- گولا بازار میں عظیم الشان جلسہ عید میلاد النبی اختتام پزیر
گولا بازار: 2 اکتوبر (ہماری آواز)
اللہ رب العزت نے ساری کائنات کے لیے ہمارے پیارے اقاﷺ کو سراپا رحمت بنا کر دنیا میں مبعوث فرمایا، آپ صرف مسلمانوں یا صرف انسانوں کے لیے رحمت بن کر تشریف نہیں لائے بلکہ کائنات کے ذرے ذرے اور تمام مخلوقات حتیٰ کہ تمام انبیاے کرام کے لیے بھی سراپا رحمت بن کر تشریف لائیں۔
مذکورہ خیالات کا اظہار گولا بازار قصبہ میں جلسہ عید میلادالنبیﷺ میں بنارس سے تشریف لائے مقرر خصوصی حضرت علامہ و مولانا محمد حسین صاحب قبلہ مصباحی نے دوران خطاب کیا۔
اس سے قبل جلسہ کا آغاز قرآن مقدس کی تلاوت سے ہوا۔ مداحان مصطفیٰ جناب امجد رضا قادری، جناب حافظ شرافت علی، جناب محسن بستوی و جناب کمال اختر بستوی نے یکے بعد دیگرے بارگاہ رسالت مآبﷺ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
وہیں خطاب کرتے ہوئے حضرت علامہ و مولانا عمران احمد امجدی نے کہا کہ محبت رسول نعرہ لگانے سے ثابت نہیں ہوگا بلکہ رسول پاک کے اخلاق و کردار اپنانے سے ثابت ہوگا۔ ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم ان کی سہرت پڑھیں اور عمل کریں۔ یاد رکھیں جو قوم پڑھتی ہے وہی جیتتی ہے جو قوم پڑھنا چھوڑ دیتی ہے وہ جیتنا چھوڑ دیتی ہے۔
اس موقع پر حضرت علامہ و مولانا اقبال احمد مصباحی، قاضی شہر حضرت مولانا مفتی محمد شعیب رضا نظامی فیضی، حضرت علامہ مفتی محمد نورالحسن صاحب قبلہ امجدی، حضرت حافظ شفیق احمد، حضرت حافظ صابر نوری، حضرت مولانا حافظ امیر عالم مصباحی، حضرت حافظ محمد توفیق، حضرت مولانا محمد صدیق قادری، حضرت مولانا حامد علی صاحب، حضرت قاری غیاث الدین برکاتی، حافظ اشفاق عالم، حافظ سرفراز عالم برکاتی سمیت قرب و جوار کے بے شمار علماے کرام نے جلسہ عید میلادالنبی میں شرکت کی۔
اخیر میں صلوٰة و سلام اور ملک و ملت میں امن و سکون کی دعاؤں پر جلسہ کا اختتام ہوا۔