مذہبی گلیاروں سے مہاراشٹرا

جملہ دینی و عصری علوم کے ساتھ اعلی حضرت عظیم سائنس داں بھی تھے۔ مولانا قاضی اللہ بخش امجدی

21/ستمبر بروز منگل دوپہر 2 بجے سے 4 بجے تک مدرسہ اہلسنت حسنیہ للبنات برہان نگر میں عرس اعلی حضرت کے موقع پر خواتین اسلام کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا۔جس میں مدرسہ ہذا کی طالبات نےاعلیٰ حضرت کی سیرت پر تعلیمی مظاہرہ پیش کیا،قرأت زرین فاطمہ، حمد الفیہ فاطمہ اور امرین فاطمہ،عروج فاطمہ،اصلحہ فاطمہ،مہوش فاطمہ (متعلمین مدرسہ ہذا) نےنعت ومنقبت اوراصلاح معاشرہ کے عناوین پر تقاریر فرمائیں ۔مدرسہ ہذا کی صدر معلمہ عالمہ فاضلہ علیم النساء احمدی نے سیرت وسوانح اعلی حضرت پر اصلاحی گفتگو فرماتے ہوۓ نماز کی اہمیت ،پردےکی اہمیت، ماں باپ کی فضیلت ،شوہر بیوی کے حقوق وغیرہ عنوانات پر خطاب فرمایا صلوۃ وسلام اور صفورہ شارمین احمدی کی دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا ۔بعد نماز ظہر حسنیہ مسجد میں قرآن خوانی ،فاتحہ،قل شریف اور عالم اسلام کے لے دعاکی گئ بعد نماز عشاءمرد حضرات کے لیے اجتماع منعقد کیا گیا جس میں حضرت مولانا قاضی اللہ بخش رضوی امجدی نے کہا اعلی حضرت علم وعمل،فضل وکمال،زہدوتقوی کے بے تاج بادشاہ تھےاور ایک عظیم سائنس داں بھی تھے۔آپ کو 50/سے ذیادہ علوم و فنون پر مکمل عبور حاصل تھا،آپ نے ایک ہزار سے ذیادہ کتابیں تصنیف فرمائی،آپنے عالم ربانی،محدث،مفسر،مفکر مجدد جیسے عظیم منصب پر فائز رہ کر پوری زندگی خدمت خلق میں صرف فرمادی،آپ کو علوم دینیہ کےعلاوہ جدید علوم میں بھی مہارت تامہ حاصل تھی ،جدید علوم میں آپ کی سو سے زائد تصانیف شاہد عدل ہے۔چار سال کی عمر میں ناظرہ قرآن مکمل کیا چھ سال کی عمر میں تقریر فرمائی آٹھ سال کی عمر میں عربی زبان میں کتاب لکھی تیرہ سال پانچ ماہ پانچ دن کی عمر میں جملہ علوم و فنون سے فراغت حاصل کی اور مسند افتاء کو زینت بخشی ،اعلی حضرت کو علم تکسیر، ریاضی،جدید سائنس، جغرافیہ، علم الصوت، علم زیجات،علم توقیت ،علم نجوم،علم خلاپیمائی،علم جفر،علم ہندسہ،علم سیاست،بینک کاری،ہیئت،طب،اردو،عربی ،فارسی ،ہندی،سنسکرت ،منطق ،حکمت وغیرہ پچاس سے زیادہ علوم و فنون میں ملکہ حاصل تھا ۔نماز،روزہ،حج و زکوۃ کے سخت پابند تھے مکہ شریف میں صرف آٹھ گھنٹے میں 800سو سے زائد صفحات مشتمل پر عربی زبان میں کتاب لکھی جس کانام الدولۃ المکیہ بالمادۃ الغیبیہ ہے۔مشہور تصانیف کنزالایمان،فتاوی رضویہ،حدائق بخشش وغیرہ ہے
صلوۃ وسلام مولانا اللہ بخش امجدی کی دعا پر اجتماع اختتام پذیر ہوا ۔

اپنے وہاٹس ایپ پر تازہ ترین خبریں پانے کے لیے یہاں کلک کریںْ!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے