راجستھان مذہبی گلیاروں سے

دنیا دارالعمل ہے،لہٰذا اعمال صالحہ پر خصوصی توجہ دیں!…علامہ پیر سید نوراللہ شاہ بخاری

سولنکیا،باڑمیر[پریس ریلیز]……………۶ دسمبر ۲۰۲۱ء بروز دوشنبہ مسلم نوجوان کمیٹی سولنکیا کے زیر اہتمام حضرت دودا فقیر کے آستانہ کے قریب جیلانی میدان میں منعقدہ عظیم الشان جلسۂ غوث اعظم دستگیر کو خطاب کرتے ہوئے جلسہ کے خصوصی خطیب نورالعلماء شیخ طریقت حضرت علّامہ الحاج سیّدنوراللّٰہ شاہ بخاری مدّظلّہ العالی مہتمم وشیخ الحدیث:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف نے […]

مذہبی گلیاروں سے مہراج گنج

دارالعلوم ظہورالاسلام، گوبندپور میں منایا گیا عرس نظامی

مہراج گنج: 7 دسمبر، ہماری آوازکل صبح تقریباً 10 بجے دارالعلوم اہلسنت ظہور الاسلام گوبند پور میں عرس نظامی منعقد ہوا۔ نظامت حافظ عدنان نظامی نے کی تلاوت حافظ محمد سمیع الدین نظامی متعلم دارالعلوم ہذا نے کی اور ایکے بعد طلبہ نے نعت خوانی کی دارالعلوم ہذا کے استاذ حضرت حافظ آفتاب عالم نظامی […]

دہلی

ساتویں درجہ کی کتاب میں پیغمبر اعظم کے کارٹون چھاپنے پر پبلشر نے مانگی معافی

دہلی: 6 دسمبر، ہماری آواز(ڈیسک) نبی کریمﷺ کی شان مبارک میں گستاخی کی جسارت کی خبر نے عاشقان رسول کے اندر شدید اضطراب و ہیجان پیدا کردیا ہے۔ اس خبر کا تعلق بھارت کی دارالحکومت دہلی سے ہے جہاں ساتویں کلاس کی ایک کتاب میں نعوذباللہ نبی کریمﷺ کا کارٹون شائع کیا گیا۔ ہماری آواز […]

بین الاقوامی

بوسنیا کی الم ناک داستان

حکم ہوا تمام مردوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا جائے۔ فوجی شہر کے کونے کونے میں پھیل گئے۔ ماؤں کی گود سے دودھ پیتے بچے چھین لیے گئے۔ بسوں پر سوار شہر چھوڑ کر جانے والے مردوں اور لڑکوں کو زبردستی نیچے اتار لیا گیا۔ لاٹھی ہانکتے کھانستے بزرگوں کو بھی نہ چھوڑا گیا۔ سب […]

راجستھان مذہبی گلیاروں سے

جودھپور میں محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری صاحب کا شاندار استقبال

ہم تحفظ ناموس رسالت بل پاس کروانے کیلیے پورے ملک کا دورہ کریں گے: الحاج سعید نوری جودھپور ۔5 دسمبر 2021 محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی وجنرل سکریٹری ٹی این آر بورڈ۔ تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سےاپنے وفد کیساتھ یوپی دھلی راجستھان کے […]

علی گڑھ

سید افضل میاں مارہروی کی یاد میں ایصال ثواب کی محفل کا انعقاد

(علی گڑھ 05 دسمبر، امجدی) البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ میں بعد نماز عشاء حضرت سید محمد امان قادری دام ظلہ العالی کے زیر سایہ، خانقاہ برکاتیہ مارہرہ شریف کے لائق فرزند سید محمد افضل قادری مارہروی کی پہلی برسی پر ایصال ثواب کی ایک محفل کا انعقاد کیا گیا، محفل […]

ایودھیا مئو

دردناک سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوئے مولانا ڈاکٹر شکیل احمد اعظمی کی نماز جنازہ کب اور کہاں؟

سلطان پور: 5 دسمبر، ہماری آواز(سوشل ڈیسک)ڈاکٹر شکیل احمد اعظمی، صدر المدسین دار العلوم مدینۃ العربیہ، دوست پور کی نماز جنازہ دوست پور میں آج 1:30 بجے دن میں اور گھوسی قصبہ خاص آستانہ خواجہ محمود بیرنگ میں بعد نماز عشاء 8:30 بجے رات میں ہوگی۔ اور یہیں تدفین ہوگی۔یہ جانکاری دار العلوم مدینۃ العربیہ، […]

علی گڑھ

یوم وصال اللہ والوں کے لیے یوم فرحت ومسرت ہے۔مولانا مقبو ل احمد سالک مصباحی

علی گڑھ: ۳/دسمبر، ہماری آوازحضرت بابا ایم ایس گوالیری چشتی قادری نقش بندی،سہروردی شطاری علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس پاک شرعی آداب کے ساتھ منایا گیا۔نعت وتقاریر کے ساتھ مظاہرہ حسن قرات کا بھی اہتمام،علی گڑھ کے نامور قراکی شرکتسیف العارفین،سلطان الواعظین سیدناحضرت بابا ایم ایس گوالیری چشتی قادری نقش بندی،سہروردی شطاری علیہ الرحمہ علی […]

کھیل کھلاڑی

بھارت بنام نیوزی لینڈ نہیں بھارت بنام اعجاز پٹیل کہیں جناب! پورے کے پورے 10 وکٹیں لے کر بنایا ریکارڈ

ممبئی: 4 دسمبر بھارت بمقابلہ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ میچ جاری ہے آج دوسرے دن لنچ کے بعد کا کھیل شروع ہوا جہاں بھارت 325 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگیا۔ اس دوران جہاں بھارت کے لیے سلامی بلے باز مینک اگروال ون مین آرمی بنے تھے اور 150 رنز کی شاندار پاری کھیلی وہیں نیوزی […]

سیاسی گلیاروں سے

یوپی کے اسمبلی انتخابات اور مسلمان

تحریر: محمد احمد حسن سعدی امجدیالبرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ8840061391 یو پی میں 2022 کے اسمبلی انتخابات قریب سے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں اور اسی کے ساتھ تمام سیاسی پارٹیاں لنگر لنگوٹ کس کر میدان میں اتر چکی ہیں ، ویسے تو ہر بار الیکشن کے وقت تمام پارٹیاں […]