گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

جمادی الاولیٰ کا چاند نظر نہیں آیا قاضی شہر گولا بازار کا اعلان

گولا بازار:2 نومبر، (نامہ نگار) شہر گولا بازار کے قاضی حضرت مفتی شعیب رضا صاحب نے آج 29 ربیع الآخر کو ماہ جمادی الاولیٰ سن 1446 ہجری کے چاند کی رویت کے بارے میں اعلان کرتے ہوئے نامہ نگاروں کو بتایا کہ آج مغرب کے وقت چاند دیکھنے کا اہتمام کیا گیا مگر موسم صاف ہونے کے باوجود چاند نہ دکھائی دیا اور ابھی تک اس بابت ملک کے کسی گوشے سے کوئی اطلاع بھی نہیں ملی ہے۔ انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیسبک اور ٹوئیٹر پر بھی اپنا اعلان شائع کیا۔

ضروری اعلان براے رویت ہلال

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
آپ حضرات کو مطلع کیا جارہا ہے کہ آج مورخہ 29 ربیع الآخر 1446 ہجری مطابق 2 نومبر 2024ء بروز سنیچر بوقت مغرب ماہ جمادی الاولیٰ کے چاند کی رویت کا اہتمام کیا گیا۔ مگر چاند کی رویت نہ ہوسکی، مزید ملک کے اطراف و اکناف سے بھی رویت ہلال کی کوئی خبر موصول نہ ہوئی۔ لہذا اعلان کیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 3 نومبر 2024 بروز اتوار ماہ ربیع الآخر 1446 ہجری کی 30 تاریخ ہے۔
نوٹ: رویت ہلال کی اطلاع و شواہد ملنے کے بعد اسی کے مطابق دوبارہ اعلان کیا جائے گا۔

فقط و السلام
(مفتی) محمد شعیب رضا نظامی فیضی غفرلہ
قاضی شہر گولا بازار ضلع گورکھ پور

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے