نوادہ ( پریس ریلیز) شہر نوادہ کی متحرک اور فعال تنظیم علمائے حق کے بینر تلے ضلع کے مقتدر علمائے اہل سنت نے عوام اہل سنت سے اپیل کی ہے کہ دور حاضر میں قوم مسلم کی زبوں حالی کسی سے مخفی نہیں ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ آج ہم غیروں کے مقابلے میں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں تنظیم کے صدر مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری نے اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ آج قوم کی گاڑھی کمائی کی رقم جلسوں اور عرسوں میں بے دریغ خرچ کی جارہی ہیں جس کا کوئی فائدہ قوم کو نہیں مل رہا ہے کم خر چ میں بھی جلسے عرس اور شادیاں کی جاسکتی ہیں اگر اسی رقم کو جمع کرکے مسلم معاشرے میں اگر معیاری مدارس ،اسکول،کالج اور یونیورسٹیاں کھول دئیے جائیں تو نئی نسلوں کا مستقبل تابناک ہو جائے اور قوم و ملت کی خدمت وہ بحسن و خوبی انجام دے سکتی ہیں اور مسلم معاشرے کی شاہ زادیاں اپنے ہی ماحول میں تعلیم حاصل کرسکتی ہیں اور غیر مسلم کی ناپاک ہوس کی شکار بننے سے بچ سکتی ہیں ۔ آج کوئی بھی مسند ہو تو اس پر اسی کی اجارہ داری ہے جس کے پاس علم ہے اس لئے اب بھی وقت ہے کہ قوم مسلم کے مذہبی اور سیاسی قائدین اس بابت ایک مضبوط اور منظم تحریک چلائیں اور غیروں کی شاطرانہ چال سے اپنی ملت کو بچائیں ۔
