سعادت گنج بارہ بنکی: (پریس ریلیز) قصبہ سعادت گنج محلہ قاضی میں حافظ محمد سالم نے حافظ محمد زبیر کی نگرانی میں قرآن حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی اس مناسبت سے انکی رہائش گاہ پر ایک جشن دستار بندی کا پروگرام منعقد کیا گیا حافظ محمد سالم کی اس عظیم کامیابی پر اہل خانہ سمیت متعلقین اور اساتذہ میں خوشی کا ماحول ہے اس دوران خطاب کرتے ہوئے مدرسہ عائشہ صدیقہ للبنات کے ناظم اعلٰی مولانا حامد رضا نے قرآن حفظ کرنے والے بچے حافظ محمد سالم اس کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے قرآن حکیم کی عظمت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ جس دلچسپی اور جزبہ کے ساتھ اللہ تبارک و تعالی نے اس بچے کو اپنے مقدس کلام کو حفظ کرنے کی توفیق دی ہے, باری تعالی اسی جزبہ کے ساتھ ساری زندگی قرآن کی روشنی میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی سعادت اور توفیق عطا فرمائے۔ مولانا نے مزید بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس انسان کو اس کلام سے وابستگی ہوجائے جس کی زبان پر اللہ تبارک تعالی اپنے اس کلام کی تلاوت کو آسان فرمادیں جس کے سینے میں اللہ تعالی اپنے کلام کی آیات کو محفوظ فرمادیں اس سے زیادہ غنی اس روئے زمین پر کوئی دوسرا نہیں ہو سکتا۔ اسی دوران مدرسہ اہلسنت حشمت العلوم رام پور کٹرہ کے منیجر مولانا جابر القادری نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کی مخالفت میں پہلے بھی آوازیں بلند ہوتی رہی ہیں لیکن مخالفین کو ہمیشہ رسوائی ہاتھ لگی ہے کیونکہ قرآن کریم کی حفاظت کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے ۔ قرآن کریم آسمانی کتاب ہے اللہ تعالیٰ نے اسے نازل فرمایا اور وہی اس کی حفاظت کرنے والا ہے ۔ اس موقع پر موجود مولانا اسرار نوری۔ حافظ سراج الدین ۔ حافظ عطاءالرحمن ۔ حافظ محمد شاداب رضا۔ حافظ شاہنواز رضا۔ محمد فرحان۔ محمد سلیم رضا اسماعیلی۔ محمد ذیشان رضا نوری سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے نیک خواہشات اور نیک دعاؤں سے نوازا۔
متعلقہ مضامین
بارہ بنکی: سابق ایم ایل اے رام نریش راوت کی موت سے ضلع میں سوگ کی لہر
بارہ بنکی: (ابوشحمہ انصاری)بی جے پی کے سابق ایم ایل اے رام نریش راوت کا ہفتہ کی رات تقریباً 3:00 بجے دہلی کے ایک اسپتال میں علاج کے دوران انتقال ہوگیا۔ سابق ایم ایل اے رام نریش راوت کی موت سے بارہ بنکی ضلع میں سوگ کی لہر۔ ان کے بیٹے ارون راوت اور بیوی […]
امام حسین اور شہداے کربلا کی یاد میں عقیدت و احترام سے منایا گیا چہلم
مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) قصبہ مسولی میں حضرت امام حسین اور شہدائے کربلا کی یاد میں چہلم پوری عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ہفتہ کی رات چوکوں اور پنڈالوں میں رکھی گٸی تعزیوں کی زیارت کیلۓ زائرین رات بھر آتےجاتے رہے۔اور صبح نکالا گیا تعزیوں کا جلوس شام کو کربلا پہنچا جہاں نم آنکھوں […]
منڈی سمیتی صفدر گنج میں کسان بیداری پروگرام کے تحت زرعی سیمینار کا انعقاد
مسولی، بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) منڈی سمیتی صفدر گنج میں کسان بیداری پروگرام کے تحت زرعی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کسانوں کو اسکیموں کی جانکاری دینے کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے اور فصلوں بشمول بیجوں کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ایم پی اوپیندر سنگھ راوت نے چراغ […]
