بارہ بنکی

اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے 73 سیلاب سے متاثر غریب مسلم خواتین میں اشیاء خوردنی کے پیکٹ تقسیم کئے

بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)گزشتہ روز مودی کی سالگرہ شہر بارہ بنکی میں یوم راحت رسا نی کے طور پر کچھ اس طرح منائی گئی کہ جس میں وزیر اعظم کے عہد سب کا ساتھ سب کا وکاس کی جھلکیاں اور ساتھ ہی قدرتی آفات سے متاثر ین کی داد رسی کرتے ہوئے 73 سیلاب سے متاثر غریب مسلم خواتین میں اشیاء خوردنی کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر اتر پردیش اردو اکادمی کے رکن راجہ قاسم نے بارہ بنکی میں آ نے والے حالیہ سیلاب سے متاثر 73 مسلم خواتین میں اشیاء خوردنی کے پیکٹ تقسیم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی جی کی لمبی عمر کی تمنا کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے جتنی بھی اسکیمیں بنائیں اس کا فائدہ بلا تفریق مذہب سبھی کو ملا خاص طور سے مسلم ماؤ ں بہنوں کے لئے وزیر اعظم کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
اس دوران راحت رسانی سے مستفید ہونے والی مسلم خواتین نے وزیر اعظم کی لمبی عمر اور انھیں آ ئندہ بھی ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی تمنا اور دعا کی۔
اس موقع پر راجہ قاسم کے ہمراہ سہیل احمد انصاری، زبیر احمد خاں، طاہر قدوائی سیکو نیتا،شرد شریواستو اور محمد عبید اشو وغیرہ موجود رہے۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے