علی گڑھ

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں یومِ حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ منعقد

( علی گڑھ 26/جولائی، ضیاءالرحمن) کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے خلیفہ دوم امیرالمومنین حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالٰی عنہ کی یاد میں مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد وحید نگر علی گڑھ میں حضور سید محمد امان میاں قادری کی صدارت میں یومِ حضرت عمر فاروق […]

جھارکھنڈ

تنظیم اہل سنت کے وفد نے کیا رانچی فساد کے متاثرین سے ملاقات

رانچی تنظیم اھل سنت کے ایک وفد نے کل بروز سنیچر بتاریخ 23/ جولائی، 2022 کو رانچی کا دورہ کیا اور گستاخی کرنے والی نوبور ملعونہ کے خلاف پر امن مظاہرہ کرتے ہوئے پولس کی گولی سے جام شھادت پینے والے مدثر شھید اور ساحل شھید رحمة الله عليهما کے اھل خانہ سے ملاقات کرکے […]

بہار

استاذ الاساتذہ حضرت علامہ رغبت حسین علیہ الرحمہ کا عرس چہلم بحسن و خوبی اختتام پذیر

کشن گنجاستاذ الاساتذہ، محبوب العلماء حضرت علامہ و مولانا رغبت حسین اشرفی رحمۃ اللہ علیہ کا عرس چہلم حضرت کے آبائی گاؤں کاشی باڑی میں بتاریخ ٢١/ جولائی٢٠٢٢ء بروز جمعرات بعد نمازِ مغرب شمس العلماء حضرت علامہ و مولانا محمد عبد الصبور سلامی صاحب جنرل سیکرٹری تنظیم علمائے اہل سنت سیمانچل کی صدارت اور حضرت […]

حیدرآباد و تلنگانہ

صبر آزما لمحات میں حضرت عثمان غنی کی زندگی امت کے لئے اسوہ

مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی کا خطاب حیدرآباد۔21!جولائی(راست)مولانا مفتی حافظ سید ضیاء الدین نقشبندی شیخ الفقہ وصدر مفتی جامعہ نظامیہ نے ابو الحسنات اسلامک ریسرچ سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ روحانی وتربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صبر آزما لمحات میں بطور خاص حضرت عثمان غنی ذو النورین ؓکی زندگی امت […]

علی گڑھ

البرکات علی گڑھ میں یوم عثمان غنی رضی اللہ عنہ منایا گیا

(علی گڑھ،21جولائی،ضیاءالرحمن) البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ میں سید محمد امان قادری (ڈائریکٹر ABIRTI) کے زیر سرپرستی، خلیفہ سوم امیرالمومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی بارگاہ میں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک محفل کا انعقاد کیا گیا،محفل کا آغاز قاری شفیق مصباحی کی تلاوت قرآن مجید سے […]

مرادآباد

مرادآباد: جامعہ انیس العلوم میں تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا عرس صدرالافاضل

جامعہ انیس العلوم طاہر پور میں صدر الافاضل حضرت مولانا سید نعیم الدین مرادآبادی علیہ الرحمہ کا عرس انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔محفل کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے ہوئی اور نعت پاک بہ حضور رحمۃ اللعالمین پیش کی گئی بعد ازاں طلبہ جامعہ نے صدر الافاضل علیہ الرحمہ کی بارگاہ میں […]

بنگال

پروردگار نے جھلستی قوم کی سسکیاں سن لی

ضمیرا کربلا میدان میں جماعت رضاے مصطفٰی ، شاخ اتر دیناج پور کے زیر اہتمام پر اثر نماز استسقاء دعا میں شرکا روتے بلکتے نظر آئے۔ طلبہ کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں آفس جماعت رضاے مصطفٰی، گنڈال ہاٹ۔ 19 / جولائی بروز منگل یہاں ضمیرا کربلا میدان، نزد گنڈال ہاٹ ، تھانہ چکلیہ میں دن […]

سدھارتھ نگر

تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ”اصلاح امت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر علاقائی علماے کرام و ائمۂ عظام کی ایک اہم میٹنگ

الحمد للہ تحریک اصلاح معاشرہ کے زیر اہتمام ”اصلاح امت اور ہماری ذمہ داریاں“ کے عنوان پر ایک مشاورتی میٹنگ کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں علاقائی علمائے کرام و ائمہ عظام کی تشریف آوری ہوگی تاکہ معاشرے کی برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکے حالات کے تناظر میں اگر ہم اپنے معاشرہ کی […]

دہلی

سپریم کورٹ نے دیا محمد زبیر کو فوری رہا کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کو دہلی سے یوپی تک تمام معاملات میں ضمانت دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ زبیر کے خلاف جس طرح کے الزام کی بنیاد پر یوپی پولیس کے مختلف اضلاع میں ایف آئی آر […]

مہاراشٹرا

اسلافِ کرام کی یادگاریں قائم کرنا زندہ قوم کی علامت ہے! ’’اشرف الفقہاء چوک‘‘ کے بورڈ کی نقاب کشائی میں علما و عمائدین کی شرکت

مالیگاؤں: اسلافِ کرام کی یادگاریں قائم کرنا زندہ قوم کی علامت ہے۔ خلیفۂ مفتی اعظم حضور اشرف الفقہاء مفتی محمد مجیب اشرف رحمۃ اللہ علیہ نے بیک وقت کئی جہتوں سے دینی خدمات انجام دیں۔ آپ عظیم مصلح بھی تھے، مفکر و مدبر بھی، شارح کلامِ رضاؔ بھی تھے اور مشنِ اعلیٰ حضرت کے ترجمان […]