علی گڑھ

علی گڑھ: عرس نوری کی مناسبت سے مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد میں نوری محفل کا انعقاد

ہمیں بزرگوں کے نقشِ قدم پر چل کر ہی زندگی گزارنا چاہیے: ضیاء الرحمن امجدی

علی گڑھ: 23/فروری، ہماری آواز(نامہ نگار) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد، علی گڑھ میں عرس نوری کی مناسبت سے حضورسید الشاہ ابوالحسین احمد نوری علیہ الرحمہ کی یاد میں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ کی جانب سے نوری محفل کا انعقاد ہوا۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے ضیاء الرحمن امجدی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد،علی گڑھ) نے کہا کہ اللہ تعالی کے حکم اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے طریقے پر چلنے میں ہی ہم سب کی کامیابی ہے. احکام خداوندی پر عمل کرنے اور آقاصلی اللہ عیلہ وسلم کے اخلاق کے متعلق بزرگان ملت نے جو عملی نمونے پیش کیے ہیں، آج ہمارے اندر اس کا فقدان ہے جو افسوسناک ہے، مزید انہوں کہا کہ ہمیں بزرگوں کے نقشِ قدم پر چل کر ہی زندگی گزارنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ ربّ العزت کے محبوب بندے، اولیاء، صالحین سے محبت و الفت کرنے سے مردہ دلوں میں نئی جان پڑتی ہے، اہل سنت وجماعت کا یہ ہمیشہ طریقہ رہا ہے کہ وہ اولیاء کرام کے اعراس منعقد کرتے ہیں اور ان کے فیوض و برکات سے مستفید ہوتے رہتے ہیں۔
مولانا غلام مرسلین اشرفی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد ،علی گڑھ) نے کہاکہ مادیت کے غلبہ نے اخلاقیات اور روحانیت سے ہم کو اتنا دور کردیا ہے کہ ہمارے اندر بزگوں کی تعلیمات کی ذرہ برابر بھی حصہ موجود نہیں ہے. اگر اب بھی نہیں سنبھلے تو نتائج بہت برے ہوں گے اگر ہم چاہتے ہیں ملت میں پھیلا بگاڑ ختم ہوجائے تو ہم کو اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا پڑے گا۔
اس موقع پر محمد اسرار صاحب، محمد شعیب، محمد طارق اور طلباء کرام موجود تھے.
آخر میں درود شریف اور قل پڑھنے کے بعد صاحب عرس کی بارگاہ میں ایصال ثواب کیا گیا.

زیر اہتمام: کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت وجماعت علی گڑھ

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے