جھارکھنڈ مذہبی گلیاروں سے

جھارکھنڈ: گریڈیہ میں جلوس محمدی امن و سکون کے ساتھ اختتام پذیر

جلوس محمدی کا مقصد تعلیمات رسول کو عام کرنا ہے. پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام

گریڈیہہ: 16 سمبر، ہماری آواز(ضیاءالرحمٰن)
مدرسہ بدرالعلوم مقاموں سے موسلا دھار بارش کے درمیان شاندار جلوس محمدی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم مولانا نسیم راہی کی قیادت میں نکالا گیا،جلوس محمدی ڈاکٹر محمد انور حسین (سابق مکھیاں) کے گھر کے سامنے سے ہوتے ہوئے نوری محلہ، صدام محلہ پہنچا، دوسرا جلوس رضوی محلہ مقاموں سے مولانا طیب علی رضوی کی قیادت میں نکالا گیا، پھر صدام محلہ مقاموں میں ایک جگہ شاندار محفل کا انعقاد ہوا جس میں جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی سے تشریف لائے پروفیسر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام شمسی صاحب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جلوس محمدی کا مقصد تعلیمات رسول اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کو عام کرنا ہے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو اپنے ہوں یا غیر سب تک پہنچانا ہے، اس لیے آج پوری دنیا میں یومِ ولادت نہیں بلکہ یومِ انسانیت کے طور پر منایا جا رہا ہے، چودہ سو سال کے بعد بھی جب ریسرچ کیا گیا کہ دنیا میں سب سے زیادہ مشہور اور امن و شانتی والی ذات وہ نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے مکہ کی گلیاں روشن ہوگئی، دھیرے دھیرے یہ روشنی پورے عالم میں پھیل گئی، ظلمت و گمراہی کی چادریں تار تار ہوکر بکھر گئیں، جو لوگ ذلت و مصیبت میں زندگی بسر کر رہے تھے انہیں اپنے سینے سے لگایا، وہ بیوائیں جو اپنی مقدر پر آہ و فغاں کررہی تھیں ان کے دلوں پر تسکین کا مرہم رکھا اسی وجہ سے آج پوری دنیا میں آمدمصطفی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی یاد میں جلوس محمدی نکال کر امن و شانتی کا درس دیا جارہا ہے .
اس موقع پر مولانا نسیم راہی، خواجہ قطب الدین، حافظ عابد حسین، مولانا زین العابدین نعمانی، حافظ شہزاد، مولانا طیب علی رضوی ،مولانا انور، مولانا ضیاءالرحمٰن امجدی، ڈاکٹر انور حسین، جناب سراج الہدی، حضرتی میاں، سلیم انصاری، شرافت حسین، مولانا دلکش، حافظ یاسر، عبدالوہاب، عبدالغفار، صدام حسین اور کثیر تعداد میں عاشقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم جلوس محمدی شامل ہوئے،مولانا زین العابدین نعمانی کی دعا سے جلوس محمدی امن و شانتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا.

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے