انتقال و تعزیت کرناٹک

مفتئ کرناٹک اس دارفانی سے چل دیئے

بروز اتوار 1اکتوبر 2023ء مطابق 15ربیع النور 1445ھ بوقت صبح صادق اذانِ فجر کے وقت بذریعہ فون کے محمد اکرم رضوی رام نگرم نے راقم کو یہ غمناک خبر دی کہ دس منٹ پہلے مفتئ کرناٹک حضرت علامہ مفتی محمد انور علی قادری حشمتی خلفیہ حضور تاج الشریعہ سابق چیف قاضی ادارہ شرعیہ بنگلور و سرپرستِ اعلی آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ رجسٹرڈ بنگلور کا اپنے گھر رام نگرم میں صبح صادق کے وقت انتقال ہوگیا،

حضرتِ والا تبار کی تبیعت لگ بھگ ایک سال سے علیل تھی بیچ بیچ میں کچھ افاقہ ہوجایا کرتا تھا،
مگر آج یہ غمناک خبر ملی کہ حضرت اس دارفانی فانی کو ہمیشہ کے لئے خیر آباد کہے گئے،
ہم تمام اہلِ کرناٹک اور خصوصاً صدر و عہدِ دارانِ و ٹرسٹیان آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ رجسٹرڈ ، آل کرناٹکا سنی رویتِ ہلال کمیٹی ، رضا فائونڈیشن بنگلور ، رضائے مصطفے شاخ بنگلور ، آل کرناٹکا رضا اکیڈمی چترادرگہ ، حضرت کے گھر والوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں،
دعاء ہے مولیٰ تبارک و تعالیٰ اپنے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل سرمایہ اہلسنت حضرت مفتئ کرناٹک کے مقام و مرتبے کو بلند فرمائے اور انہیں غریقِ رحمت فرماکر جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے،
حضرت کے صوبہ کرناٹکا میں بے شمار دینی خدمات ہیں ان کے خدمات کا صلہ تو ہم اہلِ کرناٹک کما حقہ دے تو نہیں سکتے البتہ ہم اور ہماری آنے والی نسلیں ان کی مرہونِ منت رہکر ان کے لئے ایصال ثواب کا ذریعہ بنتی رہینگی،
ان شاءاللہ تعالیٰ حضرت کے خدمات پر بہت جلد راقم ایک کتابچہ کی شکل میں اپنے معلومات کے حد تک چند اہم واقعات کو قلمبند کرنے کا ارادہ رکھتا ہے،
ایک بار اور دعاء فرمائیں اللہ تعالیٰ حضرت کے جملہ لواحقین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے اور حضرت کو اس ماہِ ربیع النور شریف کے صدقے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے،

آمین بجاہ النبی الامین وعلی آلہ وصحبہ اجمعین

تدفین کا وقت اور جگہ کا اعلان کچھ دیر بعد کردیا جائےگا

منجانب: راقم
قاضی مشتاق احمد رضوی نظامی،

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے