بارہ بنکی

بارہ بنکی خالصہ ساجن دیوس، بیساکھی کا تہوار بڑے دھوم دھام سے منایا گیا

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) اس دن سری گرو گوبند سنگھ مہاراج جی نے سنگت سے اپنا سر مانگا تو پانچوں سنگت نے اپنا سر گرو کے قدموں میں پیش کیا، ان پر امرت کی بارش کی اور انہیں خالصہ کی شکل سے سجایا۔ امرتپن سنگھ کو انہی پانچوں پیاروں نے سجایا تھا اور تب سے یہ […]

بارہ بنکی

دھوم دھام سے منائی گئی بابا صاحب کی 131ویں یوم پیدائش

ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کی جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا: حافظ ایاز بارہ بنکی: 14 اپریل ( ابوشحمہ انصاری)بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر ایک ماہر معاشیات، سیاسی اور سماجی مصلح تھے، بابا صاحب نے سماجی تفریق کے خلاف مہم چلا کر سماج میں اتحاد اور ہم آہنگی قائم کرنے کے لیے سخت […]

بارہ بنکی

عبید انصاری کو انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن بارہ بنکی، اتر پردیش کا ضلعی صدر بنایا گیا

انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن ہمیشہ صحافیوں کے تحفظ کے لیے تیار – عبید انصاری بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری) انڈین جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے قومی صدر سراج احمد قریشی اور اودھ پردیش (یو پی) کے ریاستی صدر آشیش سریواستو کی رضامندی پر، قومی تنظیم کے سکریٹری اکھلیشور دھر دویدی، شہاب پور، بارہ بنکی، اتر پردیش کے رہنے […]

بارہ بنکی

مدرسہ جدید کاری اساتذہ 6 سال سے بغیر اعزازیہ پڑھانے پر مجبور

ہرسال درجنوں ہوتی ہیں جانچ،جانچ کے نام پر رشوت خوری عروج پر،اساتذہ نے کیا بقایاجات اداکرنے کا مطالبہ! بارہ بنکی: 10 اپریل، ہماری آواز(ابوشحمہ انصاری)مدرسہ جدید کاری اساتذہ 6 برسوں سے بغیر تنخواہ کے مدارس میں کام کرنے پر مجبور ہیں۔بچوں کا مستقبل سنوارنے والوں کا مستقبل تاریک ہوتا جا رہا ہے۔اور سرکار کا نعرہ […]

بارہ بنکی مذہبی گلیاروں سے

رمضان المبارک جنت کی بازیابی اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے: ذکی طارق

سعادت گنج،بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) رمضان المبارک جنت کی بازیابی اور جہنم سے نجات دلانے والا مہینہ ہے۔ مذکورہ خیال کا اظہار کرتے ہوٸے معروف انٹر نیشل شاعر اور ہفت روزہ اخبار "صداۓ بسمل” کے ایڈیٹر ذکی طارق بارہ بنکوی نے کہاکہ ماہ رمضان المبارک اہل ایمان کے لیے بڑا ہی بابرکت اور رحمتوں بھرا مہینہ […]

بارہ بنکی بلیا

بلیا میں صحافیوں کے خلاف کارروائی سے ناراض صحافیوں کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو میمورنڈم بھیجا گیا

بارہ بنکی،(ابوشحمہ انصاری)اترپردیش بورڈ کے امتحان انٹرمیڈیٹ کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں بلیا ضلع کے صحافیوں کو انتظامیہ نے تحقیقات کے نام پر گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا، جس کا احتجاج اب پوری ریاست میں زور پکڑتا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے صحافیوں نے احتجاج کیا۔ بارہ بنکی ضلع […]

انتقال و تعزیت بارہ بنکی

مرحوم غیاث الدین قدوائی ضلع میں ایک الگ پہچان رکھنے والے سیاست دان تھے:گوپ

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور غیاث الدین قدوائی ویلفیئر سوسائٹی کے بانی فراز الدین قدوائی نے اپنی آبائی رہائش گاہ غیاث نگر میں سماج وادی پارٹی کے نو منتخب ایم ایل ایز کے استقبالیہ اور اعزازی تقریب کا اہتمام کیا۔پروگرام کے مہمان خصوصی صدر کے ایم ایل اے دھرم راج […]

بارہ بنکی مذہبی گلیاروں سے

دارالافتاء والقضاء ضلع بارہ بنکی کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیش نظر رمضان ہلپ لائن کے نمبرات جاری کئے

بارہ بنکی(پریس ریلیز)گذشتہ سالوں کی طرح امسال بھی مفتیان دارالافتاء والقضاء ضلع بارہ بنکی کی جانب سے عوام کی سہولت کے پیش نظر رمضان ہلپ لائن کے نمبرات جاری کئے جا رہے ہیں مفتیان کرام نے اہم فیصلہ یہ لیا ہے کہ رمضان میں فوری پیش آمدہ مسائل کو حل کرنے کے لیئے ۲۴ گھنٹے […]

ادبی گلیاروں سے بارہ بنکی

بزم ایوان غزل کے ماہانہ طرحی مشاعرہ کا انعقاد آئیڈیل انٹر کالج محمدپور باہوں میں

سعادت گنج،بارہ بنکی ( پریس ریلیز ) "بزمِ ایوانِ غزل” کا ماہانہ طرحی مشاعرہ آئیڈیل انٹر کالج محمد پور باہوں کے وسیع ہال میں مہمان شاعر محترم مائل چوکھنڈوی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا جبکہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے بشر مسولوی اور قیوم انصاری نے شرکت فرمائی۔ اس طرحی مشاعرہ کی نظامت کے […]

بارہ بنکی

دارالامین للبنات میں ختم ترمذی شریف اور بچیوں کا تعلیمی مظاہرہ

سعادت گنج ،بارہ بنکی(پریس ریلیز) آج مورخہ 29 مارچ دن منگل قصبہ انوپ گنج پوسٹ سعادت گنج واقع بچیوں کا مدرسہ دارالامین للبنات میں ختم ترمذی شریف اورتعلیمی مظاہرہ کے عنوان سے ایک جلسہ منعقد ہوا۔ جلسہ کا آغاز مولانا عمرعبداللہ کی نعت سے ہوا۔ اس جلسہ میں مدرسہ باب العلوم مخدوم پور کے ناظم […]