ممبئی: 7/ستمبر 2023
ممبئی عظمیٰ کے سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور میں بعد نماز ظہر تحفظ عقیدہ ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں علمائے اہلسنت موجود تھے واضح رہے کہ اس کانفرنس کی صدارت حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء نے فرمائی انہوں نے اپنے صدارتی خطبے میں قادیانی مذہب کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہودونصاری کے ایجنٹ ہیں ان کے مکروفریب سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہمیں ہرحال میں کرنا ہے قرآن و حدیث کے تناظر میں سید معین میاں نے کہا نبئ آخرالزماں ﷺ کو اللہ تعالیٰ نے آخری نبی بناکر دنیا میں مبعوث فرمایا ہے ان کے اب دنیا میں کوئی دوسرا نبی نہیں آئیگا صحابہ سے لیکر آج تک اور صبح قیامت تک ہم مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے کہ ہمارے نبی کے بعد اب دوسرا کوئی نبی پیدا نہیں ہوگا محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و نائب صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء نے اپنے پیغام میں یہ بات پیش کی ہے کہ قرآن مجید اس بات پر شاہد ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں امت محمدیہ میں سے اگر کوئی شخص اپنی نبوت کا دعویٰ کرے تو وہ سب سے بڑا ملعون اور مردود ہوگا انہوں نے اپنے جاری پیغام میں کہا کہ قادیانی فرقہ یہودونصاری کی ناجائز اولاد ہے اس کے فتنے سے بچنا اور امت محمدیہ کو بچانا ہر مسلمان کی ذمے داری ہے نوری صاحب نے مزید کہا کہ آج ہم 7/ ستمبر کو یوم عقیدۂ ختم نبوت منارہے ہیں اس نسبت سے کہ آج ہی دن قائد اہلسنت حضرت علامہ شاہ احمد نورانی نے قادیانی فرقہ کے خلاف اپنے پارلیمنٹ میں ایک قرارداد پیش کرکے ایک قانون بنوایا کہ جو ختم نبوت کا انکار کرے وہ غیر مسلم ہے اور اس قانون کو ان کے پارلیمنٹ نے پاس کیا نوری صاحب مزید خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ علامہ نورانی صاحب کو اس کی ترمیم کے لئے ایک خطیر رقم پیش کرنے کی کوشش کی گئی آپ نے یہ کہتے ہوئے اس رقم کو ٹھکرادیا کہ میرے لئے سب سے بڑی دولت میرا ایمان ہے آپ نے بڑی بیباکی سے اپنا موقف رکھا اور اپنے مخالفین کو قرآن و حدیث کی روشنی میں لاجواب کرکے یہ ثابت کردیا کہ حضور ﷺ کے بعد کوئی دوسرا نبی نہیں ہوسکتا اس موقع مبلغ تحریک درودوسلام حضرت مولانا محمد عباس رضوی نے کہا کہ ہمارا یہ مشن ہے کہ ہم ختم نبوت کا جھنڈا ہر گھر میں لہرائیں گے انہوں جملہ عاشقان رسول ﷺ سے گزارش کی کہ امسال یوم ولادت باسعادت کو چودہ سو اٹھانوے سال ہونے کو ہے ان شاءاللہ آنے والا دوہزار پچیس سرکار دوعالم ﷺ کا یوم ولادت باسعادت پندرہ سو سالہ ہوگا لہٰذا اس موقع پر غلامان رسول ﷺ گھر گھر پرچم رسالت اپنے مکانوں دوکانوں گلیوں محلوں مسجدوں مدرسوں کو پرچم رسالت ﷺ لگا کر دنیا کو ثابت کردیں کہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن اپنی نبی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے اس کیلئے ہماری ہزاروں جانیں قربان مولانا محمد عباس رضوی کے بیان کو سنکر سامعین نے اپنی و حمایت کرتے ہوئے گھر گھر پرچم رسالت ﷺ لہرانے کا وعدہ کیا مولانا ظفرالدین رضوی نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت سے ہر مسلمان کو آگاہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ باطل قوتیں ہماری نسلوں کو گمراہ نہ کرسکیں رضوی صاحب نے کہا کہ ہم قائد اہلسنت حضرت الحاج محمد سعید نوری صاحب کے گھر گھر پرچم رسالت ﷺ لہرانے والے مشن کی تائید کرتے ہیں اور جملہ مسلمانوں سے گزارش بھی کرتے ہیں کہ وہ آنے والے جشن یوم ولادت رسول ﷺ کے موقع پر دھوم دھام سے پرچم رسالت ﷺ اٹھاکر گستاخان رسول کو باور کرائیں کہ ہم اپنے نبی کی ناموس کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں اس کانفرنس کا آغاز علامہ مشتاق احمد تیغی امام سنی بلال مسجد نے کی مفتی آسی صاحب صوفی نظام الدین اشرفی پونہ سے تشریف لائے ہوئے مفتی محمد عابد رضا برکاتی مولانا عبدالرحیم اشرفی وغیرہ نے اپنے اپنے جذبات و احساسات کا بھرپور طریقے سے اظہار کیا