گورکھ پور مذہبی گلیاروں سے

گولا بازار میں شان و شوکت کے ساتھ مدرسہ جامعہ رضویہ اہل سنت کا جلوس محمدی نکلا

گولا بازار،گورکھپور: قصبہ گولا بازار میں آج پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت پر عید میلاد النبی کا جشن بڑی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شہر کے دونوں مدرسوں کے ساتھ ساتھ قصبہ کی دیگر کمیٹیوں نے جلوس محمدی نکالا۔
ڈاک بنگلہ روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ رضویہ اہل سنت کا جلوس آج صبح 8 بجے جامعہ کے صحن میں صلوٰة و سلام پڑھ کر پرنسپل مولانا صدیق قادری صاحب کے زیر صدارت جامعہ کے مین گیٹ سے نکلا اور عید گاہ، چوک، مین چوک، سرائے، تھانے ہوتے ہوئے رام لیلا میدان تک پہنچ کر واپس لوٹا، پھر سنیما موڑ، پرانا گاندھی آشرم، گئوشالہ محلہ ہوتے ہوئے چند چوراہے پر پہنچنے کے بعد جامعہ کی طرف واپس ہوا اور تقریباً 11:30 بجے جامعہ واپس پہنچا۔ جہاں محفل میلاد کا اہتمام ہوا، قاضی شہر مفتی شعیب رضا صاحب نے جلوس محمدی کی تاریخی حیثیت پر روشنی ڈالی، آپ کے بیان کے بعد صلوٰة و سلام پڑھا گیا اور ملک و ملت میں امن و سکون، اور بھائی چارے کے لیے دعا کی گئی۔
جلوس میں جامعہ کے بچوں، اساتذہ؛ مولانا حامد علی، مولانا ریاض احمد، قاری غیاث الدین برکاتی، ماسٹر عباس شیخ، ماسٹر شاہد رضا، جناب رفیق احمد، جناب قمرالدین صاحب، معلمہ زرینہ خاتون، معلمہ شبینہ بانو، معلمہ ریشمہ بانو، معلمہ گل افشاں بانو سمیت جامعہ کے اراکین اور قصبہ کے سرکردہ حضرات شامل رہے۔
جلوس کے کامیاب اختتام کے بعد جامعہ کے پرنسپل مولانا صدیق قادری نے پولس انتظامیہ سمیت عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے