میرا روڈ: 6 مارچ، ہماری آواز(ساجد محمود شیخ) میراروڈ میں گزشتہ تین سالوں سے دارالقضاء قائم ہے۔ دارالقضاء میں مسلمانوں کے خاندانی و عائلی اختلافات اور زوجین کے باہمی جھگڑوں پر فیصلے کئے جاتے ہیں۔ مگر لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے قاضی صاحب نہیں تھے جس کی وجہ سے کافی معاملات التوا میں پڑے ہوئے تھے ۔ قاضی صاحب کی عدم موجودگی کی وجہ سے دارالقضاء کا کام کاج متاثر ہو رہا تھا ۔ ان دشواریوں کے مدِنظر رکھتے ہوئے مسلم پرسنل لاء بورڈ نے نئے قاضی صاحب کے تقرر تک عارضی طور پر بھیونڈی شہر کے قاضی مطیع الرحمٰن قاسمی صاحب کو میراروڈ کے لئے بھی جزو وقتی قاضی مقرر کیا ہے۔ اب وہ ہفتہ میں دو روز ہفتہ اور اتوار کے دن میراروڈ میں فیصلے کریں گے ۔ ,۶ مارچ کو صبح میراروڈ نیانگر میں جنتا ڈیری کےقریب واقع دارالقضاء کے دفتر میں قاضی صاحب کی تشریف آوری پر دارالقضاء فاؤنڈیشن کے صدر ڈاکٹر عظیم الدین صاحب اور منتظمہ کمیٹی کے اراکین نے اُن کا پُر جوش خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے کہا کہ میراروڈ دارالقضاء میں معاملات کے حل اور مقدمہ کے اندراج کے لئے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی جاتی ہے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دارالقضاء میں ایک کاؤنسلنگ سینٹر بھی قائم ہے جہاں طرفین کے درمیان صلح صفائی کی کوشش کی جاتی ہے۔ اب تک ایسے سینکڑوں کیس آئے جو علیحدگی اختیار کرنا چاہتے تھے مگر کاؤنسلنگ کے بعد ان کے درمیان غلط فہمی کا ازالہ ہوگیا اور دوبارہ ساتھ رہنے پر راضی ہوگئے۔ ڈاکٹر عظیم الدین صاحب نے کہا کہ میراروڈ اور اطراف کے مسلمانوں کے لئے دارالقضاء اور کاؤنسلنگ سینٹر ایک بہت بڑی نعمت بن گیا ہے ۔ مسلمان عدالتوں اور پولیس چوکیوں کے چکر کاٹنے سے لوگ بچ جاتے ہیں اور قوم کا پیسہ بھی برباد ہونے سے بچ جاتاہے۔
متعلقہ مضامین
قرآن پاک مع ترجمہ کنزالایمان کے نئے ایڈیشن کی اشاعت
نوری مشن مالیگاؤں سے ’’ اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کے سنگ بنیاد پر مثالی کام مالیگاؤں ہماری آواز 13دسمبر بروز اتوار بعد نمازِ عصر نور باغ میں (نزد ایس ایل مارکیٹ) ’’اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر‘‘ کا سنگِ بنیاد حضرت سید عبدالقادر جیلانی میاں کے ہاتھوں رکھا جائے گا۔ نیز اسی شب بعد نمازِ عشاء معینیہ […]
ضرورت مندوں کی حاجت روائی وقت کی اہم ضرورت ہے: سید معین میاں
غریبوں،محتاجوں،یتیموں بیواؤں،حاجت مندوں کی دلجوئی کرنا اسلام کا بنیادی درس ہے: الحاج محمد سعید نوری عزیزان گرامی!رمضان المبارک کا مقدس مہینہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔یہی وہ مہینہ ہے جس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتیں دوگنا ہوجاتی ہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں نیکیاں کمانے کے راستے بے شمار ہیں لہذا صاحب […]
پاسبان وطن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر مولانا اعظم صاحب حشمتی سنیچر کو بغداد شریف کے لیے ہوں گے ممبئی سے روانہ
سفر بغداد و نجف اشرف مبارک ہو! پاسبان وطن فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر مولانا اعظم صاحب حشمتی بروز شنبہ بغداد شریف بارگاہ غوث اعظم و بارگاہ مولائے کائنات و امام حسین کی زیارت کے لئے ممبئ سے روانہ ہونگے،اس موقع پر انہوں نے لکھنؤ اپنے گھر پہ جمعہ کے دن ایک جلسے کا انعقاد […]