25 اکتوبر بروز سوموار بعد نمازِ عشاء کیلابگان چولیا مسجد کے سامنے ایک عظیم الشان جلسہ بنام آمد رسول کانفرنس ، اولادِ رسول حضرت علامہ مولانا حافظ وقاری سید مہتاب عالم اشرفی جامعی خطیب وامام چولیا مسجد کے صدارت میں منعقد ہوا ، جس میں حضرت علامہ مفتی سید قمر عالم اشرفی جامعی صاحب قبلہ کرناٹک ہبلی نے سیرت النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر ایمان افروز خطاب فرمایا اور علامہ حسن رضا ثقافی چیف ایڈیٹر پیغام اہلسنت اور علامہ احمد رضا صدیقی مصباحی نے اپنے خطاب سے سامعین کے علم میں اضافہ فرمایا ساتھ ہی ساتھ مداح اہلبیت حافظ عباس رضا نوری ، جناب ثقلین اشرفی،جناب تحسین اشرفی، جناب نوشاد حیدری، قاری نوشاد علی قادری نے بارگاہِ رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم میں نعت و منقبت کا خراج عقیدت پیش کیا جبکہ نقابت کے فرائض مولانا اطہر رضا قادری ناظم اعلیٰ مدرسہ غوث الوریٰ ہتھیارہ نے انجام دیا بعدہ دعا صلاۃوسلام پر جلسے کا اختتام ہوا۔
متعلقہ مضامین
ممتا کی حمایت میں بولے کیجریوال، کہا: بنگال انتظامیہ میں مرکز کی دخل اندازی ٹھیک نہیں
نئی دہلی: ہماری آواز/ 18 دسمبر (پریس ریلیز) مغربی بنگال سے نوکر شاہوں کو مرکز میں واپس بلانے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال جمعہ کے روز ممتا بنرجی کی حمایت میں سامنے آئے آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل مرکز اور مغربی بنگال کی ممتا […]
55سالوں بعد بھارت-بنگلہ دیش کے درمیان چلے گی ٹرین، 17 دسمبر کو دونوں ملکوں کے وزراے اعظم کریں گے افتتاح
مغربی بنگال(ہلڈی واڑی) ہماری آواز: مغربی بنگال میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں واقع چل ہٹی کے درمیان ریل کا راستہ 55 سال بعد 17 دسمبر کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ ہندوستان اور بنگلہ دیش کے وزیر اعظم اس کا افتتاح کریں گے۔ نارتھ ایسٹ فرنٹیئر ریلوے (NFR) کے ایک عہدیدار نے یہ […]
بنگال کی سیاست اور مسلمان
تحریر: محمد اظہر شمشاد مصباحیبرن پور بنگال8436658850 ہندوستان ایک عظیم ملک ہے جس کی شان و شوکت عظمت و رفعت مشرق سے لے کر مغرب تک ہر فرد کے ذہن و دماغ کو جھنجھوڑ کر اپنے عظیم ہونے کی گواہی دینے پر آمادہ کر رہی ہے اور اس میں کوئی قیل و قال نہیں کہ […]