- ٢.٢٣ مین شہر عظیم آباد میں مختلف مقامات پہ عرس اعلی حضرت کی دھوم اور اس کی جھلکیاں
الله تبارک وتعالی کے محبوبوں کو یاد کرنا باعث خیر وبرکت اور حساس قوم کی علامت ہے ،اعراس کے اہتمام کی یہی حکمت ہے جس کے سبب چاروں سلاسل کے بزرگان دین کے اعراس دھوم دھام سے منائے جاتے ہیں، آج یہ عرس بھلے ہی ایک رسم بن گیاہو مگراللہ والوں کویادکرنا ان کے کرداروعمل کو یاد کرنا اور انہیں کے نقش قدم پہ چلنا اور دعائیں مانگنا عرس کے جواز کا اہم حصہ ہے ۔
سلسلہ عالیہ قادریہ برکاتیہ کے خلیفہ ومجاز، جامع شریعت وطریقت، امام اہلسنت ،اعلی حضرت، امام احمد رضا خان قدس سره جہاں اپنے وقت کے عظیم المرتبت عالم دین اور نادرالمثال فقیه تھے، اتنے ہی بڑے عارف ،عابد، زاہد اور مجمع البحرین مجدداور قطب زمانہ تھے ۔ مصنف ایسے کہ پچاس سے زائد علوم و فنون پر،ایک ہزار سے زائد کتب و رسائل تصنیف فرمائے ۔نامور خلفاءاور یگانہ روزگار سینکڑون تلامذہ بطور یادگار چھوڑے ۔
،امام احمد رضا علیہ الرحمه کی خدمات کا دائرہ پوری دنیا کو محیط ہے ،انہون نے زندگی کےہر موڑ پہ مسلمانون کی رہنمائی فرمائی اور ہررہنمائی کےلئے کوئی نہ کوئی فتوی یا رسالہ ان کے حوالہ کیا ۔ اس اجمال کی اگر تفصیل جاننی ہوتو اعلی حضرت قدس سره کے نامور تلمیذ اور ان کےعلمی جانشین ،ملک العلما حضرت علامہ و مولانا الشاہ سید ظفرالدین قادری رضوی قدس سرہ کی کتاب "حیات اعلی حضرت "
کا مطالعہ کیاجائے۔ اس کے مطالعہ سے روشن ہوگا کہ
یقیناً اعلی حضرت قدس سره بہمہ وجوہ اعلی حضرت ہیں اور ایمان وعقیدہ کی حفاظت کے سبب ہمارے محسن ہیں، ان کی خدمات ہی کا اثر ہے کہ پوری دنیا کے مسلمان ان کی بارگاه میں خراج عقیدت پیش کرتے ہین
امسال 25 صفرالمظفر 1445مطابق 12ستمبر 2023بروز منگل کو 105واں عرس منایا گیا ،اس موقع سے پوری دنیا سے لاکھوں معتقدین نے بارگاه رضا میں حاضری دی اور فیوض رضا سے مالامال ہوئے، ملک وملت کے امن و شانتی اور اہلسنت وجماعت کے فروغ و استحکام کے لئے دعائیں کیں ،جو کسی مجبوری کی وجہ سے حاضر نہ ہو سکے انہوں نے اپنے علاقہ ہی مین منعقدہ اجلاس میں شرکت کرکے اپنے امام کی بارگاه میں خراج عقیدت پیش کیا۔
بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بھی بڑے ہی تزک واہتمام کے ساتھ بارگاه رضا میں اہل ایمان نے عقیدتوں کا خراج پیش کیا ۔ اس کی رپورٹیں اخبارات میں شائع ہوتی رہیں ۔تسلسل کے ساتھ جب یہ خبریں اخبارات مین شائع ہوئیں تو استاذ گرامی حضرت علامہ ڈاکٹر مفتی امجدرضاامجد صاحب قاضی شریعت ادارہ شرعیہ پٹنہ بہار نے ان اعراس کا ڈاٹا اکٹھا کرنے کےلئے مجھ فقیر قادری کو حکم دیا تو میں نے اخبارات کی روشنی میں اور پروگرام کرنے والے حضرات سے رابطہ کرکے جو فہرست مرتب کی وہ حاضر خدمت ہے ۔یہ کل92/ مقامات ہیں پٹنہ کے جہاں جشن امام احمدرضا منایاگیا۔ اس سے امام احمدرضاکی مقبولیت ان کی خدمات کے اثرات اور علماوعوام اور مشائخ کرام کا ان سے تعلق خاطر سب آئینہ ہوکر ہمارے سامنے آجاتا ہے۔ ذیل مین اس کی ایک فہرست پیش کی جارہی ہے اسے ملاحظہ فرمایاجائے ۔ واضح رہے کہ یہ فہرست صرف عظیم آباد پٹنہ شہرکی ہے پٹنہ ضلع کے بلاک، پہنچائت، اسی طرح بہار کے تمام اضلاع اور اس کے ماتحت تمام بلاک اور پنچائتوں کی فہرست اگر مرتب کی جائے تو ایک کتاب تیار ہوجائے ۔ ذیل مین بغیرکسی تمہید کے فہرست ملاحظہ کریں
(1 )مرکزی ادارهء شرعیه نوگھروا سلطان گنج پٹنه بہار کی قدیم عمارت کے امام احمد رضا ہال میں زیر صدارت فقیه ملت حضرت علامه مفتی حسن رضا نوری صدر مفتی ادارهء شرعیه پٹنه امام احمد رضا کانفرس کا انعقاد (2)مرکزی ادارهء شرعیه کھجور بنہ سلطان گنج پٹنه کی جدید عمارت کے رئیس القلم سمینار ہال میں زیر صدارت غازی ملت حضرت علامه غلام رسول بلیاوی صدراعلی ادارهء شرعیه ،سابق ایم ،پی،سابق ایم ایل سی بہار جشن امام احمد رضا کا انعقاد (3)جامع مسجد درگاه شاہ ارزاں سلطان گنج پٹنه بہار زیر صدارت حضرت مولانا قاری نوازش کریم فیضی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (4)جامع مسجد نوگھروا سلطان گنج پٹنه بہار زیر صدارت حضرت مولانا علی حسن رضوی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (5)نوری چھاڑ کی مسجد درگاه روڈ سلطان گنج پٹنه بہار زیر صدارت حضرت مولانا وسیم اختر ثقافی جشن یوم رضا کا انعقاد (6)ارزانی آمنه جامع مسجد نیو عظیم آباد کالونی سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حضرت مفتی غلام سرور قادری مصباحی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (7)ارزانی جامع مسجد نیو عظیم آباد کالونی سلطان گنج پٹنه بہار زیر صدارت حضرت حافظ و قاری ریاض احمد عرس اعلی حضرت کا انعقاد(8)جامع مسجد کربلا سلطان گنج پٹنه بہار زیر صدارت حافظ توصيف رضا عرس اعلی حضرت کا انعقاد (9)جامع مسجد محمد پور شاہ گنج پٹنه زیر صدارت مولانا غلام رسول اسماعیلی عرس اعلی حضرت کا انعقاد(10)رضا جامع مسجد ٹریننگ اسکول سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا غلام سبحانی مصباحی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (11)جامعةالمدینہ فیضان ملک العلماء ٹریننگ اسکول سلطان گنج پٹنه بہار عرس اعلی حضرت کا انعقاد (12)جامع رضا نیو عظیم آباد کالونی سلطان گنج پٹنه بہار زیر صدارت حضرت مولانا جمیل احمد رضوی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (13)جامعہ کریمیہ دارالقرات کھجور بنہ سلطان گنج پٹنه زیر صدارت قاری نہال احمد کریمی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (14)غوثیه مسجد کھجور بنہ سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حافظ ریاض احمد عرس اعلی حضرت کا انعقاد(15)مدرسه دارالقرآن منڈئی سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حافظ توقیر رضا رحمانی عرس اعلی حضرت کا انعقاد(16)مدرسه فیضان رضا محمد کالونی سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حافظ عامر حسین جشن امام احمد رضا کا انعقاد(17)انجمن فیضان نوری کٹرہ اسکول سلطان گنج پٹنه زیر صدارت جناب مستقیم رضوی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (18)لان کی جامع مسجد گاندھی میدان پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا عارف حسین جشن امام احمد رضا کا انعقاد (19)خیرالنساء جامع مسجد باقر گنج سبزی باغ پٹنه زیر صدارت حضرت مفتی جاوید احمد اشرفی جشن امام احمد رضا کا انعقاد(20)مدرسه رضاء العلوم باقر گنج پٹنه زیر صدارت حضرت حافظ ابوالحسن صاحب جشن امام احمد رضا کا انعقاد (21)دار العلوم محبوب یزدانی باقر گنج پٹنه زیر صدارت حضرت مفتی جاوید اشرفی صاحب جشن یوم رضا کا انعقاد (22)ادارہء احمدیہ اشرف العلوم سبزی باغ پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا طارق صاحب جشن یوم رضا کا انعقاد (23)مدرسه سلطانیہ سبزی باغ پٹنه زیر صدارت حضرت قاری مطیع الرحمن صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (24)جامع مسجد گول گھر پٹنه زیر صدارت حضرت حافظ شکیل اشرفی صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (25)جامع مسجد کوتوالی تارا منڈل پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا ثناءالمصطفی نوری صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (26)جامع مسجد ہائی کورٹ پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا عظمت الله مصباحی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (27) مدرسه مخدوم اشرف گول گھر پٹنه زیر صدارت حضرت حافظ شکیل اشرفی صاحب جشن امام احمدرضا کا انعقاد(28)جامع مسجد کمهرار پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا غلام اختر رضا نوری جشن یوم رضا کا انعقاد (29)شیر شاہ شوری سے متصل کمیٹی ہال بٹاؤکنواں پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مفتی محسن رضا صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (30)شیخہ کا روضہ مغل پورہ پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا راشد حسین مصباحی جشن امام احمدرضا کا انعقاد (31)نون کا چورہا علی جوہر کمیٹی ہال پٹنه سیٹی زیر صدارت مولانا احسان رضانورانی جشن امام احمد رضا کا انعقاد(32)سوئی کی مسجد مغل پورہ پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا شہنشاہ مصباحی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (33)رضاجامع مسجد مغل پورہ پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا ذاکر حسین نعمانی عرس اعلی حضرت کا انعقاد(34)جناتی جامع مسجد شاہ کی املی پٹنه سیٹی زیر حضرت مفتی اظہر حسین مصباحی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (35)محلہ گلشن حیدری پٹنه سیٹی کے جناب سیف اشرفی کے دولت کدہ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام(36)مدرسه گلشن ابراہیم نون کا چورہا پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا رونق احسان برکاتی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (37)خانقاہ عمادیه منگل تالاب پٹنه سیٹی زیر صدارت رئیس المشائخ حضرت مولانا شاہ سید مصباح الحق عمادی سجاده نشیں خانقاہ عمادیه منگل تالاب پٹنه عرس اعلی حضرت کا انعقاد (38)بیت الحرم کی مسجد صدر گلی پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت حافظ ابصار عمادی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (39)خواجہ کلاں گھاٹ کی مسجد پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا فاروق صاحب جشن امام احمد رضا کا انعقاد (40)مدرسه غوثیه تاج العلوم پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا سید افضال حسین صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (41)الجامعةالرضویہ مغل پورہ پٹنه سیٹی میں عرس اعلی حضرت کا انعقاد (42) حاجی داتار کی مسجد حاجی گنج پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا صلاح الدین رضوی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (43)جامع مسجد غیاث نگر پھلواری شریف پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا شمیم القادری صاحب ج شن امام احمد رضا کا انعقاد (44)بڑی کھگول جامع مسجد کھگول پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا حشمت اشرفی،حافظ عظمت عمادی جشن امام احمد رضا کا انعقاد(45)کمہار ٹولی مسجد دانا پور پٹنه زیر صدارت حافظ توحيد اشرفی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (46)مسجد غریب نواز سنگم کالونی دیگھا پٹنه زیر صدارت حضرت مفتی عبدالباسط رضوی مصباحی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (47)دارالعلوم فیضان غریب نواز چوہٹا دیگھا پٹنه زیر صدارت مولانا حامد رضا مصباحی ،قاری مدثر رضا عرس اعلی حضرت کا انعقاد(48)آنند بازار بڑی مسجد دانا پور پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا نورالھدی صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (49)برکت خاں کا اکھاڑہ جامع مسجد پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت مولانا صدام حسین عمادی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (50)جامع مسجد بہشتی محلہ دانا پور پٹنه زیر صدارت حضرت مفتی غیاث الدین صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (51)مسجد غوثیه مخدوم شرفہ نگر جمال الدین چک کھگول پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا عبدالحمید نورانی صاحب جشن امام احمد رضا کا انعقاد (52)مسجد بیت الکریم پھلواری شریف پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محسن رضا عرس اعلی حضرت کا انعقاد(53)مدرسه بیت الکریم پھلواری شریف پٹنه زیر صدارت حافظ عاشق رضا عرس اعلی حضرت کا انعقاد (54)ملت کالونی جامع مسجد پھلواری شریف پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا سید صدف سعید رضوی عرس اعلی حضرت کا انعقاد(55)ناصر چک کھگول جامع مسجد پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا رضوان صاحب جشن امام احمد کا انعقاد (56)ریلوے کالونی دانا پور اسٹیشن جامع مسجد پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا مفتاح الرب،مولانا فاروق عالم صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد(57)تاج الاولیا مسجد پھلواری شریف پٹنه زیر صدارت مولانا ارشاد صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (58)تاج نگر پھلواری شریف زیر صدارت حضرت مولانا قاری سید صدف سعید سجاده نشیں خانقاہ جلالیہ فریدیہ جڑھوا شریف حاجی پور اعلی حضرت کانفرس کا انعقاد(59)دمریہ جامع مسجد پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا تاج احمد عرس اعلی حضرت کا انعقاد (60)مدرسه رضائے مصطفی جمال الدین چک کھگول پٹنه زیر صدارت مولانا سید شہنواز صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (61)غوث الوری جامع مسجد جمال الدین چک کھگول پٹنه زیر صدارت حضرت قاری احسن اشرفی جشن امام احمد رضا کا انعقاد (62)غریب نواز جامع مسجد کوٹھیاں شاہ پور پٹنه حضرت قاری غلام سرور صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (63)دارالعلوم رضائے مصطفی بگھ پور سدیسو پور پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا منصور صاحب،قاری محمد اجمل صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد(64)جامع مسجد بگھ پور پٹنه زیر صدارت حضرت قاری اکمل حسین جشن امام احمد رضا کا انعقاد (65)جامع مسجد سرائے بازار داناپور پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا شاہ جہاں ٓصاحب جشن امام احمد رضا کا انعقاد (66)مخدوم پور سرائے جامع مسجد دانا پور پٹنه زیر صدارت حضرت مولانا نوشاد فریدی جشن امام احمد رضا کا انعقاد(67)عیسی پور پورانی جامع مسجد پھلواری شریف پٹنه زیر صدارت مولانا اکرام الحق قیصر مصباحی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (68)خانقاہ منعمیہ متن گھاٹ پٹنه سیٹی زیر صدارت پروفیسر ،ڈاکٹر عالی جناب محمد شمیم الدین منعمی صاحب سجاده نشیں خانقاہ منعمیہ متن گھاٹ پٹنه سیٹی جشن امام احمد رضا کا انعقاد(69)محمد سلیم دلور گنج پچھیم دروازہ پٹنه سیٹی کے مکان پر فاتحہ خوانی کا اہتمام(70)جامع مسجد دیوان محلہ حمام پٹنه سیٹی زیر صدارت حضرت حافظ وقاری شمیم رضا صاحب جشن امام رضا کا انعقاد (71)جناب مولانا حافظ وقاری محمد صدام حسین عمادی قادری کی رہائش گاہ نزد تین راہ کی مسجد شاہ کی املی پٹنه سیٹی پر فاتحہ خوانی کا اہتمام (72)مولانا حافظ صدام حسین کی سسرال جناب سید نسیم صاحب کے مکان پر فاتحہ خوانی کا اہتمام(73)مدرسه گلشن اعلی حضرت غیاث نگر پھلواری شریف زیر صدارت مولانا حافظ وقاری ارمان رضا عرس اعلی حضرت کا انعقاد(74)دارالعلوم حافظ ملت کربلا روڈ پھلواری شریف زیر صدارت حافظ وقاری محمد غفران رضا صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقا(75)مدرسه فیضان تاج الشریعه البا کالونی پھلواری شریف زیر صدارت حافظ وقاری علی رضا صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (76)لیار چک جامع مسجد گو ان پورہ پھلواری شریف زیر صدارت حافظ وقاری محمد اشفاق رضا جشن امام احمد رضا کا انعقاد(77)جامعہ اظہار محمدیہ تاج نگر پھلواری شریف زیر صدارت حافظ وقاری صوفی ذاکر اشرفی صاحب جشن امام احمد رضا کا انعقاد (78)عالی جناب شاکر حسین نوری صاحب پتھر کی مسجد سلطان گنج پٹنه ناظم اعلی مرکزی ادارهء شرعیه پٹنه کے مکان پر فاتحہ خوانی کا اہتمام (79)عالی جناب حافظ و قاری محمد صابر حسین صاحب پتھر کی مسجد سلطان گنج پٹنه کے مکان پر فاتحہ خوانی کا اہتمام(80)مدرسه انجم العلوم منڈئی سلطان گنج پٹنه زیر صدارت عالی جناب حافظ انجم رضا صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد (81)مدرسه فیضان امیر معاویه کربلا درگاه سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حافظ کامران صاحب عرس اعلی حضرت کا انعقاد(82)دارالعلوم ضیائےنوری محلہ خانمرزا سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حضرت حافظ وقاری شاعر اسلام سبطین رضاعظیم آبادی عرس اعلی حضرت کا انعقاد(83)حضرت حافظ وقاری سبطین رضا عظیم آبادی کے مکان پر فاتحہ خوانی کا اہتمام(84)پاشی ٹوله مسجد دانا پور پٹنه میں جشن امام احمد رضا کا انعقاد(85)مدرسه اشرفیه جانی پور پھلواری شریف میں عرس اعلی حضرت کا انعقاد(86)جامع مسجد جانی پور پھلواری شریف زیر صدارت حضرت مولانا صدام حسین رضوی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (87)دارالعلوم قادریہ نور مصطفی عیسی پور پھلواری شریف میں ع رس اعلی حضرت کا انعقاد(88)جمال الدین چک کھگول کے باشندوں نے اپنے اپنے گھروں میں فاتحہ خوانی کا اہتمام (89)مخدوم جہاں دینیات سینٹر تاج نگر پھلواری شریف زیر صدارت حضرت مولانا سید اویس مصباحی منیر شریف جشن امام احمد رضا کا انعقاد(90)مکتب رضا تاج نگر پھلواری شریف زیر حضرت حافظ محمد ابرار احمد رضوی عرس اعلی حضرت کا انعقاد (91)مدرسه شاہ ارزاں نیو عظیم آباد کالونی سلطان گنج پٹنه زیر صدارت حافظ ناظر حسین عرس اعلی حضرت کا انعقاد(92)غریب نواز جامع مسجد کھجور بنہ سلطان گنج زیر صدارت عرس اعلی حضرت کا انعقاد
الله تعالی تمام مسلمانوں کے ایمان وعقیدے کی حفاظت فرمائے اوربزرگان دین کے نقوش قائم ودائم رکھے۔ آمین
رپورٹ: مفتی غلام سرور قادری مصباحی(مرکزی ادارۂ شرعیہ سلطان گنج پٹنہ بہار)