹکری بارڈر علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طورپر دو دن کے لئے […]

دہلی

کووند،وینکئیا اور مودی نے راج گھاٹ جاکر باپو کو خراج عقیدت پیش کیا

ہماری آواز/نئی دہلی،30 جنوری (پریس ریلیز) بابائے قوم گاندھی جی کی 73ویں برسی کے موقع پر ہفتے کو صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ، نائب صدر ایم وینکئیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندر مودی ،باپو کے سمادھی مقام راج گھاٹ پہنچے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی گاندھی جی کو خراج […]

دہلی

سنگھو بارڈر پر پرتشدد جھڑپ میں علی پور کے تھانہ انچارج زخمی

ہماری آواز/نئی دہلی 29 جنوری(پریس ریلیز) مرکزی حکومت سے زرعی قوانین کو واپس کرنے کے مطالبے کے سلسلے میں مظاہرہ کررہے کسانوں اور مقامی ہونے کا دعویٰ کرنے والے کچھ لوگوں کے گروہ کے درمیان جمعہ کو ہوئی پرتشدد جھڑپ میں علی پور تھانہ انچارج(ایس ایچ او) زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق دوپہر بعد مظاہرین […]