جھارکھنڈ سماجی گلیاروں سے

سبیل حسین ٹرسٹ کے صدر نے حضرت مولانا مظفر حسین عسکری صاحب سے کی اہم ملاقات، ضروری امور پر تبادلۂ خیال

دھنباد : آج سبیل حسین ٹرسٹ کے صدر جناب مولانا عارف رضا قادری نے حضرت مولانا مظفر حسین عسکری صاحب سے دھنباد میں ایک اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد ٹرسٹ کی ترقی اور اس کے مقاصد کے حصول پر بات چیت کرنا تھا۔ ملاقات میں یہ طے کیا گیا کہ سبیل حسین ٹرسٹ […]

ایم۔پی۔ مذہبی گلیاروں سے

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے” مولانا آصف جمیل امجدی

آنباکھیڑی: ۲/نومبر، (امجدی نیوز) مولانا شعیب رضا کے دولت کدے پر منعقدہ "جشنِ غوث الوریٰ” ایک ایمان افروز محفل میں تبدیل ہوگیا جس میں علم و عرفان کی بارش برسی اور غوث پاک کی شان و عظمت کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا گیا۔ محفل کا آغاز مولانا شعیب رضا کی پرسوز تلاوت سے ہوا، […]

حیدرآباد و تلنگانہ مذہبی گلیاروں سے

مذہب و ملت کی تفریق و امتیاز سے بالاتر ہوکر خدمت خلق کا فریضہ انجام دیں

حیدرآباد۔2؍نومبر (راست) اللہ تعالیٰ نے بعض لوگوں کو دولت سے نوازا ہے اور بعض کو ضرورت مند بنایا ہے۔ اس دولت کو اللہ تعالیٰ کی امانت سمجھتے ہوئے ضرورتمندوں کی مدد کرنا ان لوگوں کے ذمہ ہے جن کی پاس مال کی فراوانی ہے۔ اسلام میں خدمت خلق کی تعلیم ہر طرح کے فرق اور […]

حیدرآباد و تلنگانہ مذہبی گلیاروں سے

مسلمانوں کو چاہئے کہ حضور اقدسﷺ کے حقوق کی ادائیگی کے لئے کوشاں رہیں۔ مولانا ممشاد پاشاہ کا خطاب

حیدرآباد یکم نومبر (راست) حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم ہی اللہ تعالیٰ کے پیدا کردہ خزانوں کے مالک و مختار ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی اللہ تعالیٰ کی مخلوق میں اللہ تعالیٰ کے خزانے تقسیم فرمانے والے ہیں۔ حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم کی حیثیت صرف پیغام رساں کی نہیں بلکہ آپ […]

ایم۔پی۔ سماجی گلیاروں سے

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

دیپال پور(عزیز المساجد)۔ امجدی نیوز۔ علاقہ دیپال پور کے عزیز المساجد میں جمعہ کے روز "والدین کی عظمت اور ہمارا معاشرہ” کے عنوان پر مفتی ریاض الدین امجدی صاحب نے نہایت مؤثر اور بامقصد خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مفتی ریاض الدین امجدی صاحب نے والدین کی عظمت اور ان کی خدمت کی اہمیت کو قرآن […]

بہار مذہبی گلیاروں سے

حضرت قاری اختر رضا قادری کی خدمت قابل رشک تھی: مولانا ارشد امجدی

مشہور درسگاہ دارالعلوم ملت اسلامیہ تیغیہ سمرا مظفرپور 30 واں سالانہ رحمۃ للعالمین کانفرنس/جشنِ دستار بندی اور شیخ طریقت حضرت مولانا حافظ و قاری اختر رضا قادری علیہ الرحمہ کا عرس چہلم بڑی اہتمام شان سے انعقاد کیا گیا، آل نبی وارث جبہ مولائے کائنات جانشین سرکار مسولی شریف حضور گلزار ملت حضرت علامہ الحاج […]

ادبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

معروف اردو روزنامہ راشٹریہ سہارا کی اشاعت آج سے بند

ممبئی:31،اکتوبر(ایجنسی) اُردو دنیا میں یہ خبر انتہائی رنج وغم کے ساتھ سنی جائے گی کہ معروف کارپوریٹ کمیٹی سہارا انڈیا کے تحت سہارا انڈیا مس میڈیا نے اُردو اخبار روزنامہ راشٹریہ سہاراکی ممبئی سمیت کئی شہروں میں اپنی اشاعت آج سے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق عروس البلاد ممبئی ،کولکتہ اور بنگلور […]

سیاسی گلیاروں سے مہاراشٹرا

این سی پی کے اسٹار کمپینرز کی فہرست میں تین ناموں کا اضافہ

ممبئی : (پریس ریلیز) این سی پی (اجیت پوار) نے تین نئے اسٹار پرچارک کی فہرست جاری کرتے ہوئے معروف این سی پی لیڈر سلیم سارنگ کو اسٹار کمپینر مقرر کرتے ہوئے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر اہم ذمہ داری سونپی ہے۔ 29؍ اکتوبر 2024،نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے چیف قومی ترجمان برج موہن سریواستو […]

سماجی گلیاروں سے مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

سلسلہ واری "لنگرِ رسول ” کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

پندرہ سو سالہ جشنِ ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر شہری سطح پر مختلف پروگراموں کے انعقاد کی منصوبہ بندی جاری۔ مالیگاؤں: حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا یہ مطلب ہرگز نہیں جو عام لوگوں کے لئے ایصالِ ثواب کرنے کا ہے، بلکہ ایصالِ ثواب کرنے والے کی […]

بہار تعلیمی گلیاروں سے

تعلیم ہی کامیابی کی شاہ کلید ہے، وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی جو علم وہنر میں پیچھے رہ گئی ہو: مہجور القادری

نوادہ: ( پریس ریلیز)مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نوادہ نے مسلم معاشرے کی ناخواندگی کی بڑھتی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کی دیگر اقوام حصول تعلیم میں سرگرداں نظر آرہی ہیں دیگر مصارف کے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے اپنے […]