علی گڑھ

مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں مولانا محسن مصباحی صاحب کی آمد پر استقبالیہ محفل کا انعقاد

عشقِ رسول کے اظہار کے لیے نعت خوانی ایک بہترین ذریعہ ہے: مولانا محسن مصباحی

علی گڑھ: 11/مارچ، ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں استقبالیہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا آغاز مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طالب علم کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا. بعدہ ساؤتھ افریقہ سے تشریف لائے مہمان حضرت مولانا محسن مصباحی صاحب نے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے طلباء کی فرمائش پر حسان الہند امام اہل سنت سیدی اعلحضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ الرحمۃ کا لکھا ہوا کلام خوبصورت اور نرالے لہجے میں پیش کرتے ہوئے حمد و نعت کی فضیلت کو واضح فرمایا اور کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم حضرت حسان رضی اللہ عنہ سے خوش ہو کر حمد و نعت سنا کرتے تھے، ہمیں بھی چاہئیے کہ ہمہ وقت اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی حمد و نعت میں کھوئیں رہیں مزید انہوں نے کہا کہ عشق رسول کی اظہار کے لیے نعت خوانی ایک بہترین ذریعہ ہے.
مولانا عارف رضا نعمانی (ایڈیٹر پیام برکات) نے دینی تعلیم کی اہمیت اور صفائی کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور اپنے ارشادات عالیہ سے طلباء کو مبارکباد پیش کی.
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے استاذ ضیاءالرحمن امجدی نے مہمان خصوصی مولانا محسن مصباحی(مقیم حال ساؤتھ افریقہ) اور مولانا عارف نعمانی (ایڈیٹر پیام برکات) صاحبان کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا. مزید انہوں نے مولانا محسن مصباحی صاحب کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ موصوف نے جامعہ اشرفیہ مبارکپور سے فضیلت کی تعلیم حاصل کی، اس کے بعد البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ سے دوسالہ پرسنالٹی ڈپلومہ کورس مکمل کرنے بعد ساؤتھ افریقہ میں دعوت و تبلیغ کا کام انجام دے رہے ہیں، موصوف ایک اچھے خطیب کے ساتھ عُمدہ شاعر بھی ہیں، الحمدللہ حضور محبوب العلماء سید محمد امان میاں قادری مدظلہ العالی والنورانی (ولی عہد خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ) کے لگائے ہوئے گلشن البرکات اسلامک ریسرچ اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ علی گڑھ سے بڑی تعداد میں علماء کرام فیضیاب ہورہے ہیں.
آخر میں مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد کے اساتذہ کرام مولانا غلام مرسلین اشرفی، مولانا سید اوصاف علی مجددی کے رسمِ شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا.
اس موقع پر کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کے نگراں عالیجناب سید مصطفی علی قادری اور جوائنٹ سیکریٹری مولانا شمشاد اجمل برکاتی و طلباء کرام موجود تھے۔ صلاۃ و سلام کے بعد سیدہ ایمان فاطمہ کی صحت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

زیر اہتمام: مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد (وحید نگر) علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے