کان پور

جلسہ چہلم کا شاندار اختتام ؟

کانپور: 28 فروری، ہماری آواز(نامہ نگار) آج بعد نماز مغرب بمقام فراش خانہ پینچ باغ کانپور میں ہر دلعزیز مخیر قوم و ملت فخر صحافت محسن اہل سنت ناشر مسلک اعلیٰ حضرت ۔ الحاج محمدفیاض الحسن صاحب صدیقی ملک و منیجر فیاض الحسن بک سیلر نئی سڑک کانپور کے وصال پر جلسہ چہلم کا پروگرام مرحوم کے شہزادوں کی طرف ( محمد محسن صدیقی ۔ محمد مونس صدیقی ۔ محمد مبشر صدیقی ۔ محمد مزمل صدیقی ۔ )
سے منعقد ہوا جلسہ ہذا کی سرپرستی مشہور و معروف صحافی محترم الحاج محمد عرفان بھائی صدیقی صاحب نے فرمائی جبکہ صدارت حضر ت علامہ مفتی محمد حنیف بر کاتی امجدی مدرس احسن المدارس قدیم کانپور نے انجام دی۔ قیادت خلیفہ حضور شیخ الاسلام ۔ مولانا مفتی محمد تیسیر الدین تحسین رضاقادری رفاعی اشرفی استاذ دارالعلوم ضیائے مصطفیٰ کانپور و خطیب و امام مسجد عزیز فاطمہ سول لائن کانپور نے فرمائی۔ حضرت حافظ احسان علی بر کانی کی تلاوت سے جلسہ چہلم کا آغاز ہوا مولانا نعیم اختر رضوی نےنعت و منقبت پڑھ کر داد و تحسین حاصل کیا

قل شریف میں حضرت قاری محمد علی اشرفی۔ حفظ ذکاء اللہ ثنا ء ۔ مولانا محمد تحسین رضا قادری ۔ مولانا غلام مصطفٰی رضوی۔ مولانا مہتاب عالم قادری۔ محبوب عالم رفاقتی محمد داؤد خان ۔ محمد زرتاب رضا تحسینی ۔ حاجی غلام حسنین بر کانی۔ مکن پور شریف سے آئے ہوئے چند حضرات ۔ نے حصہ لیا
بعد سلام حضرت علامہ مفتی حنیف صاحب بر کاتی کی دعاپر جلسہ چہلم کا شاندار اختتام پزیر ہوا ۔
مرحوم حاجی صاحب کی مغفرت و بلنذی درجات کی دعاکی گئی اہل خانہ و جملہ خویش و اقاب و شہزادوں کیلیئے صبر و شکر کی تاکید فرمائی گئی۔ آئے ہوئے مہمانوں کا مرحوم حاجی فیاض الحسن کے شہزادوں نے شکریہ ادا کیا

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے