حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی (اولی) محققؔ قدس سرہ العزیز کا 140 واں عرس شریف و سالانہ فاتحہ حضرت غوثیہ بیگم المعروف بہ بڑی پیرانی ماںؒ (محل مبارک حضرت وہاب پاشاہ صاحبؒ) و پیرزادی سیدہ مظہر قادریؒ (بنت حضرت عارف پاشاہ صاحبؒ) بتاریخ 20/ صفر المظفر 1446ھ مطابق 26/ اگست 2024ء بروز دو شنبہ زیر سرپرستی حضرت ابو المحامد شاہ سید عبدالرزاق حسینی القادری الملتانی سجادہ نشین درگاہ پیر قطب المشائخ حضرت شاہ سید پیر حسینی القادری الملتانی محققؔ قدس سرہ العزیز امام پورہ شریف مقرر ہے۔ تقاریب عرس شریف کا آغاز قیام گاہ سجادہ نشین بعد نماز عصر تلاوت کلام پاک و ختم سے ہوگا۔ بعد نماز مغرب درگاہ شریف برمزار معزؒ گل افشانی و فاتحہ ہوگی۔ مولانا سید شاہ عاقل حسینی القادری الملتانی چارٹرڈ اکائونٹنٹ (فرزند سجادہ نشین) کی خصوصی دعا ہوگی۔ مراسم عرس شریف پروفیسرمولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی (کامل الحدیث جامعہ نظامیہ M.A., M.Com Ph.D(Osm)، خلیفہ و جانشین دوم حضرت ابو العارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی المعروف حضرت عارف پاشاہ صاحب قدس سرہ العزیز انجام دیں گے۔مولانا ابو الواسع شاہ سید سمیع اللہ حسینی القادری الملتانی نے شرکت کی خواہش کی ہے۔
