سیاسی گلیاروں سے قومی خبریں

ریلوے کو بحران سے نکالنے کے لیے ریکارڈ ایک لاکھ دس ہزار کروڑ روپیے کی تجویز

ہماری آواز/نئی دہلی ، یکم فروری (پریس ریلیز ) حکومت نے کورونا کےوبا کی وجہ سے شدید نقصانات کا سامنا کرنے وای ریلوے کو ابارنے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار کروڑ روپے سے زائد رقم مختص کی ہے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں مالی سال 2021-22 کے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے لئے ریکارڈ ایک لاکھ 10 ہزار 55 کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔جس میں سے ایک لاکھ سات ہزار 100 کروڑ کی تجویز صرف سرمایہ جاتی اخراجات ہیں۔
محترمہ سیتارمن نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے لئے نیشنل ریل اسکیم ۔2030 تیار کی گئی ہے ، جس کا مقصد 2030 تک مستقبل کے لئے ریلوے کا نظام تیار کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ‘گرین ریلوے’ منصوبے اور ریلوے سیفٹی فنڈ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لئے 63 ہزار کروڑ روپے کی تجویز پیش کی ہے۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستانی ریلوے کے علاوہ ، میٹرو ، سٹی بس سروس میں اضافہ پر توجہ دی جائے گی۔ اس پر 19 ہزار کروڑ لاگت آئے گی۔ بجٹ کی تجویز میں کوچی ، بنگلورو ، چنئی ، ناگپور اور ناسک میں میٹرو منصوبوں میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
محترمہ رمن نے 2021-22 میں پی پی پی موڈ میں ایسٹرن ڈیڈیٹیٹڈ فریٹ کوریڈور کے سون نگر گوموسیکشن (263.7) کلومیٹر شروع کرنے کی تجویز پیش کی۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے