اعظم گڑھ مذہبی گلیاروں سے

مہراج گنج، اعظم گڑھ میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کا انعقاد 16 ستمبر کو

ماہ ربیع الاول شریف کا چاند نظر آ چکا ہے الحمدللہ۔ جس کے مطابق 16 ستمبر دوشنبہ کے دن 12 ربیع الاول شریف ہے۔ لہذا نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی میں 12 ربیع الاول شریف بمطابق 16 ستمبر دوشنبہ کی رات بعد نماز عشاء چاند پور، سبھاؤ کا پورا، مہراج گنج، اعظم گڑھ […]

گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

عید میلادالنبی کی خوشیاں پیغمبر اسلام سے محبت کی دلیل ہے : حاجی اعظم عطاری

غوثیہ مسجد اندھیاری باغ میں محفل کا انعقاد، لنگر تقسیم گورکھپور، غوثیہ مسجد اندھیاری باغ میں دعوت اسلامی انڈیا کی جانب سے ‘استقبال ماہ میلاد’ عنوان کے تحت محفل کا انعقاد کیا گیا، قاری جواد نے تلاوت قرآن پاک کی، نعت پاک عادل عطاری نے پیش کی۔ خصوصی مقرر حاجی محمد اعظم عطاری نے کہا […]

بریلی مذہبی گلیاروں سے

رضا اکیڈمی کی جانب سے بریلی شریف میں 1499 سالہ جشن ولادت مصطفیٰﷺ کا پرجوش استقبال

مزار اعلیٰ حضرت پر فاتحہ خوانی و چادر پوشی کے ساتھ 1499سے 1500سالہ جشن میلاد النبی تک روزآنہ لنگر رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے تقسیم کا اعلان بریلی شریفماہ ربیع الاوّل کی آمد آمد پر ہر طرف خوشی و مسرت کا اظہار کیا جارہا ہے مختلف انداز میں جشن میلاد رسول صلی اللّٰہ علیہ […]

سدھارتھ نگر مذہبی گلیاروں سے

دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف میں ماہ ربیع النور کی آمد پر چراغاں

ملک کی عظیم دینی درسگاہ دارالعلوم فیض الرسول براؤں شریف میں حسب روایت قدیم پیر طریقت سجادہ وجانشین شعیب الاولیاء مفکر اسلام حضرت علامہ الحاج الشاہ غلام عبد القادر علوی سجادہ نشین وناظم اعلی دارالعلوم ھذا کی سرپرستی میں اور ان کے فرزند بلند اقبال جامع علوم وفنون حضرت علامہ محمد آصف علوی ازھری نائب […]

گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

ماہ ربیع الاول کا چاند دیکھا جائے گا آج، قاضی شہر نے کی چاند دیکھنے کی اپیل

ماہ صفرالمظفر اپنے اختتام کی جانب رواں دواں ہے، آج اس کی 29 تاریخ ہے ایسے میں نئے قمری مہینے کا چاند دکھنے کی مکمل امید ہے۔ چوں کہ اسلامی تہواروں اور دیگر بہت سے دینی معاملات کا انحصار قمری تاریخ پر ہوتا ہے اسی لیے چاند کی رویت کا اہتمام ہر مہینے کی 29 […]

گورکھ پور

مساجد، مدارس اور مسلم گھروں میں منایا گیا عرس اعلی حضرت

گورکھپور، اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا 106واں عرس ہفتہ کو شہر بھر میں انتہائی عقیدت و محبت سے منایا گیا، ہر طرف ایک ہی نعرہ گونجا عشق محبت عشق محبت، اعلیٰ حضرت اعلی حضرت مساجد، مدارس، گھروں اور سوشل میڈیا پر اعلیٰ حضرت کو شدت سے یاد کیا گیا، علما کرام […]

گورکھ پور

"علم، ایمان اور اعلی حضرت” کتاب کی رسم اجرا علما کے ہاتھوں مکمل

گورکھپور، عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خاں علیہ الرحمہ کے موقع مجلس اصحاب قلم کے زیر اہتمام ہندی زبان میں شائع ہونے والی کتاب ’’علم، ایمان اور اعلیٰ حضرت‘‘ کی رسم اجرا مفتی شہر اختر حسین منانی و نائب قاضی مفتی محمد اظہر شمسی نے بعد نماز جمعہ چشتیہ مسجد بخشی پور میں کیا، […]

گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

اعلیٰ حضرت کی سیرت اور فتاویٰ پر پوری دنیا میں تحقیق جاری: سراج نظامی

گورکھپور، 106واں عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ جمعرات سے شروع ہو رہا ہے، پہلے روز مدرسہ دارالعلوم حسینیہ دیوان بازار میں طلبا نے محفل منعقد کر اعلی حضرت کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کیا، حافظ شاہد رضا نے قرآن پاک کی تلاوت اور حافظ محمد شارق نے نظامت کے فرائض […]

گوشہ کتب مرادآباد

سہ ماہی عرفان رضا کا خصوصی شمارہ "مصلح اعظم نمبر” منظر عام پر۔ یہاں سے حاصل کریں پی۔ڈی۔ایف

سہ ماہی عرفان رضا مرادآباد کا خصوصی شمارہ مجدد اعظم امام احمد رضا قادری محدث بریلوی رضی الله عنہ کے اصلاحی کارناموں پر مشتمل ایک علمی و تحقیقی دستاویز بنام مصلح اعظم نمبر۔ 2021ء قارئین حضرات کے پیش نظر ہے۔

گورکھ پور

عرس اعلیٰ حضرت پر کتاب کی رونمائی، جلسہ و لنگر کا کیا جائے گا اہتمام

گورکھپور، مجدد اعظم اعلی حضرت امام احمد رضا خان علیہ الرحمہ کا 106واں عرس پاک 29، اگست سے 2 ستمبر تک شہر کی مساجد، مدارس اور درگاہوں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔ عرس اعلیٰ حضرت مدرسہ دارالعلوم حسینیہ دیوان بازار میں 29 اگست بروز جمعرات صبح 11 بجے سے 2:30 بجے […]