بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) گزشتہ روز قصبہ سعادت گنج میں واقع آئیڈیل انٹر کالج میں یوم اساتذہ جوش و خروش سے منایا گیا۔ طلباء و طالبات نے جملہ اساتذہ کا پر جوش استقبال وخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں بہترین انداز میں تحائف سے نوازا۔حلیمہ انصاری نے سبھی اساتذہ کے لۓ اچھے انداز میں بولتے ہوۓ استادکو معمار قوم بتایا کہ استاد کی مثال ایک سیڑھی کی طرح ہے جو خود تو اپنی جگہ رہتی ہے مگر اپنے چڑھنے والے کو منزل مقصود تک پہنچا دیتی ہے۔حلیمہ انصاری نے اپنی بات کو ان اشعار پر ختم کیا۔
دست معصوم کو وہ لوح وقلم دیتا ہے
نو نہالوں کو وہ قندیل حرم دیتا ہے
بانٹتا پھرتا ھے وہ روشنی سورج کی طرح
ڈوبتا ھے تو ستاروں کو جنم دیتا ہے
انٹر کے طلباء و طالبات نے اساتذہ کیلۓ ناشتے اور کیک کا بہترین انتظام کیا۔
اس موقع پر کالج کے منیجر محمد مستقیم انصاری نے کیک کا ٹ کر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور دعاؤں سے نوازا۔پروگرام میں موجود کالج کے پرنسپل امیش یادو،راکیش کمار،اروندکمار، منشارام، امت کمار، رام ساگر ورما۔ارم انصاری،فہمیدہ،نہاء،منیشا،سدھا،سادھنا،زھرا،رولی ان سب نے بچوں کے روشن مستقبل کیلۓ قلب کی عمیق گہرائیوں سے دعائیں دیں۔