مہراج گنج: ہماری آواز
انتہائی افسوس کےساتھ یہ اعلان کیا جاتاہے قاری نورالہدی مصباحی گورکھپوری ایڈیشن روزنامہ راشٹر سہارا گورکھپور کی والدہ کاانتقال ہوگیا ہے۔
اللہ تبارک وتعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اورانھیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے جملہ لواحقین کوبالعموم اور آپ کو بالخصوص صبرجمیل واجرجزیل عطافرمائے آمین یارب العالمین
ان کی نماز جنازہ بعد نماز ظہرآبائی وطن آراضی چلبلواں بھہٹ بازار میں اداکی جائے گی۔
ابھی حضرت علامہ قاری نورالہدیٰ مصباحی اپنے والد گرامی مرتبت مولانا منور حسین صاحب مصباحی کے غم کو بھول بھی نہ پاۓ تھے کہ والدہ محترمہ مکرمہ معظمہ بھی داغ مفارقت دے گٸیں یقینا ایک فرمانبردار بیٹا ہی سمجھ سکتا ہے کہ والدین کیا ہوتے ہیں ان کے چلے جانے کے بعد کس قدر زندگی تاریک ہوجاتی ہے کمر ٹوٹ جانے کا مفہوم والدین کے جانے کے بعد ہی معلوم ہوتاہے بہر حال رب قدیر کی مشیت میں کسی کو مجال دم زدن نہیں قانون قدرت بھی ہے کل نفس ذاٸقة الموت
قاری صاحب کی والدہ کے انتقال پرملال کی خبر سے پورا طبقہ اہل علم کا سوگوار ہے۔
رب قدیر قاری صاحب کی والدہ مکرمہ کو غریق رحمت ومغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرماۓ اور جملہ اہل خانہ اور اعزہ واقربا۶ بالخصوص قاری صاحب کو صبر جمیل اور اجر جزیل و بے مثیل عطا فرمائے۔ آمین